Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انوکھاحلوہ!چہرہ چمکدار‘جسم جاندار‘ بال لمبے اور سیاہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

ان لوگوں کے رنگ زیادہ تر سانولے ہوتے ہیں۔ لیکن ان کے رنگ میں میں نے ہمیشہ ایک چمک محسوس کی ان کے چہرے اور جسم ہمیشہ ترو تازہ‘ دانت موتیوں کی طرح چمکتے ہوئے اور خوبصورت‘ سر کے بال کالے سیاہ گھنے اور بہت ہی زیادہ چمکدار۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بہاولپور میں رہتا ہوں میرے دیرینہ دوست ہیں حافظ سراج وہ فی سبیل اللہ بواسیر ہر قسم کے کیپسول دیتے ہیں اور کچھ پرہیز بتاتے ہیں لیکن جس بات کی زیادہ تاکید کرتے ہیں وہ عمل آپ بھی ہمیشہ بتاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ نماز فجر کی سنتوں میں ہمیشہ پہلی رکعت میں الم نشرح اور دوسری رکعت میں سورئہ الفیل( الم ترکیف) یہ عمل کرنے سے آئندہ زندگی میں بواسیر نہیں ہوگی اور جو تندرست ہے وہ یہ عمل کرے گا تو اس کو کبھی بواسیر نہیں ہوگی۔ ان کے کیپسول جو بھی کھاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو شفاء عطا فرماتا ہے۔ آپ بھی ہمیشہ یہ عمل بتاتے ہیں اس لیے میرا یقین ہے کہ عمل بہت پاکیزہ اور سچا ہے۔
جسم ہمیشہ ترو تازہ‘ سر کے بال کالے سیاہ گھنے
جنوری 1983ء سے دسمبر 1992ء تک تقریباً دس سال بسلسلہ روزگار میں سعودی عرب میں رہا۔ حضرالباطن شہر کا نام ہے یہ کویت کی سرحد کے ساتھ ہے‘ میں وہاں مارکیٹ کےاندر جنرل سٹور پر کام کرتا تھا۔ وہاں انڈین کی تعداد بہت زیادہ تھی اور پاکستانی بہت کم تھے۔ اس لیے ان کے ساتھ روز کا میل ملاپ اٹھنا بیٹھنا‘ ان کے ساتھ کھانا پینا بھی تھا اس لیے ان کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ انڈین زیادہ تر ملواری، کیرالہ(صوبہ)والےتھے۔ ان لوگوں کے رنگ زیادہ تر سانولے ہوتے ہیں۔ لیکن ان کے رنگ میں میں نے ہمیشہ ایک چمک محسوس کی ان کے چہرے اور جسم ہمیشہ ترو تازہ‘ دانت موتیوں کی طرح چمکتے ہوئے اور خوبصورت‘ سر کے بال کالے سیاہ گھنے اور بہت ہی زیادہ چمکدار۔ یہ سب دیکھ کر مجھے تجسس ہوا کہ یہ سب کیا ہے؟ تو میں دیکھا اور مشاہدہ کیا کہ ان کی زندگی میں ناریل (کھوپرا) کا عمل دخل بہت زیادہ ہے‘ ناریل کا بہت زیادہ استعمال، کھانوں میں ناریل کا استعمال، سر کےبالوں میں ہمیشہ ناریل کا تیل استعمال کرتے‘ ناریل کا پانی بھی بہت پیتے تھے۔ یعنی ان کی زندگی میں ناریل کی وہ ہی حیثیت ہے جیسے ہماری لیے گندم کی حیثیت ہے۔ میں دس سالہ تجربہ کی بنیاد پر اس کی تصدیق کرتا ہوں کہ واقعی یہ ایک بے مثال تحفہ ہے ہاں ایک بات اور میں نے ان کے بالوں کو سفید ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔
سخت سردی کے موسم کا حلوہ
نزلہ زکام اور کیرا کے لیے آزمودہ نسخہ خصوصاً سخت سردی کے موسم کے لیے ناریل اور خشخاش کا حلوہ استعمال کریں۔
اجزاء:خشخاش ایک پائو، دودھ ایک کلو، ناریل کش شدہ 100گرام، دیسی گھی 200گرام،چینی حسب ضرورت۔
ایک پائو خشخاش لے کر اسے اچھی طرح صاف کرلیں‘ رات کو خشخاش پانی میں بھگو کر رکھ دیں‘ خشخاش کو اچھی طرح صاف کریں‘ پانی سے نکال کر خشک کرکے اچھی طرح پیس لیں خشخاش کا دانہ ختم ہوجائے‘ پھر ایک کلو دودھ میں ڈال کر اس کو پکانا شروع کردیں جب دودھ خشک ہو جائے تو دیسی گھی تقریباً 200گرا م یا حسب ضرورت اس میں ڈال کر اس کو بھون لیں پھر اس میں حسب ضرورت چینی بھی ڈال دیں اور 100گرام ناریل کدو کش کرکے ڈالیں یا بازار سے ناریل کا بھوسہ(کدوکش کیا ہوا) بھی مل جاتا ہے وہ 100گرام لے لیں۔ اب یہ آپ کا ناریل اور خشخاش کا حلوہ تیار ہوگیا ہے روزانہ صبح ایک یا دو چمچ کھالیں۔ بہترین ذائقہ دار غذا بھی ہے اور دوا ہے۔ اس کے کھانے سے جسم مضبوط‘ دماغ طاقتور‘ رنگت چمکدار‘ بال گھنے لمبے سیاہ‘ نزلہ‘ زکام‘ کیرا کا علاج بھی ہے۔ (عزیز الحق شہزاد، بہاولپور)
ہماری خاندانی آزمودہ مرہم!ضرور بنائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ اور آپ کے اہل خانہ پر اور تسبیح خانہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکات کے سائے ہمیشہ ہمیشہ قائم رہیں‘ میں میانوالی سے خط لکھ رہی ہوں‘ عبقری رسالہ میں ایک سال سے پڑھ رہی ہوں‘ بس دل کو بھاگیا‘ ایک مکمل رسالہ ہے‘ بہت سے ٹوٹکے آزماتی ہوں اور کامیاب ہوتے ہیں۔ ہر ہر مسئلہ کا حل اس میں موجود ہوتا ہے‘ اللہ پاک آپ سے راضی ہو‘ آپ کو ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے‘ آپ کی سلامتی ہو۔ میرے پاس نسخہ جات تو بہت ہیں لیکن فی الحال میں اپنے آزمودہ دو نسخے بھیج رہی ہوں جو کہ بہت ہی اچھے ہیں‘ میں خود بناتی ہوں اور فی سبیل اللہ لوگوں میں کو دیتی ہوں۔
ایڑھیاں پھٹنے کا مسئلہ ختم
موسم سرما چل رہا ہے‘ ایڑھیاں پھٹنے کا مسئلہ عام ہے‘ اس کیلئے میں ایک مرہم بناتی ہوں‘ جس کے لگانے سے ایڑھیاں بالکل نرم و ملائم ہوجاتی ہیں‘ اس کے علاوہ یہ مرہم زخموں کیلئے بھی لاجواب ہے۔ ھوالشافی: ویزلین ایک کلو‘ بورک ایسڈ بیس گرام‘ زنک آکسائیڈ بیس گرام‘ گلاب کا عرق دس ملی لیٹر۔ گلیسرین دس گرام۔ ویزلین گرم کرکے سب چیزیں مکس کردیں۔ بس مرہم تیار ہے۔ رات کو سوتے وقت ایڑھیوں پر لگا کر سوجائیں‘ زخم ہوتو زخم پر لگا کر اوپر کپڑے کی پٹی باندھ دیں‘ چند دن لگائیں اور پھر کمال دیکھیں۔
جلے ہوئے کیلئے مرہم
کوئی بھی کٹ لگ جائے ‘ جلے ہوئے کیلئے‘ زخموں کیلئے‘ ریشز کیلئے‘ الرجی کیلئے‘ آپریشن کے ٹانکے پک جائیں ان سب کیلئے بہت ہی اچھی چیز ہے۔
ھوالشافی:سفید رال ایک چھٹانک‘ ناریل کا تیل ایک پاؤ۔(سفید رال پھٹکڑی کی طرح ہوتی ہے‘ پنساری سے عام مل جاتی ہے) سفید رال پیس لیں اور کپڑے میں باریک چھان لیں‘ پھر یہ پاؤڈر (سفید رال) اور ناریل کا تیل دونوں مکس کرکے اس میں برف کی ٹکڑیاں ڈال کر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ پھر ایک بڑے ٹب میں پانی ڈالیں اور اس میں ڈھیر ساری برف ڈال دیں‘ (آپ برف محلے والوں سے لے کر بھی جمع کرسکتے ہیں‘ بازار سے بھی خرید سکتے ہیں) پھر اس دوائی میں ایک ڈونگہ یخ پانی کا ڈالیں‘ ہلا کر نتھار لیں‘ پھر دوسرا ڈونگہ پانی کا ڈالیں‘ مسلسل درود شریف پڑھنا ہے‘ پہلے تو ایسے لگے گا کہ تیل نکل رہا ہے‘ لیکن آہستہ آہستہ دوائی گاڑھی ہوتی جائے گی۔ 101 مرتبہ ٹھنڈے یخ پانی سے مرہم دھونی ہے‘ بس درود شریف پڑھتے جائیں دوائی دھوتے جائیں۔ تقریباً 25 مرتبہ دوائی دھونے کے بعد دوائی پھول جائے گی اور مرہم کی شکل اختیار کرجائے گی۔ 101 مرتبہ دھونے کے بعد بس دوائی مرہم تیار ہے۔ ایک ڈونگہ پانی کا ڈال کر رکھ دیں‘ کچھ دیر بعد بوتلوں میں بھرلیں۔ (شگفتہ پروین‘ میانوالی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 239 reviews.