Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بلڈپریشر ہمیشہ آپ کے کنٹرول میں رہے خوف‘ ڈر اور چہرے پر چھائی مایوسی ختم ہڈی جوڑ کاہر قسم کا درد‘ ڈیزل سے ٹھیک!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

تین سال پرانے منہ کے زخم ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بھابھی کے منہ میں زخم تھے ‘تقریباً تین سال سے تھے کافی ڈاکٹروں، حکیموں سے ادویات لیں کچھ بھی افاقہ نہ ہوا۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ کھانا پینا ختم، روٹی صرف دودھ میں بھگو کر کھاتی تھیں اسی طرح دن رات گزر رہے تھے لاہور سے مختلف ENT سپیشلسٹ سے علاج کروایا انہوں نے ایک مائوتھ واش کینسر ہسپتال سے لینے کا لکھا وہ بھی لائے استعمال کیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ میں نے اپنی بھابھی سے کہا کہ میں آپ کو ایک عمل بتاتا ہوں میرے حضرت صاحب کا عطا کردہ وہ تم کرو اللہ شفاء دے گا۔ کافی جگہوں سے دم درود بھی کروایا تھا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ENT سپیشلسٹ نے کہہ دیا کہ الرجی ہے یا کینسر ہے۔ بہرحال میں نے انہیں سورئہ کافرون کا عمل کرنے کو کہا کہ روزانہ 1001 بار سورئہ کافرون سرسوں کے تیل، کھانے کے تیل اور پانی، نمک وغیرہ سب پر دم کرلو اور یہ عمل لگاتا 7سات دن کرنا ہے انہوں نے یہ عمل تقریباً ایک ماہ کیا ہوگا منہ کے زخم ٹھیک ہونا شروع ہوگئے اور اب جبکہ میں یہ مشاہدہ لکھ رہا ہوں صرف ایک چھوٹا سا زخم باقی رہ گیا ہے‘ سالوں بیت گئے مرچ کو کھائے ہوئے اب مرچ والا سالن بھی استعمال کررہی ہے اور الحمدللہ بزم مرض باقی رہ گئی ہے ان شاء اللہ اللہ وہ بھی دور کرے گا۔(محمد اسلم، ڈونگہ بونگہ)
بلڈپریشر ہمیشہ آپ کے کنٹرول میں رہے
بلڈ پریشر معمول پر لانے کے لیے:اگر بلڈ پریشر 170/90سے زیادہ ہوتو ڈاکٹر سے رجوع کریں اگر ایسا نہ کرسکیں تو یہ نسخہ استعمال کریں رات کو چار تازہ کڑی پتے اچھی طرح دھوکر آدھا گلاس پانی میں بھگو دیں اور ڈھک کر رکھ دیں فریج میں نہ رکھیں صبح نہار منہ دو پتے کھالیں اور دو پتے پھینک دیں گلاس میں موجود پانی بھی پی لیں سات دن تک یہ عمل کریں اور اس دوران کم از کم دو مرتبہ بلڈپریشر چیک کریںساتویں رات کو بلڈ پریشر چیک کریں انشاء اللہ نارمل ہوگا۔ اس عمل کو زیادہ دیر جاری نہیں رکھنا۔ہاتھ جل جائے تو:اگر کھانا پکاتے وقت ہاتھ جل جائے تو سب سے پہلے کھانا پکانے والا کوئی سا معیاری تیل آہستگی سے مل لیں(پانی مت ڈالیں) انشاء اللہ نہ جلن ہوگی نہ آبلہ بنے گا نہ داغ رہے گا۔پائوں کی بدبو ختم کرنے کیلئے: ایک بالٹی میں بقدر ضرورت پانی لے لیں اس میں ایک انچ پھٹکری کا ٹکڑا ڈال دیں اب اسے ہاتھ سے گھماتے جائیں جب پانی کا رنگ کچھ بدل جائے (یعنی پھٹکری ضروری حد تک حل ہو جائے) تو اس میں ایک چوتھائی لیموں کا رس نچوڑ دیں۔ صابن سے پائوں دھونے کے بعد آخر میں اس پانی کو پائوں پر آہستہ آہستہ انڈیلتے جائیں اور ہاتھ سے مل کر پائوں دھوتے جائیں انشاء اللہ بدبو ختم ہو جائے گی۔(ساجدہ فرحت، لا ہور)
چلتی گاڑی سے کسی نے دھکا دے دیا
میری کوئی بھی چیز گم ہو جائے اور مل نہ رہی ہوتو میںیَارَبِّ مُوسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھتی ہو ابھی کچھ مرتبہ ہی پڑھا ہوتا ہے وہ چیز خودبخود سامنے آجاتی ہے۔یَاحَفِیْظُ یَا سَلَامُ کے تو بہت سے فوائد ہیں مگر میں یہاں اپنا ایک واقعہ پیش کروں گی۔ میں اپنے دادا اور دادی کو چھوڑنے اسٹیشن پر گئی میں نے سامان پر ’’یاحفیظ یا سلام‘‘ گیارہ دفعہ پڑھ کر پھونک ماری اور اپنے اوپر بھی مارلی گاڑی میں جلدی جلدی سامان رکھ رہی رہے تھے کہ گاڑی آہستہ آہستہ چلنے لگ پڑی چلتی گاڑی میں سامان رکھا اور پیچھے سے کسی نے مجھے دھکا دیا میں ٹرین کے پاس کھڑی نیچے گر گئی۔ یاحفیظ یاسلام سے اللہ تعالیٰ نے اپنے حفظ و امان میں رکھا اور میری زندگی بچائی۔ (آ۔خ، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
میرے آزمودہ ٹوٹکےعبقری قارئین کے نام
اگر کوئی چیز مثلاً سالن‘ کباب کوئی بھی کھانا پکانا ہو تو آپ چاہتے ہیں کہ خوشبو پورے گھر میں نہ پھیلے تو پکاتے وقت چولہے کے قریب موم بتی جلا کر رکھ لیں۔ سفید کپڑوں پر اگر داغ گرجائے تو جلدی سے ٹالکم پاؤڈر لگالیں‘ پھر دھولیں۔
اگر دانت بہت پیلے ہوگئے ہوں تو ان پر نمک اور سرسوں کا تیل ملا کر خوب رگڑلیں‘ پھر کسی اچھے منجن سے برش کرلیں۔
چاندی کے زیور اگر کالے پڑگئے ہوں تو ان کو خوب کڑوی خمیر میں رکھیں یا آلو ابال کر اس پانی میں بھگودیں۔
بالوں کی نوکیں نکل آئیں تو دھونے سے پہلے آدھے گھنٹے کیلئے اس پر مایونیز لگائیں۔لقوہ کا علاج: سیاہ کبوتر ذبح کرکے پکائیں اور ہر دوسرے دن کھائیں‘ دو ، تین کبوتر کھاتے ہی لقوہ ازخود ختم ہوجائے گا اور مکمل شفاء نصیب ہوگی۔ یہ میرے والد اور ماموں کیلئے میں نے آزمایا ہے۔ (ایک بیٹی‘ نوشہرہ کینٹ)
میرا اور میرے دوستوں کا آزمودہ ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے۔ میرے پاس ’’عبقری ‘‘ رسالہ کیلئے ایک ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔
قارئین! آپ اس ٹوٹکے کے استعمال سے الرجی اور جسم کی جھڑی کی بیماریوں سے نجات پاسکتے ہیں۔ پھوڑے پھنسی ختم‘ جلدی بیماریاں ختم‘ چہرے بارونق اور آنکھوں کی چمک لوٹ سکتی ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے کہ آج کل گاجریں بازار میں وافر آچکی ہیں‘ میں نے اور میرے دوستوں نے گاجر کا استعمال خوب کیا ہے۔ آپ ایک مہینہ مسلسل خوب جی بھر کر گاجر کا جوس پئیں پھر کمال دیکھیں‘ جلد کی بیماریاں ہوں تو دن میں دو گلاس استعمال کریں۔ وٹامن اے سے بھرپور گاجر کا جوس آپ کے دماغ کو طاقت دیتا ہے اور آپ کے جسم میں خون کو بڑھاتا ہے۔ آنکھوں میں چمک لاتا ہے‘ جسم صحت مند بنادیتا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ میرے اس آزمودہ ٹوٹکے کو قارئین ضرور آزمائیں گے۔ (محمد ماجد میمن‘ خیرپور میرس سندھ)
خوف‘ ڈر اور چہرے پر چھائی مایوسی ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ خوش رکھے‘ آمین!۔ دو سال پہلے میری آپ سے ملاقات ہوئی تھی‘ آپ سےمل کر بہت خوشی ہوئی‘ کچھ مسائل تھے آپ نے مجھے ’’افحسبتم اور اذان‘‘ کا عمل دیا تھا‘ اس کے ساتھ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ کھلا پڑھنے کو دیا تھا۔ اس عمل سے مجھ میں کافی تبدیلیاں آئیں‘ پہلے خوف کے مارے نیند بھی نہیں آتی تھی اور ہروقت لگتا تھا کہ میرے سرہانے کوئی کھڑا ہے‘ مگر اب کوئی خوف نہیں ہے‘ میرا چہرہ ایسے ہوگیا تھا کہ جیسے کسی بوڑھی عورت کا ہوتا ہے مگر اب الحمدللہ چہرہ بھی بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ کچھ ٹوٹکے میں آپ کو بتاتی ہوں جو کہ میرے آزمودہ ہیں۔ سردی اور خشکی سے ہونٹ پھٹ جائیں تو:اگر سردی یا خشکی سے ہونٹ پھٹ جائیں سیب کے بیج حسب ضرورت پانی میں پیس کر یہ لیپ رات کو ہونٹوں پر لگائیں‘ صبح تک ہونٹ ٹھیک ہوجائیں گے۔آٹے پر سکری جمے تو یہ آزمالیں!: آٹے کے اوپر سکری آئے تو آٹے میں نمک ڈال کر رکھ دیں‘ ایک کلوآٹے میں آدھا چمچ نمک ڈالیں اور پھر گوندتے وقت نمک نہ ڈالیں۔
سر سے خشکی ختم‘ بال لمبے:اگر سر میں خشکی ہو جائے یا بال گررہے ہوں تو آملہ ریٹھا‘ سکاکائی ہموزن پانی میں بھگو کر اسے ابال لیں اور پھر ٹھنڈا کرکے اس پانی سے بال دھوئیں‘ پھر اچھی طرح سے کنگھی کرکے بالوں میں تیل لگائیں‘ اس عمل سے بال لمبے بھی ہوجائیں گے اور خشکی ختم ہوجائے گی۔انڈے کی زردی میں شہد ملا کر بالوں میں لگالیں اور پھر سر دھونے کے بعد بالوں میں کیسٹرآئل لگالیں اس عمل سے بھی بال تیزی سے لمبےہو جاتے ہیں۔ خشکی ‘ سکری ختم‘ بالوں کا گرنا بہت کم ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ اپنی خوراک بھی بہتر بنائیں۔ موسمی پھل ضرور کھائیں۔خوراک کا بالوں کی گروتھ سے گہرا تعلق ہے۔ چہرے سے دانوں کے نشانات مدہم کیجئے:چہرے سے دانوں کے نشانات مدہم کرنے کیلئے زیتون کے تیل سے مساج کریں۔(مدیحہ‘ لاہور)
جوئیں لیکھیں ختم! مگر پہلے کسی سے پوچھ لیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے ایک بیماری کے سلسلے میں ہمارے قریبی بازار میں موجود ایک حکیم صاحب جو کہ سکھ تھے کہ پاس جانا ہوا۔ چند ملاقاتوں کے بعد ان سے شناسائی سی ہوگئی۔ ایک مرتبہ میں نے پوچھا کہ بیٹا! سکھ مردوں کے بال بہت لمبے ہوتے ہیں اور وہ بال باندھ کر رکھتے ہیں کیا آپ کے بالوں میں جوئیں نہیں پڑتیں تو اس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہمارے پاس ایک ٹوٹکہ ہے ہم وہ بالوں پر استعمال کرتے ہیں اگر کبھی جوئیں پڑبھی جائیں تو اس سے فوراً ختم ہوجاتی ہیں۔ میں نے پوچھا تو بتایا کہ پچاس روپے کا سرسوں کا تیل لیکر اس میں پارہ مارا جائے اور پھر یہ تیل بالوں میں لگایا جائے تو جوئیں جتنی بھی ہوں ختم ہوجاتی ہیں اور دوبارہ پڑتی بھی نہیں۔ چونکہ ہم کوئی حکیم نہیں ہے اس لیے نسخہ تیار نہیں کیا‘ کیونکہ پارا مارنا ہر ایک کے بس کاکام نہیں‘ یہ نسخہ قارئین کو دے رہی ہوں‘ کسی اچھے حکیم سے تیار کروالیں۔ شاید کسی کے کام آجائے۔ (والدہ ابوبکر‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 286 reviews.