Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے شفاء کیسے ملی؟

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

پتہ میں پتھری تین دن میں ختم
6سالہ پرانا کالایرقان سوفیصد ختم
امراض معدہ ہمیشہ کے لیے ختم
پانچ سال پرانی بواسیر سے جان چھوٹ گئی
پوشیدہ کورس کے استعمال سے خوشخبری مل گئی
پوشیدہ کورس کے استعمال سے خوشخبری ملی

 

پتہ میں پتھری تین دن میں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کے پتے میں پتھری تھی انکی عمر بھی 70سال سے زیادہ ہے اور ڈاکٹروں نے الٹرسائونڈ کروایا اور کہا کہ اسکا علاج صرف آپریشن ہی ہے میرے دو بھائی ہیں انہوں نے بھی آپریشن کا مشورہ دیا میرے والد صاحب میرے ساتھ ہی رہتے ہیں میں نے عبقری کی دوائی ’’پتہ پتھری شفاء‘‘ منگوائی اور طریقے کے مطابق ان کو 4خوراکیں دیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک رات میں ہی اللہ تعالیٰ نے شفا دے دی۔ 3دن کے بعد دوبارہ الٹراسائونڈ کروایا تو پتھری کا سائز بہت چھوٹا رہ گیا اور ڈاکٹر نے کہا کہ اب آپریشن کی ضرورت نہیں ۔ الحمداللہ اب والد صاحب کو کبھی درد نہیں ہوا‘ ایک سال ہوگیا۔ بالکل ٹھیک ہیں۔واقعی عبقری دواخانہ کی ادویات بالکل خالص ہیں۔ (افتخار حسین، سمندری)
ہیپاٹائٹس سے نجات مل گئی
محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے چھ سال پہلے ہیپاٹائٹس سی ہوا اور آپ کی ادویات’’ ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ اور’’ ہیپاٹائٹس کورس‘‘ سے شفاء ہوئی ڈاکٹر نے جواب دے دیا تھا۔اللہ آپ کو لمبی عمر عطا کرے مجھے آپ کے وظیفے اور سورئہ رحمن، مُحَمَّدٌ رَّسُوْلَ اللہ اَحْمَدَرَّسُوْلَ اللہ پابندی سے پورا سال کیا۔ پانچ وقت نماز آپ کے دیگر بہت وظائف ہر نماز کے بعد کرتی ہوں اللہ کے کرم سے اب مکمل صحت یاب ہوں۔(آسیہ انور،جلال پور جٹاں)
سکون افزاء سے بیٹے کو سکون آگیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا آرمی میں تھا جہاں ذہنی طور پر بیمار ہونے کی وجہ سے اس کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ وہ گھر آیا تو اس نے چار پائی پکڑ لی سب گھر والے بہت ہی پریشان تھے۔ جسمانی علاج کافی کرایا پھر کسی نے کہا روحانی علاج بھی کرواؤں وہ بھی کروایا پھر افاقہ نہ ہوا۔ میرے قریبی دوست نے مشورہ دیا کہ اس کو عبقری دواخانے لے جائو انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا میں اس کو لے کر عبقری دواخانے پہنچا اور آپ کو سارے معاملے سے آگاہ کیا۔ آپ نے اس کے لیے ’’سکون افزاء‘‘ کا انتخاب کیا ۔ہم نے بیٹے کو ’’سکون افزاء‘‘ باقاعدگی سے دینا شروع کیا دو ہفتوں بعد میرا بیٹے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی اور اللہ کے کرم سے ایک ماہ بعد وہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔(محمد اسحاق، ہری پور)
ہاضم خاص کے کمالات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سکول ٹیچر ہوں اور ایک ہائی سکول میں پڑھاتی ہوں ہم سب ٹیچرز آپکا رسالہ عبقری باقاعدگی سے پڑھتی ہیں۔ اس سے ہمیں بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ عبقری دواخانہ کی ہاضم خاص کا تو جواب ہی نہیں۔ مجھے اکثر گیس پرابلم رہتی تھی جس کی وجہ سے میں کافی پریشان تھی‘ نماز پڑھتے پڑھتے وضو ٹوٹ جاتا، محفل میں بیٹھنے سے اجتناب کرتی۔ جب سے ہاضم خاص استعمال کرنا شروع کی ہے میری پریشانی دور ہوگئی ہے۔ اس سے مجھے بہت ہی زیادہ افاقہ ہوا ہے۔ (ناہیدہ سعید،گوجر خان)
بواسیر سے جان چھوٹ گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عرصہ 5سال سے بواسیر کی شکایت تھی انگریزی و دویسی کافی ادویات کا استعمال کیا لیکن وقتی طور پر آرام آجاتا لیکن مرض مکمل ختم نہ ہوتا جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھا۔ پھر میں نے عبقری کے بارے میں ایک جگہ پڑھا اور دل میں خیال آیا کہ یہاں سے ہی مجھے شفا ء ملے گی اور ٹوکن کے ذریعے آپ سے ملاقات کی آپ نے مجھے ’’بواسیر کورس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک کورس سے ہی مجھے شفا ء مل گئی۔ (عمیر اکبر، لعل عیسن)
سر درد کی شدید تکلیف سے نجات مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری امی کو سر درد کی شدید تکلیف رہتی تھی۔ کافی علاج کروانے کے باوجود سر درد نے جان نے چھوڑی پھر میں نے عبقری دواخانہ کی اویات ’’ستر شفائیں‘‘ ’’ روحانی پھکی ‘‘اور’’ جوہر شفاء مدینہ‘‘ بذریعہ پارسل منگوائی اور والدہ کو استعمال کروائی اللہ کے فضل و کرم سے اب وہ بہت بہتر ہیں۔ (محمد انس، لاہور)
امراض معدہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کو پہلی مرتبہ خط لکھا تو آپ نے میری بیماری سے متعلق مجھے عبقری دواخانہ کا ’’اصلاح معدہ و جگرپیکیج‘‘ اور’’ سکون افزاء‘‘ استعمال کرنے کا کہا تھا میں اصلاح معدہ جگر کا تیسرا کورس استعمال کررہا ہوں وہ بھی ختم ہونے والا ہے جبکہ سکون افزاء کی 10بوتلیں استعمال کرچکا ہوں مجھے اب ماشاء اللہ سکون ہے اور بھوک بھی لگتی ہے۔ (ا۔ب۔ج)
اصلاح معدہ پیکیج کے فوائد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ نے معدے کی تکلیف کیلئے آپ کی ہدایت کے مطابق چھ مہینے سے اصلاح معدہ پیکیج دوائی استعمال کی وظیفہ بھی پڑھ رہا ہوں اور روزانہ دو رکعت نفل کی نماز پڑھتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ کی مہربانی سے میری معدے کی تکلیف کافی دور ہوگئی ہے۔ اس سے قبل معدے میں بہت زیادہ جلن ہوتی تھی، گلا ترش ہوتا تھا، ڈھکاریں آتی تھیں اور بے تحاشہ گیس کی پرابلم تھی۔(بشیر احمد، سکردو)
پوشیدہ کورس کے استعمال سے خوشخبری مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے میری شادی ہوئی ہے میں پوشیدہ بیماریوں میں مبتلا ہوں جگہ جگہ سے علاج کروایا پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ عبقری رسالہ میں ’’پوشیدہ کورس‘‘ کے بارے میں پڑھا اور آرڈر پر منگوایا کر پندرہ دن استعمال کیا اس سے مجھے فرق پڑنا شروع ہوگیا اور اللہ پاک نے خوشخبری سے بھی نوازا ہے۔(شمائلہ وقاص علی، فاروق آباد)
فریکچر پاؤں دو دن میں ٹھیک! کراماتی تیل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس سال میں نے اپنے بیٹے کو سرگودھا کیڈٹ سکول میں کلاس8th میں داخل کروایا وہ ہاسٹل میں رہتا ہے 20 دن ہی رہا کہ وہاں سیڑھیوں سے گرنے سے اس کا پائوںفریکچر ہوگیا‘ ہاسٹل والوں نے پلستر لگوا کر گھر بھیج دیا پھر گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد میں دوبارہ چھوڑ کر آئی تو ایک ہفتے کے بعد فون آیا کہ آپ کے بچے کے پائوں پر چوٹ آئی ہے ہڈی تو نہیں ٹوٹی مگر پائوں پر وزن نہیں پڑرہا آپ اس کو آکر لے جائیں۔ اچھے ڈاکٹر سے چیک کروایا تو اس نے گرم پٹی کرنے کا مشورہ دیا اور جیل(GEL) بھی استعمال کروائی مگر فرق نہ پڑا۔ میری ایک جاننے والی نے بتایا کہ عبقری دواخانے سے ’’کراماتی تیل‘‘ منگوائو اور اس کی مالش کرو‘ میں نے تیل منگوایا اور دو دن ہی ابھی مالش کی تھی کہ پائوں ٹھیک ہوگیا ایک ہفتے میں میرے بیٹے کا پائوں بالکل ٹھیک ہوگیا اور میں اس کو واپس ہاسٹل چھوڑ آئی۔ (انیقہ اختر‘راولپنڈی)
ہرقسم کی کمزوری ختم! لاجواب نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 46سال ہے میں کافی عرصہ سے مردانہ کمزوری و دیگر امراض میں مبتلا تھا۔ میں لاہور عبقری دواخانہ آیا تو معلوم ہوا کہ آپ حج بیت اللہ کے لیے سعودی عرب میں تشریف فرما ہیں تو آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوئی تو میں نے ان کو اپنی بیماری سے متعلق کھل کر بیان کیا انہوں نے ’’قوتی گولیاں‘‘ روحانی پھکی اور خون افزاء‘‘ گولیاں تجویز کیں جو میں نے استعمال کیں اور کررہا ہوں اس کے علاوہ میں’’ ستر شفائیں‘‘ بھی استعمال کررہا ہوں اللہ کا کرم ہے مجھے بہت ہی افاقہ ہے۔ (محمد عارف چشتی نظامی،گجرات)
فالج کے درد ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں فالج کی مریضہ ہوں میں یہ خط بہت مشکل سے لکھ رہی ہوں‘ میں آپ کی روحانی بیٹی ہوں‘ میں اس رمضان آپ کے کلینک آئی‘ آپ نے مجھے ’’ستر شفائیں ، اکسیر البدن‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا اب درد پہلے سے کافی بہتر ہے۔(زوجہ عبدالسلام، لاہور)
تولیدی جراثیم میں اضافہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مسئلہ یہ ہے کہ میں نے سپرم ٹیسٹ کروایا تو زندہ جراثیم 15فیصد تھے پھر آپ کی ادویات ’’معجون مراد اور قوتی گولیاں‘‘ استعمال کرکے ایک ماہ کے بعد ٹیسٹ کیا تو زندہ جراثیم 20% تک بڑھ گئے مجھے کافی خوشی ہوئی۔(محمد اقبال، کوہاٹ)
تین کورس سے الرجی سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جیسا کے آپ فرماتے ہیں کہ آپ کو جس چیز سے فائدہ ملے ضرور بتائیں مخلوق کی خیر خواہی کی نیت سے بتانا چاہتی ہوں ہم لوگ اکتوبر 2016 سے عبقری کے قاری ہیں میری والدہ صاحبہ کو نزلہ زکام کی شکایت تقریباً دس سال سے تھی۔ وہ الحمد اللہ عبقری دواخانہ کا بنفشی قہوہ ‘ شفاء حیرت شربت اور ناک شفاء چند دن استعمال کرنے سے آرام آگیا۔ میرا بھائی جس کو 8یا 9برس کی عمر سے ہی ڈسٹ الرجی تھی۔ الحمداللہ اس کو بھی عبقری دواخانہ کا ’’نزلہ الرجی کورس‘‘ تین مرتبہ استعمال کروا چکے ہیں۔ اب وہ رب کی مہربانی سے صحت یاب ہے‘ اکثر پرہیز نہ کرنے کی وجہ سے بیمار ہو جاتا ہے۔ والدہ صاحبہ آپ کے لیے دن رات دعائیں کرتی ہیں آپ کے وظائف جو عبقری میں ہوتے الحمدللہ ان کے کرنے سے روحانی اور جسمانی سکون مل رہا ہے۔(صباء، شیخوپورہ)
درد سے چورجسم اب بالکل ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کو خط کے ذریعے اپنی مردانہ کمزوری بارے آگاہ کیا۔ آپ نے مجھے ’’نوجوان شفاء‘‘ ’’اکسیر البدن‘‘ اور ’’نوجوانوں کے روگ کورس‘‘ استعمال کرنے کی ہدایت فرمائی جس کے دو مہینے استعمال کرنے سے مجھے کافی فرق محسوس ہوا سمجھو کہ 50% طبیعت ٹھیک ہوگئی تھی لیکن احتلام نہیں رک رہا تھا‘ اب جب ’’نوجوانوں کے روگ کورس‘‘ استعمال کیا ہے تو احتلام بھی بند ہوگیا ہے‘ جسم چاک و چوبند ہورہا ہے جسم جو درد سے چور تھا اب خود کو بالکل فریش محسوس کرتا ہوں۔ (حاکم علی ، کنڈیارو)
روحانی پھکی اور ٹھنڈی مراد کے فوائد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے گزشتہ ماہ انتہائی اذیت میں گزرے‘ میرا یورک ایسڈ اورکولیسٹرول بڑھا رہتا ‘ پیشاب کا بھی مسئلہ تھا۔ میں نے عبقری دواخانہ میں آکر اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروایا تو انہوں نے مجھے صرف ’’روحانی پھکی‘‘ اور’’ٹھنڈی مراد‘‘ جو کہ صرف 150 کی ادویات بنیں تجویز کیں۔ چند ہفتے کے استعمال سے مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ اب میں خود کو بالکل فریش اور صحت مند محسوس کررہی ہوں۔ (مسز فرحت اکرم،ملتان)
موٹاپے کا انوکھا آزمودہ علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے جسمانی درد اور جسم پر سوجن تھی جس کی وجہ سے میں دن بدن موٹی ہوتی جارہی تھی چلتے پھرتے ہاتھ سوج جاتے اور درد ہوتا تھا ۔بڑھتے موٹاپے نے میری راتوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی تھی۔ میری آنٹی نے مجھے عبقری دواخانہ کی ’’عرق موٹاپا شفاء‘ ‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے صرف چند بوتلیں ہی استعمال کیں۔ جسم پر سوجن ختم ہونا شروع ہوگئی‘ ہاضمہ بہترین ہوگیا اور سب سے بڑھ کر میرا پیٹ جو بہت زیادہ پھول چکا تھا کم ہونا شروع ہوگیا اور اب آہستہ آہستہ اپنی اصل حالت میں آگیا ہے۔ میرا پیشاب کا مسئلہ تھا وہ بھی صحیح ہوگیا اور مجھے چکر آتے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے۔n b

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 927 reviews.