میں نے دیکھا کہ میری ممانی جن پر حقیقت میں سایہ تھا وہ ہمارے گھر آئی ہوئی ہیں اور برآمدے میں بیٹھی ہیں۔ کپڑے گندےہیں اور بال بکھرے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے ان پر جن کی حاضری ہے۔ میرے بھائی قطار میں ترچھے کھڑے ہیں۔ میرا بڑا بھائی سب سے آگے، چھوٹا بھائی اس سے پیچھے اور تیسرا بھائی سب سے پیچھے کھڑا ہے۔ میری ممانی پہلے میرے بڑے بھائی کی طرف بھاگتی ہیں، پھر اس سے تھوڑا دو ررک جاتی ہیں پھر بھاگ کر میرے دوسرے بھائی کو پکڑ لیتی ہیں۔ پھر میں دیکھتی ہوں تو نہ وہاں ممانی ہوتی ہیں اور نہ میرا بھائی ہوتا ہے اور جب میں سیڑھیوں کی طرف دیکھتی ہوں تو وہی بھائی امی کو نیچے گرانے کی کوشش کرتا ہے۔ امی کو پکڑ پکڑ کر نیچے دھکا دیتا ہے۔ جب میں اسے پیچھے سے پکڑتی ہوں تو وہ میری طرف دیکھتا ہے تو اس کی آنکھیں سرخ رنگ کی ہوتی ہیں۔ میں کچن کے قریب آتی ہوں تو بھائی بے ہوش ہوتا ہے۔ پھر فرش پر تڑپتا ہے تو میں رونے لگتی ہوں اور امی سے کہتی ہوں اسے ڈاکٹر کے پاس لے چلیں۔ امی کہتی ہے کہ پیسے لے کر آتی ہوں۔ منظر بدلتا ہے اور بھائی کچن کے فرش پر بے ہوش پڑا ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔(زویا‘ منچن آباد)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بھائی پر کوئی پریشانی آنے کا اندیشہ ہے۔ آپ اس کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ کریں اور اس پر سورئہ فاتحہ بمعہ تسمیہ 41بار پڑھ کر چالیس دن تک دم کردیا کریں یا وہ خود یہی عمل کرلیا کرے۔ انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں