Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

شادی کے سلسلے میں استخارہ کیا اور ۔۔!!!
میں نے رشتے کے سلسلے میں استخارہ کیا تھا۔ پانچویں رات خواب میں سفید گلاب کا پھول دیکھا تھا اور ساتویں رات دیکھا کہ سکول کی سابق ٹیچر کھانے کے لیے ایک پلیٹ میں دو کیک کے پیس دیتی ہیں کہ ایک اس میں میرا ہے۔ میں وہ کیک کھا لیتی ہوں اور دوسرے کیک میں سے بھی کریم کا ایک چمچہ کھا لیتی ہوں اور ان کا حصہ انہیں دے دیتی ہوں۔ کیک بہت مزیدار ہوتا ہے۔(بنت زبیر علی‘ کمالیہ)
تعبیر: آپ کے استخارے کےمطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ مذکورہ رشتہ ان شاءاللہ بہت مبارک ثابت ہوگا اور ممکن ہے کہ یہیں پر بات طے بھی پاجائے۔ آپ بعد نماز عشاء 129بار یَالَطِیْفُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
فٹ پاتھوں پر بچھے بستر اور خرگوش
خواب:میں نے دیکھا کہ خرگوش ہے جو سرخ رنگ کے کپڑے سے نکلتا ہے اور پھر اوپر چھت کی طرف جانے والی دیوار پر چڑھتا ہے اور پھر اوپر سے نیچے گرکر ہلاک ہو جاتا ہے۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور خود کو بازار میں دیکھا کہ میں گاڑی میں بیٹھی بازار سے گزر رہی ہوں۔ بازار کے فٹ پاتھوں کے قریب لوگوں نے بستر رکھے ہوئے ہیں اور وہ بستر بیچ رہے ہیں پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔ (آمنہ، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کے گھر میں کسی سے کسی فرد کو شدید بیماری لاحق ہوئی تاہم تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور ہر نماز کے بعد یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ 41بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے حفاظت رہے گی اور اگر کوئی بیماری خدانخواستہ لاحق ہو بھی گئی تو جلد صحت یابی ہو جائے گی۔ واللہ اعلم۔
بڑی چھپکلی لڑکی بن گئی!
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کمرے سے باہر آتی ہوں اور میری امی برآمدے میں کھڑی روٹیاں پکا رہی ہیں۔ وہاں پر ایک بڑے سائز کی چھپکلی ہوتی ہے۔ جسےپنجابی میں ’’ کوڑ کرلا‘‘ بھی کہتے ہیں۔ وہ چولہے پر کبھی چڑھتا ہے اور کبھی اترتا ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک خنجر ہوتا ہے۔ وہ خنجر امی کے پیٹ میں مارتا ہے اور میری طرف دیکھتا ہے پھر مارتا ہے اور جب تیسری مرتبہ مارتا ہے تو امی کے پیٹ سے خون نکلتا ہے۔ پھر کوڑ کرلا کچھ کہتا ہے جس کی مجھے سمجھ نہیں آتی۔ پھر میں دوسرے کمرے کے باہر کھڑی ہوتی ہوں تو پردے کے پیچھے ایک نامعلوم لڑکی کھڑی ہے جس کا صرف چہرہ نظر آتا ہے اور اس کے سامنے ایک نامعلوم مرد کھڑا ہے پھر میں لڑکی کی طرف دیکھ کر سوچتی ہوں کہ یہ تو کوڑکرلا تھی اب لڑکی کیسے بن گئی۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(شائستہ‘ گجرات)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی حاسد عورت آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ تاہم آپ سورئہ فلق اور سورئہ ناس صبح شام گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر حفاظت کی دعا کرلیا کریں اور اپنا اور اپنی والدہ کا حسب توفیق صدقہ دے دیں۔
حصول علم میں دشواریاں اور مالی خوشحالی
خواب:میں نے دیکھا کہ جیسے پرانے پرانے تاریخی سکول جل گئے ہیں لیکن خواب میں جلی ہوئی حالت میں نہیں تھے یعنی کہ جیسے جلنے کے بعد جگہ ویران ہو جاتی ہے وہی حالت تھی اور لال رنگ کی اینٹوں کے بنے ہوئے مدرسے بڑے بڑے اور ان پر گنبد بھی تھے۔ وہ جلنے کے بعد ویران پڑے ہیں۔ پھر میں خود کو سڑک پر دیکھتی ہوں اور بسیں وغیرہ جارہی ہیں پر میں ان میں سوار نہیں ہوتی۔ پھر ایک سکول سا ہے اور میری ایک پرانی استانی سکول کے زمانے کی وہاں موجود ہیں۔ مجھے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔ اندر بچے بھی پڑھ رہے ہیں اور پھر میں ہزار کا نوٹ اپنی استانی کو دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ پہلی تین پوزیشن لینے والی لڑکیوں کو اس ہزار روپے میں سے سو، سو روپیہ دے دیں۔ انعام کے طور پر اور ہزار میں سے تین سو روپے کاٹ لیں لیکن وہ مجھے ہزار کا نوٹ واپس کردیتی ہیں اور خواتین سو روپے مجھے دیتی ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(کلثوم، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو حصول علم میں دشواریاں سامنے آئیں گی تاہم مالی خوشحالی کا اشارہ بھی ہے۔ واللہ اعلم۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 962 reviews.