Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شربت مصفی خون

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

یاد ر ہے اپنے سینہ پر بھی پھونک ماریں انشاء اللہ ان کلمات کی برکت سے رات خیروعافیت سے گزر جائیگی کوئی حادثہ یا نقصان نہیں ہوگا

شربت مصفی خون:چرائتہ3 تولہ، کرائتہ3 تولہ، شاہترہ 3 تولہ، سیور 3 تولہ، جل نیم 3 تولہ، گل منڈی 3 تولہ، سرپھوکہ 3 تولہ، برگ تلسی 3 تولہ، برہم ڈنڈی 3 تولہ ، افسنتین 3 تولہ، گلسرخ 3 تولہ، عناب 3 تولہ۔رات کو سب چیزوں کو پانچ کلو پانی میں بھگو دیں صبح اسے آگ پر پکائیں جب تین کلو پانی بچ جائے تو اتار لیں اور اسے چھان لیں۔ ایک بار اسے دوبارہ چھان لیں۔خوراک: 25 گرام صبح وشام بغیر پانی کے دیں۔اس کے علاوہ اگر چاہیں تو اس میں 3 کلو چینی ملا لیں۔ اب اسے آگ پر پکائیں۔خوراک: 50 گرام ہمراہ پانی کے صبح و شام لیں۔نوٹ: یہ نسخہ چار بوتلوں کے لئے ہے۔
نسخہ برائے شوگر
1۔گڑمار بوٹی 2۔ کریلے خشک 3۔ اندر جوتلخ4۔ ہریڑکابلی 5۔گٹھلی جامن 6۔ افسنتین 7۔ کوڑتمہ۔تمام ادویات ہم وزن پیس کر محفوظ رکھیں۔ خوراک: ایک چمچہ چائے والا نہار منہ ، دوسرا شام کے وقت پانی کے ساتھ۔
مال وجان کی حفاظت کیلئے
رات کو سوتے وقت پہلے درود شریف پڑھیں پھر بسم اللہ کے ساتھ الحمد شریف پھر آیت الکرسی بعد میں سورۂ فلق، سورۂ الناس پڑھ کر درود شریف پڑھیں اور اپنی شہادت والی انگلی پر پھونک مار کر اپنے گھر کے گرد گھما کر دائرہ بنائیں اور جہاں کہیں دور بھی اپنا دوسرا گھر یا کاروبار ہو اس کی طرف انگلی سے دائرہ بنادیں اور یاد ر ہے اپنے سینہ پر بھی پھونک ماریں انشاء اللہ ان کلمات کی برکت سے رات خیروعافیت سے گزر جائیگی کوئی حادثہ یا نقصان نہیں ہوگا۔
بحوالہ: عبقری کی شہرہ آفاق کتاب
’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘
لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 932 reviews.