Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مرحومین کی بخشش کا سامان! صرف تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

جو شخص ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے اور کہے یا اللہ اس کا ثواب میرے والدین کو پہنچا دے تو اس نے والدین کا حق ادا کردیا اور زندہ والدین کو بھی اس دعا کا ثواب دے سکتا ہے اور اس فضیلت کو حاصل کرسکتا ہے۔

والدین کی قدر کیجئے جنت میں ٹھکانہ بنائیے
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: اے میرے بندو تم میرا (اللہ کا) شکر کرو اور اپنے والدین کا شکر ادا کرو تم تمام کو میری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔ (سورئہ لقمان، ۱۴)۔ حضور نبی کریم ﷺ سے ایک مرتبہ ایک آدمی نے پوچھا وہ کونسا عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے تو آپﷺ نے فرمایا وقت مقرر پر عبادت کرنا۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک۔ (بخاری)اس لیے والدین کے ساتھ ہر معاملہ انتہائی فرمانبرداری اور نرمی سے کرنا چاہیے۔ ان کے سامنے چلا کر نہیں بولنا چاہیے۔ انتہائی محبت بھرے لہجے اور ہمدردی کے انداز میں ان سے بات کرنا چاہیے۔ہمیں والدین کیلئے دعا کرنا چاہیے اگر کسی بھول سے یا غلطی سے والدین کے متعلق کوئی نازیبا کلمات نکل جائیں تو خلوص دل سے توبہ کرلیں اور معافی مانگ لیں۔والدین فوت ہوچکے ہیں تو ان کیلئے دعا و استغفار کریں اگر خدانخواستہ زندگی میں ان کا نافرمان رہا ہو تو اب بھی اس کی تلافی ممکن ہے۔
علامہ عینیؒ نے شرح بخاری میں ایک حدیث نقل کی ہے جو شخص ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے اور کہے یا اللہ اس کا ثواب میرے والدین کو پہنچا دے تو اس نے والدین کا حق ادا کردیا اور زندہ والدین کو بھی اس دعا کا ثواب دے سکتا ہے اور اس فضیلت کو حاصل کرسکتا ہے۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ وَلَہُ الْکِبْرِیَآءُ فِیْ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔ وَلِلہِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ وَلَہُ الْعَظْمَۃُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔ ھُوَ الْمَلِکُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ وَ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۔ وَلَہُ النُّوْرُ فِیْ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔
جب بھی دعا کرے پہلے تین بار والدین کی بخشش کی دعا کرے اے اللہ! میرے والدین کو بخش دے۔
صرف دس مرتبہ پڑھ لیں! آ پ کیلئے کافی ہے!
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عثمان غنیؓ حضور اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہﷺ قرآن کریم کی آیتلَهٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ (آسمان اور زمین کی کنجیاں اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہیں) سے کیا مراد ہے آپﷺ نے فرمایا آسمان اور زمین کی کنجیوں سے مراد یہ کلمات ہیں۔
سُبْحَان اللہِ وَالْحَمْدُ اللہِ وَ لَآ اِلَہ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَلْاَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاھِرُ وَالْبَاطِنُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ یُحْیِیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُ۔
اے عثمانؓ جو شخص یہ کلمات صبح شام دس مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو چھ نعمتیں عطا فرماتے ہیں۔ (۱)شیطان اور اس کے لشکر سے حفاظت، (۲)اجر و ثواب کا ڈھیر دیا جائیگا، (۳)حورعین سے اس کا نکاح کیا جائیگا، (۴)اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے، (۵)وہ جنت میں حضرت ابراہیمؑ کے ساتھ ہوگا، (۶)بارہ فرشتے اس کی موت کے حاضر ہونگے۔اس کو جنت کی بشارت سنائیں گے اس کو قبر میں عزت و احترام کے ساتھ لیکر جائیں گے اگر وہ قیامت میں ہولناک مناظر سے گھبرائے گا تو فرشتے اس کو تسلی دیں گے۔ گھبرائو نہیں تم قیامت کی ہولناکیوں سے امن میں رہنے والوں میں ہو پھر اللہ تعالیٰ اس سے آسان ترین حساب لیں گے اور جنت میں لے جانے کا حکم دیں گے۔ چنانچہ فرشتے اس کو میدان حشر سے جنت کی طرف اس طرح عزت و احترام سے پہنچائیں گے جیسے دلہن کو لے جایا جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرشتے اس کو جنت میں داخل کردیں گے جبکہ دوسرے لوگ حساب کتاب کی شدت میں مبتلا ہونگے۔ (روح المعانی۲۲ ص ۲۴)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 234 reviews.