Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک سید زادے کا بتایا پیٹ میں شدید درد سے نجات کا عمل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے گزشتہ رمضان المبارک تسبیح خانہ لاہو رمیں گزارا۔ بہت سکون ملا‘ میرے روزے بہت بہترین گزرے۔ ایسے روزے‘ عبادت‘ تلاوت پہلے میں نے کبھی نہ کی تھی جو اس مرتبہ ہوئی۔ تسبیح خانہ سے میں بہت کچھ لے کر گیا ہوں۔ ماہنامہ عبقری ہم بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میرے پاس چند روحانی ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ یقیناً قارئین ان ٹوٹکوں سے بھرپور استفادہ فرمائیں گے جو میرے لیے صدقہ جاریہ ہوگا۔
سر درد کا روحانی انوکھا ٹوٹکہ: اگر کسی کے سر میں درد ہو تو اس کی پیشانی پر پانچ مرتبہ دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے یَابُدُّوْحلکھیں۔ پہلے دو دائیں طرف اور دو بائیں طرف اور ایک مرتبہ درمیان میں لکھیں اور مریض کو کہیں کہ سر کو ہلائے‘ درد جہاں جائے وہاں یَابُدُّوْح لکھیں۔ اس عمل سے ان شاء اللہ درد جاتا رہے گا۔سردرد کیلئے: اگر سر میں درد ہو تو اول وآخر طاق مرتبہ درودشریف پڑھ کر 14 مرتبہ ایک ہی سانس میں یَاوَھَّابُ پڑھ کر دم کریں۔ ان شاء اللہ کچھ ہی دیر میں سردرد جاتا رہے گا۔
پیٹ میں درد کا لاجواب آزمودہ عمل: اگر کسی کے پیٹ میں شدید درد ہو تو اول و آخر درودشریف پڑھ کر سورۂ فیل (پ30) طاق مرتبہ دائیں ہاتھ میں مٹھی میں دم کرکے پیٹ پر ہاتھ پھیردیں تو ان شاء اللہ 5 منٹ کے اندر اندر درد ختم ہوجائے گا۔ یہ میرا اپنا آزمودہ عمل ہے۔ مجھے اپنے علاقہ کے ایک سید نے یہ عمل بتایا تھا۔ (خضر حیات‘ ڈیرہ اسماعیل خان)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 926 reviews.