Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیطان کو قے کرانے کا عمل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ امت مسلمہ کے ان عظیم محسنوں میں سے ہیں جن کی محنت کے پھل سے آج تک امت فائدہ اٹھا رہی ہے۔ سادات یمن کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے امام بچپن ہی میں شفقت پدری سے محروم ہو گئے تھے۔ تعلیم کا آغاز کیا مگر یتیم اور معاشی حالت کے اعتبار سے کمزور گھرانے کا بچہ تعلیمی اخراجات کہاں سے لاتا، وہ خود فرماتے تھے۔ ”میں اپنی والدہ کی پرورش میں یتیمی کی زندگی گزار رہا تھا، والدہ کے پاس میرے معلم کو دینے کے لیے کچھ نہ تھا۔ میں نے معلم کو اس بات پر راضی کر لیا تھا کہ ان کی عدم موجودگی میں میں بچوں کی نگرانی کروں گا۔“ لکھنے کے لیے ان کو کاغذ میسر نہیں تھا، ایک تھیلا پاس رکھا تھا، صاف قسم کی ہڈی تلاش کرتے اور اس پر لکھتے۔ جب وہ پر ہو جاتی تو اس کو تھیلے میں محفوظ کر لیتے۔ رات کو روشنی کے لیے چراغ کا انتظام ان کی طاقت سے باہر تھا، سرکاری دیوان چلے جاتے اور وہاں کی روشنی میں لکھتے۔ اللہ جل شانہ نے ان کو علم کی غیر معمولی محبت نصیب فرمائی تھی۔ ان سے پوچھا گیا۔ ”علم کے ساتھ آپ کی محبت کیسی ہے؟“ فرمانے لگے۔ ”جب کوئی نئی بات کان میں پڑتی ہے تو میرے جسم کا ہر ہر عضو اس کے سننے سے محظوظ ہوا چاہتا ہے۔“ پھر دریافت کیا گیا ”علم کے لیے آپ کی حرص کتنی ہے؟“ فرمانے لگے۔ ”سخت بخیل آدمی کو جتنی مال کی حرص ہوتی ہے۔“ پوچھا گیا۔ ”علم کی طلب میں آپ کی کیفیت ہوتی ہے؟“ فرمایا ”گمشدہ اکلوتے بیٹے کی ماں کی اپنے بیٹے کی طلب میں جو کیفیت ہوتی ہے۔“ کھانا کبھی پیٹ بھر کر نہیں کھاتے تھے، ایک بار سیر ہو کر کھایا تو قے کر دی، فرماتے تھے۔ ”پیٹ بھر کر کھانے سے بدن بوجھل ہو جاتا ہے اور نیند آنے لگتی ہے۔“ رات میں نظام الاوقات کی پابندی تھی، تین حصے کر دیئے تھے، اول حصے میں لکھتے، دوسرے حصے میں نماز اور تیسرے حصے میں آرام کرنے کا معمول تھا۔ رمضان المبارک میں (60) ساٹھ بار قرآن پاک ختم کرنے کا معمول تھا۔ لایعنی اور بے فائدہ کاموں میں وقت کے ضیاع سے بچنے کی بڑی تاکید فرماتے۔ فرماتے تھے کہ غیر مفید کاموں سے بچنے سے دل پر نور چھایا رہتا ہے۔ مزنی کہتے ہیں کہ آخری بار جب بیمار ہوئے تو میں نے خدمت میں حاضر ہو کر پوچھا۔ ”طبیعت کیسی ہے؟“ فرمانے لگے۔ میں اپنے بھائیوں کو الوداع کہنے والا ہوں اور دنیا سے سفر کے لیے پایہ ¿ رکاب ہو کر اپنی بداعمالیوں سے ملنے والا ہوں۔ معلوم نہیں میری روح کا ٹھکانہ جنت ہوگا کہ اس کو تہنیت پیش کروں یا جہنم ہوگا کہ اس کی تعزیت کروں۔“ پھر رونے لگے۔ (ق، شاہد، ڈی جی) شیطان نے قے کر دی حضرت امیہ بن محنشی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک صحابی کھانا کھا رہے تھے۔ انہوں نے بسم اللّٰہ پڑھے بغیر کھانا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ سارا کھانا کھا لیا۔ صرف ایک لقمہ باقی رہ گیا۔ جب وہصحابی اس آخری لقمے کو منہ کی طرف لے جانے لگے تو اس وقت انہیں یاد آیا کہ میں نے کھانا شروع کرنے سے پہلے بے دھیانی کی وجہ سے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم یہ ہے کہ جب آدمی کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو کھانے کے دوران جب اس کو بسم اللہ پڑھنا یاد آئے تو اس وقت ”بِسمِ اللّٰہِ اَوَّلَہ وَ آخِرَہ “ پڑھ لے جب انہوں نے یہ دعا پڑھی تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ان کو دیکھ کر مسکرائے۔ تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس وقت یہ کھانا کھا رہے تھے تو شیطان بھی ان کے ساتھ کھا رہا تھا۔ لیکن جب انہوں نے اللہ کا نام لیا اور ”بِسمِ اللّٰہِ اَوَّلَہ وَ آخِرَہ “ پڑھ لیا تو شیطان نے جو کچھ کھایا اس کی قے (الٹی) کر دی اور اس کھانے میں اس کا جو حصہ تھا، اس ایک چھوٹے جملے سے ختم ہو گیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس منظر کو دیکھ کر مسکرائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سکھائی کہ آدمی اگر کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو جب یاد آ جائے اس وقت ”بِسمِ اللّٰہِ اَوَّلَہ وَ آخِرَہ “ پڑھ لے اس کی وجہ سے اس کھانے کی بے برکتی ختم ہو جائے گی اور شیطان کا اس کھانے میںکچھ حصہ نہیں ہوگا۔ (ابوداﺅد شریف) ان احادیث سے معلوم ہوا کہ کھانا شروع کرنے سے پہلے ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم “پڑ ھ لیا جائے اور کہنے کو تو یہ معمولی بات ہے کہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم“ پڑھ کر کھانا شروع کر دیا لیکن اگر غور کریں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ اتنی عظیم الشان عبادت ہے کہ اس کی وجہ سے ایک طرف تو یہ کھاناعبادت اور ثواب کا ذریعہ بن جاتا ہے اور دوسری طرف اگر آدمی دھیان سے بسم اللہ پڑھ لے تو اس کی وجہ سے اللہ جل جلالہ کو پہچان لیتا ہے۔ کہ یہ ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھنا حقیقت میں انسان کو اس طرف متوجہ کر رہا ہے کہ جو کھانا اس وقت موجود ہے یہ میری طاقت اور عقل کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی قدرت والی ذات کا دیا ہوا ہے۔ میرے بس میں یہ بات نہیں تھی کہ میں اس کھانے کا بندوبست کر لیتا۔ اس کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کر لیتا اور اپنی بھوک مٹا دیتا یہ محض اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اور اس کا کرم ہے کہ اس نے مجھے یہ کھانا عطا کیا۔ حساب میں آسانی کے تین اسباب حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تین باتیں جس شخص میں ہوں گی اللہ تعالیٰ اس کا حساب بہت آسان طریقے سے لے گا وہ یہ ہیں ۔ (1) جو تمہیںمحروم کرے تم اسے عطا کرو۔ (2) اور جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے ملاپ کرو (3) اور جو تم پر ظلم کرے تم اس کو معاف کر و۔ (محمد اقبال عثمانی، جھنگ)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 10 reviews.