محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت یقین کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے نسخہ جات ‘ ٹوٹکے اور وظائف بہت کام کے ہوتےہ یں۔ میری امی کی نظر انتہائی کمزور تھی‘ قریب کا موٹا چشمہ لگا ہوا تھا۔ میری امی نے عبقری رسالہ سے دیکھ کر ایک نسخہ استعمال کیا۔ تو چند دنوں میں ہی ان کا چشمہ اتر گیا اور ان کی نظر بالکل ٹھیک ہوگئی۔ نسخہ یہ ہے:۔
مچھلی کے سر لیکر ان کا روایتی طریقے سے مرچ مصالحہ ڈال کر سوپ تیار کریں اور صبح ناشتہ کے وقت ایک کپ پی لیں۔ بس ! اتنا سا ٹوٹکہ ہے مگر ہے بڑے کام کا۔ نظر کی کمزوری کے علاوہ اعصابی‘ جسمانی کمزوری بھی دور کرتا ہے اور سارا دن انسان بالکل فریش اور تازہ دم رہتا ہے۔ (ہمشیرہ کاشف، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں