Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

میرے خاوند گنجے ہورہے! خدارا کچھ کیجئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سر پر ہمیشہ سلامت رکھے اور اللہ آپ کو دین اور دنیا کی تمام چیزیں اور بھلائیں عطا فرمائیں۔ آمین۔ محترم حکیم صاحب !میرے خاوند کے سر کے بال بہت باریک ہیں شادی سے پہلے ہی بہت کم بال اور باریک تھے جیسے ہی شادی ہوئی تو ان کا سارا سر درمیان سے خالی ہوگیا۔ سر کی جلد بہت خشک اور سکری والی ہے جب کنگی کرتے ہیں تو بہت سارے بال کنگی میں ہوتے ہیں ان کی عمر 36 سال ہے۔ (مسز مرزا ، ساہیوال)
مشورہ: آپ اپنے شوہر کو عبقر ی دواخانہ کا تیار کردہ ’’طب نبوی ہیئر آئل‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ آپ کو شوہر کو چاہیے کہ بال بالکل چھوٹے چھوٹے کٹوائیں‘ رات سونےسے پھر درج بالا تیل کی اچھی طرح مالش کریں اور صبح اٹھ کر سر دھولیں۔ بالوں کو گندا نہ رکھیں‘ آلودگی سے بچائیں۔ اوپر دی گئی ہدایات کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں‘ سادہ اور متوازن غذا کھائیں‘ مثبت سوچ اپنائیں‘ ہر کام کو میانہ روی سے کریں‘ انشاءاللہ آپ ہر لحاظ سے صحت مند رہیں گے
پیٹ پھول گیا ‘ معدہ خراب‘ بڑا پریشان ہوں
میں ایک دکاندار ہوں میری خوراک روزانہ کی صبح ناشتے میں ایک روٹی چائے کے ساتھ، دوپہر کا کھانا کبھی کھاتا ہوں کبھی نہیں اور رات کو صرف ایک روٹی سالن کے ساتھ اس کے باوجود میرا پیٹ بہت پھول گیا ہے۔ رمضان شریف میں سحری کے وقت ایک روٹی چائے کے ساتھ اور شام کو تو صرف پانی سے ہی پیٹ بھر جاتا تھا۔ اس کے باوجود پورے مہینے میں پیٹ ہلکا نہیں ہوا ناف سے اوپر والا حصہ اسی طرح سخت اور پھولا ہوا رہتا ہے۔ اب یہ گیس ہے یا ہوا یا کچھ اور؟ یہ آپ بتائیں۔ (محمد ارشاد، تلہ گنگ )
مشورہ:آپ سب سے پہلا کام یہ کریں کہ ناشتہ میں چائے پراٹھا چھوڑ دیں‘ سادہ روٹی بغیر گھی کے دہی کے ساتھ کھائیں‘ دوپہر کے وقت اگر کھانا نہیں کھاتے تو کوئی بھی موسمی پھل ضرور کھائیں۔ اس کے علاوہ آپ یہ نسخہ بنالیں‘ چند ہفتے‘ چند مہینے یا زندگی کا معمول بنالیں‘ کبھی معدہ کا کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ ھوالشافی: چینی ایک پاؤ‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ تینوں کو پیس کر یکجان کرلیں ‘ ہر کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد ایک چائے والا چمچ کھائیں۔
5سالہ بھتیجی کو کھایا پیا نہیں لگتا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بھتیجی کی عمر تقریباً 5 سال ہے اس کی صحت نہیں بن رہی کھانے پینے میں دلچسپی نہیں لیتی۔ سکول جاتی ہے تو تھک جاتی ہے۔ بس ہر وقت سست پڑی رہتی ہے‘ اکثر زبان پک جاتی ہے‘ براہ مہربانی ہمیں اس کے لیے کوئی دوا تجویز فرمائیں ‘ عبقری دواخانہ کی ادویات استعمال کررہے ہیں ‘ ہمیشہ فائدہ ہوا ہے۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے۔(آصف علی چنا، سکھر)
مشورہ: آپ بھتیجی کو عبقری دواخانہ کا ’’تلبینہ‘‘’’فٹنس فولاد ٹانک‘‘ اور ’’چلڈرن سیرپ‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے بچی کو موسمی پھل اور اسے جو چیزیں پسند ہوں ضرور دیں۔ آپ نے لکھا کہ بچی ابھی تک سالن نہیں کھاتی‘ آپ اسے سالن نہ دیں‘ اگر پیٹ میں کیڑے ہیں تو عبقری دواخانہ کی ’’تریاق‘‘ دن میں چند بار چٹکی چٹکی کھلائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 228 reviews.