میرے ایک دوست ہیں‘ ان کو یہ تکلیف تھی ان کے جسم میں چند گلٹیاں تھیں جو جلد کے اندر سے خون وغیرہ نکلتا تھا‘ وہ کافی پریشان تھے اور علاج وغیرہ بھی کافی کروایا لیکن آرام نہیں ہوا تو ان کو میں نے ایک کتاب سے گنڈہ بنا کر دیا جس سے ان کو کافی آرام آگیا۔ سات تار نیلے سوت کی مریض کے قد کے برابر یعنی مریض کو کھڑا کرکے اس کی پیشانی کے بالوں سے پاؤں کے ناخن تک بالکل ٹھیک ناپے اور اس میں اکتالیس گرہ دے اور ہر گرہ پر مع اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھے اور دم کرے اور گنڈہ بنا کر مریض کے گلے میں ڈالے۔ ان شاء اللہ شفاء ہو‘ آزمودہ ہے۔ پرہیز بہت ضروری ورنہ بے سود ہے۔ اس مرض میں سرخ مرچ اور ہر قسم کے گوشت‘ انڈا بھی شامل ہے‘ دوران علاج پرہیز کریں۔ دعا درج ذیل ہے:۔
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللہِ وَقُدْرَۃِ اللہِ وَقُوَّۃِ اللہِ وَعَظَمَۃِ اللہِ وَبُرْھَانِ اللہِ وَسُلْطٰنِ اللہِ وَکَنَفِ اللہِ وَجَوَارِ اللہِ وَاَمَانِ اللہِ وَحِرْزِ اللہِ وَکِبْرِیَآءِ اللہِ وَنَظَرِ اللہِ وَبَھَاءِ اللہِ وَجَلَالِ اللہِ وَکَمَالِ اللہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ (درمحل خنازیر یہ بندو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں