بری عادات‘ نشہ شراب یا کوئی بھی نشہ چھڑانے کیلئے دوعمل قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ ان شاء اللہ فائدہ ضرور ہوگا۔
بری عادات: مثلاً چوری کرنا‘ جوا کھیلنا‘ نشہ کرنا‘ لوگوں کو خواہ مخواہ پریشان کرنا‘ بُری صحبت میں بیٹھنا وغیرہ۔ جب مریض سو جائے تو کوئی صاحب تین فٹ کے فاصلے سے ذرا اونچی آواز میں سورۂ اخلاص ایک مرتبہ اکیس روز تک پڑھے۔
نشہ کی عادت یا بُری صحت چھڑانے کیلئے: نشہ کرنے والا شخص جب رات کو گہری نیند سوجائے اس کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہوکر سورۂ مائدہ کی آیت یٰۤاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلٰمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴿المائدہ۹۰﴾ایک مرتبہ اتنی اونچی آواز سے پڑھ کر سنائیں کہ سونے والے کی نیند خراب نہ ہو‘ چالیس روز کے اس عمل سے نشہ کی عادت ختم ہوجاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں