Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبادت میں دل لگےگا موٹاپا 21 دن میں ختم! جسم سے آگ نکلتی ہے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

نومبر کے جوابات
1۔محترمہ! آپ اگر عبادت میں خشوع خضوع چاہتی ہیں تو آپ سارا دن صرف کوئی سا بھی چھوسٹا سا استغفار پڑھتی رہیں‘ ان شاء اللہ آپ کا دل خودبخود عبادت میں لگ جائے گا۔ صبح نماز فجر کیلئے اٹھنا چاہتی ہیں اور دل سے وساوس کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو رات سونے سے پہلے صرف گیارہ مرتبہ یَابَاعِثُ یَانُوْرُ دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھ کر سوجایا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کو نماز فجر نصیب ہوگی۔ آپ کیلئے وظیفہ صرف استغفار ہے۔چاہے کوئی سا بھی پڑھ لیں۔ (محمدقاسم‘ ملتان)
2۔ش صاحبہ! جو قہوہ میں لکھ رہا ہوں‘ اسے ضرور بنائیے گا اس قہوہ کے استعمال سے میری والدہ موٹاپا اور جوڑوں کےدرد سے مکمل نجات پاچکی ہیں۔یہ نسخہ اکیس دن بلاناغہ استعمال کرنا ہے۔ ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دارچینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک عدد لیموں بڑے سائز کا اور اگر چھوٹے چھوٹے دو لیموں ڈال لیں تو زیادہ مزیدار بن جائے گا۔ دو کپ پانی ڈال کر لیموں کے علاوہ تمام چیزیں پانی میں ڈال دیں اور پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں۔ منقیٰ کو بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں اگر چاہیں تو تھوڑا سا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ ان شاء اللہ بائیس ویں دن آپ حیران ہوجائیں گے لیکن ان 21 دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے‘ ہر چیز بازار سے پچاس، پچاس روپے کی لے لیں۔ آسانی سے ہر چیز پنساری سے مل جائے گی۔ (محمد شفیق‘ لاہور)
3۔بہن! آپ عبقری دواخانہ کی ’’ٹھنڈک پاؤڈر‘ فٹنس فولاد ٹانک‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے مسائل حل ہوجائینگے۔ (ام کاشف‘ کوئٹہ)
4۔بہن آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یاخالق یامصور یاجمیل پڑھنا شروع کردیں‘ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی اکسیرالبدن اور چہرہ شفاء کا استعمال شروع کردیں‘ ان شاء اللہ آپ کا حسن واپس لوٹ آئے گا۔

 

دسمبر کے سوالات
1۔گھربدبو کیوں آتی ہے:میں ہروقت بیمار رہتی ہوں‘ بلڈپریشر‘ شوگر اور جوڑوں کا درد ہے‘ میرے میاں بھی دل کے مریض ہیں‘ دو بیٹے ہیں‘ چھوٹے کی شادی ناکام ہوگئی‘ اب دوسری کیلئے کوشاں ہیں‘ بڑا بیٹا بھی ٹھیک نہیں رہتا‘ شادیوں میں رکاوٹ ہے‘ گھر سے نجانے کیوںبدبو آتی رہتی ہے۔ (س‘راولپنڈی)
2۔لاعلاج مرض:قارئین السلام علیکم! ایک مسئلہ بچپن سے میرے ساتھ روگ کی طرح ہے‘ میرا مسئلہ کیرا گرنا ہے‘ میرے گلے میں کیرا گرتا ہے جو مجھے سونے بھی نہیں دیتا‘ یہ مرض بچپن سے ہے‘ ہر جگہ علاج کروایا۔ انگلینڈ سے لیکر پاکستان کے تمام اچھے ہسپتال جس میں لاہور‘ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں علاج کروایا‘ کوئی الرجی بھی نہیں‘ غدود بھی نہیں‘ ڈاکٹر کہتے ہیں ناک کے اندر آپ کی ساکت قدرتی اس طرح کی ہے‘ جو ریشہ گرتا رہتا ہے۔دنیا میں کہیں اس کا علاج نہیں ہے۔قارئین! میرے خط پر توجہ ضرور دیں‘ شاید پاکستان میں کہیں کوئی معجزہ کسی کے ساتھ ایسا ہوا ہو‘ جو یہ مرض ختم کرسکے۔ میں بہت تکلیف میں ہوں۔شاید کسی اللہ والے کی بدولت میں اس مرض سے چھٹکارا پالوں‘امید ہے پاکستان یا بیرون ملک جہاں کہیں بھی عبقری شمارہ جائیگا‘ ہوسکتا ہے کہ کسی نے اس مرض سے چھٹکارا پایا ہو‘ بہت تکلیف ہے‘ شرمندگی ہے‘ بچے‘ ماں باپ‘ بیوی‘ بہن بھائی سب عاجز ہیں۔ (ش۔ظ‘ گوجرانوالہٰ)
3۔کانوں میں جھینگر کی آواز:عرصہ پندرہ بیس سال سے مجھے ایک عارضہ لاحق ہے کہ میرے کانوں سے ہروقت جھینگر بولنے یا سیٹیاں بجنے جیسی آوازیں آتی رہتی ہیں۔ مختلف علاج کیے افاقہ نہیں ہوا‘ اگر کسی کے پاس کوئی نسخہ ہو تو رہنمائی فرمائیں۔ (محمد جاوید‘ میرپور خاص)
4۔ قارئین! سردیوں میں میرے پاؤں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں‘ بہت تکلیف میں رات گزرتی ہے‘ خدارا اس کا حل بتائیے میں ابھی سے خوفزدہ ہوں۔ (کاشف‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 253 reviews.