Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم بڑی نصیبوں والی ہو!ایسا ہی ہوا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت نصیبوں والی زندگی دی‘ الحمدللہ ماشاء اللہ میں بہت سکون کی زندگی گزار رہی ہوں۔ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ میری یہ بات لفظ بہ لفظ سچ ہے۔

جو بھی وظیفہ پڑھا الحمدللہ ترقی پائی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اپنی حفظ وامان میں رکھے (آمین) میں عرصہ 5سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘ مجھے اس رسالے کے وظائف پڑھ کر بہت بہت فائدہ ہوا ان 5سالوں میں میں صرف 3 بار تسبیح خانے آسکی۔ میرے لیے تسبیح خانہ کسی جنت سے کم نہیں۔ میں جب تسبیح خانہ لاہور آنے کی تیاری کررہی ہوتی تھی تو اتنی خوشی ہورہی ہوتی ایسا لگتا تھا میںعمرہ کرنے جارہی ہوں میں نے تسبیح خانہ سے بہت فیض پایا میں نے جو وظیفہ پڑھا الحمدللہ بہت ترقی پائی۔ خاص طور پرعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ وار کالم ’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں جتنے وظائف آتے ہیں‘ لاکھوں کے حساب سے پڑھے‘ بہت زیادہ نصاب پڑھے ان وظائف کی برکت سے میں نے ایسا خواب دیکھا اور دو دفعہ دیکھا کہ میری زندگی بدل گئی۔
اللہ نے بہت نصیبوں والی زندگی دی
ایک دفعہ میں نے دیکھا میں گلی میں اپنی امی کے ساتھ کھڑی ہوں اور ہماری گلی میں اونٹنی پر سوار نبی پاک رحمت دو عالمﷺ تشریف لائے اور مجھے اپنے پاس بلایا۔ میں نے ان سے عرض کیا: یارسول اللہﷺ آپﷺ میرے لیے دعا کریں کہ اللہ میرے نصیب اچھے کرے تو آپﷺ مجھ گنہگار بندی سے ہم کلام ہوئے اور فرمایا ان شاء اللہ تم بہت نصیبوں والی ہوگی۔ خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت نصیبوں والی زندگی دی‘ الحمدللہ ماشاء اللہ میں بہت سکون کی زندگی گزار رہی ہوں۔ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ میری یہ بات لفظ بہ لفظ سچ ہے۔
سورۂ قریش پڑھنے کا اتنا بڑا اجر!!
دوسرا خواب: میں نے پچھلے رمضان میں دیکھا پچھلے رمضان میں عبقری شمارہ میں آنے والے تمام وظائف ساری رات پڑھتی تھی ساری رات سورئہ قریش کا ورد کرتی تھی کہ خواب میں نبی پاکﷺ کی زیارت ہوئی۔ رمضان کی 27 شب کو میں آرام کرنے کی غرض سے کچھ دیر کے لیے سو گئی میں نے خواب میں دیکھا کہ پرانے زمانے کا ایک کچا سا کمرہ ہے وہاں ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے بہت سے مرد اور عورتیں بیٹھے ہیں‘ میں بھی وہاں جاکر بیٹھ جاتی ہوں‘ وہاں ہمارے سامنے ایک بہت ہی خوبصورت نورانی چہرے والی ہستی تشریف فرما ہے۔ لوگ مجھے کہتے ہیں یہ نبی پاکﷺ ہیں میں آپ ﷺکے پاس جاکر بیٹھ جاتی ہوں‘ سامنے حضور پاکﷺ بیٹھے ہوتے ہیں‘ کچھ دیر بعد لوگ مجھے کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے تمہیں بیعت کرلیا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے اور مجھے بہت پسینہ آیا ہوتا ہے میں جلدی جلدی درود شریف پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔
میر ی یہ کہانی ضرور شائع کیجئے!
میں نے بہت سے علماء کرام سے اس خواب کا تذکرہ کیا اور خواب کی تعبیر پوچھی سب نے کہا آپ نے نبی پاکﷺ کو ہی دیکھا ہے وہ عظیم ہستی کسی اور کے روپ میں نہیں آسکتی۔ یہ میرے مقدس خواب ‘میں سمجھتی ہوں تمام عبقری وظائف پڑھنے سے نظر آئے۔ اس کے بعد مجھے عبقری رسالے اور تسبیح خانے سے بہت لگائو ہوگیا میرے دل میں حکیم صاحب کی بہت عقیدت ہے جو کروڑوں لوگوں کا بھلا کر رہے ہیں اور ان کو نیکی کی راہ پر لگا رہے ہیں۔ حکیم صاحب کی دعائوں کے صدقے اللہ تعالیٰ مجھے ایسے ہی پانچ وقت کا نماز بنائے رکھے اور اللہ ہمت دے کہ میں ایسے ہی وظائف جاری رکھ سکوں۔ خدا کے لیے میری یہ کہانی عبقری رسالے میں ضرور ضرور شائع کریں لوگوں کو پتہ چلے کہ وظائف اور سب سے بڑھ کر یقین کتنا فائدہ دیتے ہیں۔ اللہ حکیم صاحب کو خوش رکھے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 244 reviews.