Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

کام کا بولتی ہوں تو شوہر تشدد کرتا ہے!

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا شوہر کام نہیں کرتا جب بھی کام کرنے کا بولتی ہوں تو مارنا شروع کردیتا ہے‘ مجھ سے جی بھرتا ہے تو بچوں کومارناشروع کردیتا ہے۔میری شادی کو دس سال ہونے والے ہیں لیکن آج تک سکون نہیں ملا۔ بچوں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔گھر میں سکون نام کی چیز نہیں ہےمیں بہت پریشان ہوں میرے چار بچے ہیں تین بیٹے اور ایک بیٹی ۔بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتی کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تعلیم کہا سے دلوائوں۔(ش۔ب، کراچی)
جواب: آپ روزانہ صبح نماز فجراور نماز عشاء کے بعد 800 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاکَرِیْمُ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کریں۔گھریلو الجھنوں‘ تنگدستی‘شوہر کی بے رخی کیلئے انتہائی کامیاب عمل ہے‘ اجازت عام۔

کاروبار ٹھپ! خاوند پر کسی نے تعویذ کروادئیے

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! خاوند الیکٹریشن ہیں ان کی آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے۔ وہ لوگوں کی پانی والی موٹر، پنکھے وغیرہ ٹھیک کرتے ہیں لیکن اس میںایسی خرابی آتی ہے کہ سمجھ نہیں آتی اس وجہ سے لوگ میرے خاوند سے کام نہیں کرواتے۔ میری شادی کو دس سال ہوگئے ہیں اس وقت بھی حالات ایسے تھے آج بھی ویسے ہی ہیں۔ غربت کی وجہ سے اکثر گھر میں لڑائی رہتی ہے۔ میرا خاوند کہتا ہے کہ مجھے پر کسی نے تعویذ کروائے ہیں تاکہ میرا کاروبار ہی نہ چل سکے۔ میں بچپن سے دمہ کی مریضہ ہوں شادی کے بعد تو جیسے بیماریوں نے گھیر لیا ہے۔ (ر۔ ا، بھلوال)
جواب: جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی عمل میں توجہ زیادہ ہوگی اتنا زیادہ نفع ہوگا۔اتنی بیماریاں‘بندشیں‘ سفلی عمل‘ بیماریاں اور مشکلات زیادہ جلدی ختم ہوںگی۔درج بالا مسائل میں مبتلا تمام قارئین کو اس کے پڑھنے کی اجازت ہے۔

پراسرار چیزیں بچیوں کی شادی نہیں ہونے دیتیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!
میری بچیوں کے رشتے نہیں ہوتے ۔ اگر دونوں بڑی بیٹیاں اچھے رشتوں کے لیے نفل یا کوئی وظیفہ کریں تو باہر کی چیزیں دونوں کو تنگ کرتی ہیں۔ ہم جس گھر میں رہتے ہیں اسی گھر میں آکر ہمارے حالات بگڑنا شروع ہوئے۔ میرا خاوند یہ گھر بدلنا نہیں چاہتا ہم نے بہت دفعہ انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانتے اور پراسرار چیزیں میری بچیوں کے ساتھ دوسرے گھر میں نہ جائیں۔ اب ہم بھی پچھلے 9سال سے رشتے دیکھ دیکھ کر اُکتا گئے ہیں۔ بس اس گھر میں کچھ ہے جس نے ہمارے سب کام بگاڑ دیئے ہیں۔ (م۔ ب، ڈسکہ)
جواب:آپ تمام گھر والے صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ گیارہ تسبیح اسم الٰہی یَاقَہَّارُ پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا زیادہ سے زیادہ وضو بے وضو پڑھیں۔ اس کے ساتھ ہر جمعرات حسب توفیق ایک بکرا اچھا صحت مند یا ایک مرغی یا تھوڑا سا بڑا گوشت غرباء مساکین میں تقسیم کردیں یا گوشت پرندوں کو ڈال دیں۔

3بیٹیاں‘2 بیٹے! رشتہ درکار ہے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ان کا اب تک رشتہ طے نہیں ہورہا‘ بے شمار رشتہ دیکھنے والے آئے ‘ مگر کہیںبات نہ بنی۔ براہ کرم کوئی وظیفہ بتادیں شکریہ! (پوشیدہ‘ پشاور)
جواب: روزانہ نماز فجر اور نماز عشا ء کے بعد اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کےساتھ صرف تین مرتبہ سورۂ رحمٰن پڑھیں اور اپنے لیے نیک اور صالح رشتہ کی دعا مانگیں۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی کوئی سبب بن جائے گا۔ (ٹ، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 224 reviews.