Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ!جان لیجئے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

بے دھڑک عبقری کی ادویات لوگ خریدتے ہیں اور لوگوں کو بھی عبقری کی ادویات کے نمبرون ہونے کا یقین ہے اور لوگ اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے شفاء حاصل کررہے ہیں۔ہمیں تو ایسا محسوس ہوررہا ہے کہ عبقری کے پیچھے کوئی خدائی قبولیت ہے

عبقری فیض کا سمندر ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے پڑھ رہا ہوں‘ اپنے شہر میں اس کی تیزی سے مقبولیت دیکھتے ہوئے میں نے دفتر ماہنامہ عبقری لاہور میں عبقری ادویات اور رسالہ کی ایجنسی لینے کیلئے درخواست دی‘ میری درخواست پر خصوصی شفقت فرماتے ہوئے آپ کے سٹاف نے مجھے سرگودھا میں عبقری ایجنسی سے نوازا۔ عبقری رسالہ سے لوگوں کو کتنا فیض پہنچ رہا یہ تو صرف مجھے اپنی ذات تک معلوم تھا مگر جب میرے پاس عبقری رسالہ کی ایجنسی آئی اور لوگ میرے پاس رسالہ اور ادویات لینے کیلئے آنا شروع ہوئے تو مجھے معلوم ہوا کہ عبقری رسالہ تو فیض کا سمندر ہے۔ ہر چھوٹا بڑا‘ بزرگ‘ خواتین اس سے بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ماہنامہ عبقری اتنا شاندار رسالہ ہے جو یہ رسالہ لے جاتا ہے وہ اور بہت سے لوگوں کو اس رسالہ پر لگاتا ہے۔ اس کے خریداروں میں بہت جذبہ ہے۔ جو لوگ ہم سے رسالہ خریدتے ہیں پھر بہت سے واقعات آکر بتاتے ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی مدد کے یہ واقعات دیکھے۔ عبقری سے لوگ اعمال‘ ذکر‘ تسبیح اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ رجوع کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ ماہنامہ عبقری لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب لارہا ہے۔
عبقری ادویات کے نمبرون ہونے کا یقین
عبقری کے پڑھنے سے لوگ ادویات کی طرف متوجہ ہوئے۔ عبقری کی ادویات کی لوگوں میں اتنی مقبولیت ہے کہ لوگ بغیر یہ جانتے ہوئے کہ ہم حکیم بھی نہیں ہیں بے دھڑک عبقری کی ادویات لوگ خریدتے ہیں اور لوگوں کو بھی عبقری کی ادویات کے نمبرون ہونے کا یقین ہے اور لوگ اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے شفاء حاصل کررہے ہیں۔ہمیں تو ایسا محسوس ہوررہا ہے کہ عبقری کے پیچھے کوئی خدائی قبولیت ہے جو لوگوں کے دلوں میں سکون‘ اطمینان اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع پیدا کررہا ہے۔
ہر مسلک عبقری سے محبت کرتا ہے
امت کا ہر مسلک چاہے وہ بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث یا شیعہ‘ ہر مسلک عبقری سے محبت کرتا ہے اور جن لوگوں نے ابھی تک حکیم صاحب کو دیکھا تک بھی نہیں ہے ان کی زبان بھی حکیم صاحب کی عظمت اور امت کے ہمدرد کے طور پر رطب اللسان رہتی ہے ماہنامہ عبقری کی پوری ٹیم کا اخلاص والا جذبہ اور ہمدردی والا جذبہ ہے جس نے تھوڑے عرصے میں عبقری کو زمین سے آسمان تک پہنچا دیا ہے۔
انسانیت کے اندر دھوم مچادی
اتنے قلیل عرصے میں اتنی مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والا میگزین ماہنامہ عبقری ہی ہے جس نے انسانیت کے اندر دھوم مچا دی ہے مخلوق دیوانہ وار رسالہ آنے کا انتظار کرتی ہے اگر کسی وجہ سے تھوڑا رسالہ لیٹ ہو جائے تو لوگ بے چین ہو جاتے ہیں کئی لوگ آکر ہمیں مشاہدات بھی بتاتے ہیں۔ کئی لوگوں کو روزگار ملا، نوکریاں ملیں، بیماریاں ٹھیک ہوئیں ناممکنات ممکن ہوئیں، یہ عبقری کے اندر جو وظائف چھپتے ہیں۔ اس سے امت کے لوگوں کو بہت ہی زیادہ نفع ہورہا ہے۔ عبقری کو پھیلانا لوگ کا ر خیر سمجھتے ہیں اور اس میں بغیر کسی لالچ کے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ عبقری دنیا کے نفع کے ساتھ ساتھ آخرت کا لازوال پیکیج بھی امت کے ہر طبقہ کو دے رہا ہے یعنی عبقری دنیا و آخرت دونوں کے منافع کا ذریعے بن رہا ہے۔ جو بندہ بھی عبقری مسلسل پڑھتا ہے وہ بہت زیادہ مشاہدات پا رہا ہے یعنی عبقری کا ہر قاری اپنی ذات کے اندر ایک کتاب کی مانند ہے اور حضرت حکیم صاحب کیلئے دعا گوں ہوں اللہ تعالیٰ انکو لمبی عمر عطا فرمائے۔آمین!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 960 reviews.