Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گنبد خضریٰ کا عکس اور آنکھوں کا درد ختم (رقیہ ، اقبال ٹاﺅن لاہور)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

محترم حکیم صاحب !آپ کا رسالہ دینی و دنیاوی لحاظ سے ایک اچھی کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے (آمین) مندرجہ ذیل واقعہ کچھ دن پہلے میری کزن کے ساتھ پیش آیا۔ اسی کی زبانی لکھ رہی ہوں۔ ”وہ کہتی ہے کہ مجھے رات کو سرمہ ڈال کر سونے کی عادت ہے۔ میں اور میری بچی ایک ہی بیڈ پر سوتے ہیں۔ میں نے ”سرمے دانی“ ہاتھ میں لی اور بیڈ پر بیٹھ گئی اور بیٹی سے کہا کہ سائیڈ نہ لینا میں سرمہ ڈالنے لگی ہوں لیکن اس نے جواب نہ دیا شاید گہری نیند سو رہی تھی۔ میں نے جونہی ”سرمدانی“ آنکھ میں ڈالا اس نے کروٹ لی اور اچانک سلائی بہت زور سے آنکھ میں لگ گئی اور شدید درد اور پانی بہنا شروع ہو گیا اور ساتھ ہی چبھن بھی ۔ اس وقت رات کے 11 بجے تھے۔ لہٰذا صبر کر کے ہاتھ کو آنکھ پر رکھا اور سو گئی۔ رات کو تہجد اور درود و وظائف کیلئے اٹھی تو آنکھ میں درد اور شدید چبھن کا احساس تھا۔ بہت مشکل سے وضو کیا۔ تہجد کے نفل شدید کرب میں پڑھے، پھر وتر پڑھے۔ سلام پھیرتے ہی میری نظر سائیڈ ٹیبل پر رکھی کتاب پر پڑی جہاں پر روضہ پاک ”گنبد خضرا“ کا منظر تھا۔ اسی وقت مجھے یہ واقعہ یاد آیا کہ ”ایک بار حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی آنکھیں دکھ رہی تھیں تو آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعاب دہن لگایا تھا تو وہ ٹھیک ہو گئیں۔ میں نے بھی اسی وقت یہ دعا کی کہ اے باری تعالیٰ تو نے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو شفاعت عطا فرمائی تو حضرت علی کرم اللہ پر کرم ہوا۔ میں بھی تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمتی ہوں۔ میں نے ابھی قرآن پاک پڑھنا ہے۔ میں بہت جذباتی ہوگئی اور کتاب کو اٹھا کر روضہ پاک کے عکس مبارک کو آنکھ کے اندر مس کرنے لگ گئی۔ اس سے آنکھ سے بہت پانی نکلا لیکن میں خیر طلب کرتی رہی اور مسلسل عکس مبارک کو آنکھ کی پتلی سے لگاتی رہی۔ پھر قدرے توقف کے بعد اٹھ کر نفل پڑھنے لگی۔ لیکن نفل میں دھیان آنکھ کی طرف تھا کہ یہ اب ”دکھ“ نہیں رہی ہے عجیب پریشانی میں نفل پڑھے۔ شیشے میں دیکھا تو آنکھ ٹھیک ہو چکی تھی جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہ تھا۔ فوراً شکرانے کے نفل ادا کیے۔ اور سجدہ شکر ادا کیا۔ مسلمان کی عظمت و فضیلت اللہ نے مسلمان کی شان اورعظمت و مقام کو بہت بلند کیا ہے۔ ایک بار طواف کعبہ کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کو دیکھ کر فرمایا: ”اے کعبہ! تو بہت حرمت والا ہے لیکن ایک مسلمان کی حرمت تجھ سے بڑھ کر ہے“۔ زنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص پشت پیچھے اپنے (مسلمان) بھائی کی عزت کا دفاع کرےگا اللہ تعالیٰ پر حق ہوجائے گا کہ وہ اسے دوزخ سے آزاد کر دیں۔ (احمد، عن اسماءبنت یزید رضی اللہ عنہ ) زنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس آدمی نے لوگوں کے درمیان صلح کروائی اللہ تعالیٰ اس کے معاملہ کو درست کر دیں گے اور اس کو ہر کلمہ کے بدلے میں جو اس نے بولا تھا ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور وہ اپنے سابقہ گناہوں کو معاف کرا کر واپس لوٹے گا۔ ( ترغیب عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ ) زنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مسلمان اپنے بھائی (مسلمان) کی عیادت کرتا ہے تو وہ جنت میں چل رہا ہوتا ہے حتیٰ کہ بیٹھ جائے پس وہ بیٹھتا ہے تو اس کو رحمت ڈھانپ لیتی ہے اور وہ شخص جو شام کے وقت مریض کی عیادت کرتا ہے تو اس کے ساتھ ستر ہزارفرشتے نکلتے ہیں جو اس کے لئے صبح تک بخشش کی دعا کرتے ہیں اورجو مریض کے پاس صبح کے وقت آتا ہے اس کے ساتھ بھی ستر ہزار فرشتے بخشش کی دعا کرتے ہیں حتیٰ کہ شام ہو جاتی ہے۔ (احمد، عن علی رضی اللہ عنہ )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 026 reviews.