Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اب آپ کو کسی عامل کے پاس جانے کی ضرورت نہیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

یہ آپ ہی کا رشتہ دار ہے جس کا رنگ روپ اور پہچان کی نشانی بھی بتادی میں نے اس سے پوچھا کہ میرے رشتہ دار کو کیا تکلیف ہے؟ مکان تو میرا ہے تو اس نے مسکرا کر جواب دیا تاکہ آپ کی آمدن کا ذریعہ بند ہو جائے۔ آپ کی آمدن اسے اچھی نہیں لگتی۔

شادی کرواتے ہی مشکلات کے پہاڑ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!محکمانہ تبادلہ کی وجہ سے جب فیصل آباد آیا اگرچہ یہاں پر میرے ننھیالی رشتہ دار بے شمار موجود تھے لیکن دل نہ مانا کہ ان پر بوجھ بنوں۔ پھر یہ بھی علم نہ تھا کہ کب تک یہاں رہنا ہے۔ اس لیے رہنے کے لیے کرایہ پر جگہ درکار ہوئی تو اس سلسلہ میں دفتر والوں سے کہا کہ اس سلسلہ میں میری مدد کریں دفتر کی آفیسر باجی منور نے میری بھرپور مدد کی اور اپنی ایک سہیلی سے بات چیت کی جو انکی سہیلی کم بہن زیادہ بنی ہوئی تھیں۔ یہ جگہ میرے دفتر سے بھی قریب تھی۔ باجی صاحبہ نے مجھے کہا کہ میں نے اپنی سہیلی سے بات کی ہے اور آپ کی گارنٹی دی ہے آپ جاکر ان سے مل لیں اور باقی تفصیلات طے کریں میں نے جاکر کوٹھی پر مالکن باجی قمر سے ملاقات کی اورکرایہ نامہ طے کرکے اور کرایہ ادا کرکے کوارٹر کی چابی لے لی۔ دونوں سہیلیوں نے میرے ساتھ بڑی بہنوں کا سا سلوک کیا اور جو آج تک نہیں بھولا‘ آج بھی فون پر میرا حال پوچھتی رہتی ہے۔یہیں پر چھ سات ماہ بعد میری شادی ہوئی‘ دونوں بہنیں شادی میں شریک ہوئی‘ شادی کیا ہوئی کہ سرمنڈاتے ہی اولے پڑنے لگے یعنی مجھے دماغی دورے پڑنے شروع ہوگئے۔ ایسی ایسی مشکلات آئیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کوئی بھی اس تکلیف میں مبتلا نہ ہو اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور اللہ تعالیٰ دوسروں کے خلاف عملیات کرانے والوں کو سیدھے راستے کی ہدایت دے۔ میری یہ صورت حال تھی کہ آج صبح اپنے گھر کا سامان ریڑھی پر رکھتا اور سالی کے گھر اور دوسرے دن پھر واپس اپنے گھر لے آتا ڈاکٹروں سے کافی علاج کروایا لیکن کچھ نہ بنا پھر کچھ ہمدردوں نے عاملوں کی طرف رجوع کرنے کا کہا جس کے پاس گئے یہی کہاگیا کہ آپ پر تعویذ کئے گئے ہیں لیکن بتاتا کچھ نہ تھا۔ تین ماہ‘ چھ ماہ ایک عامل کے پاس جاتے رہتے پھر اسی دوران ایک اور عامل کا بتایا جاتا پھر اُدھر چل پڑتے لیکن حاصل کچھ نہ ہوتا۔ دونوں میاں بیوی ملازمت پیشہ ہونے کے باوجود جب پندرہ تاریخ گزرتی تو جیب خالی۔ اب میری بیوی نے مالکن باجی قمر کے سامنے ہاتھ پھیلاتی اور کچھ رقم قرضہ کے طور پر مانگتی وہ بھی اتنی اچھی بہن ثابت ہوئی کہ شاید میری اپنی سگی بہن بھی میرے ساتھ نہ کرتی۔
طبی طور پر تندرست تھے مگر بے اولاد
اسی دکھ تکلیف میں پندرہ سال کا عرصہ بیت گیا۔ بیماری تو کیا ختم ہونی تھی ‘دونوں میاں بیوی طبی تندرست ہونے کے باوجود اولاد نہ حاصل ہوسکی۔ آخر کار میں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور جو رقم حاصل ہوئی اس سے دو منزلہ مکان بناکر رہائش کرلی ایک حصہ کرایہ پر دے دیا تاکہ گھر میں بچوں کی رونق رہے۔ کرایہ دار آتے اور چلے جاتے اسی دوران مکان خالی ہوا تو کرایہ دار آتے‘ مکان دیکھتے پسند کرتے‘ کرایہ مکان اور ایڈوانس بھی پسند لیکن پھر واپس نہ آتے اس طرح چھ ماہ کا عرصہ گزر گیا‘ ہم دونوں میاں بیوی بڑے پریشان کہ ہمارا آمدنی کا ایک ذریعہ بند ہوگیا۔ میرا ایک دوست اپنے ایک ساتھی کیساتھ محکمانہ امور کے سلسلہ میں مشورہ کیلئے آیا۔ دوران گفتگو ساتھی کو کرایہ دار نہ ہونے کا علم ہوا تو اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں کچھ اپنے علم کے ذریعے حساب لگائوں کہ مکان کرایہ پر کیوں نہیں چڑھتا تو میں نے اسے حساب لگانے کیلئے کہا تو تھوڑی دیر کے بعد اس نے بتایا کہ کسی نے آپ کا مکان کرایہ پر چڑھنا بند کردیا ہے اور یہ آپ ہی کا رشتہ دار ہے جس کا رنگ روپ اور پہچان کی نشانی بھی بتادی میں نے اس سے پوچھا کہ میرے رشتہ دار کو کیا تکلیف ہے؟ مکان تو میرا ہے تو اس نے مسکرا کر جواب دیا تاکہ آپ کی آمدن کا ذریعہ بند ہو جائے۔
کتاب میں زندگی میں انقلاب برپا کردایا
آپ کی آمدن اسے اچھی نہیں لگتی۔ میں سر پکڑ کربیٹھ گیا۔ انہیں دنوں باجی قمر کی بھابھی فوت ہوجاتی ہیں ہم دونوں انکے گھر اظہار افسوس کیلئے گئے تو باجی صاحبہ نے آتے ہوئے مجھے کتاب دی کہ بھائی یہ آپ کے پڑھنے کیلئے ہے‘ انہیں علم تھا کہ مجھے کتب بینی کا بہت شوق ہے۔ بس یہ ایسی کتاب ملی جس نے میری زندگی میں انقلاب پیدا کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک وقت مقرر کیا ہوا ہے۔ اس کتاب میں عاملوں کے انٹرویو تھے اور وظائف بھی درج تھے۔ آپ کو کہیں بھی جانے کی ضرورت نہیں‘ کسی بھی اجازت کی ضرورت نہ ہے ، نہ پرہیز کی۔
ہر کام گھر بیٹھے ہوجائے گا
پرہیز صرف بہن بھائی کی لگائی بجھائی سے بچنے کی۔ پرہیز صرف بہن بھائی، رشتہ دار کا حق کھانے کی، پرہیز صرف رزق حرام کی، ضرورت صرف کامل یقین کی ہے جہاں آپ بہن بھائیوں سے رشتہ داروں سے خوش گپیوں میں وقت دیتے ہیں اس میں تھوڑا سا وقت آپ اللہ تعالیٰ کو دے کر تو دیکھیں بغیر رقم خرچ کئے کسی کی منت سماجت کرنے اور کہیں جانے میں وقت ضائع کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کا ہر کام گھر میں بیٹھے ہی ہو جائیگا۔
عمل کا مکمل طریقہ! ہر پریشانی دور
میں نے اس کتاب میں سے اپنی بیماری دور‘ کرایہ پر مکان نہ چڑھنے کی بندش کے سلسلہ میں سورۂ بقرہ کے وظیفہ کا چنائو کیا۔ جو کم از کم 21 دن ورنہ 41دن کا تھا۔ میں نے اس سلسلہ میں ایک کمرہ‘ ایک جگہ‘ ایک جائے نماز، ایک عدد سفید سوٹ، ایک عدد لالٹین(بجلی چلے جانے کے خطرے کے پیش نظر)۔ وظیفہ کیلئے میرے نزدیک سب سے بہتر وقت عشاء کی نماز کے بعد کا ہے تاکہ اس دوران نہ کوئی آپ کو بلائے نہ ہی آپ کسی سے گفتگو کرسکیں‘ شام کو کھانا کم کھائیں کیونکہ یہ بیٹھک کا کام ہے زیادہ کھانے سے شیطان آپ پر نیند وارد کرسکتا ہے۔ میں نے اس وظیفہ میں چند تبدیلیاں بھی کیں جو آپ کو کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہو جائیں گی۔ آپ نے اپنے پاس پانی کا بھرا ہوا جگ، ایک پیالی میں سونف‘ دوسری میں چینی ڈال کر رکھنی ہے۔ عشاء کی نماز سےفارغ ہوکر بیٹھ کر سب سے پہلے سات بار درود شریف نماز والا پڑھ کر اپنے سینے پر‘ پھر پانی، سونف اور چینی پر پھونک مارنی ہے پھر 21دفعہ آیت الکرسی ہر سات بار پڑھ کر اسی طرف پھونکیں مارنی ہیں تاکہ کوئی بھی شیطانی چیز آپ کے وظیفہ میں دخل اندازی نہ کرسکے۔ اب آپ نے سورئہ بقرہ اس طرح پڑھنی ہے کہ ہر صفحہ پڑھ کر اپنے سینے۔ پانی۔ سونف اور چینی پر پھونک مارتے جائیں آخر میں سورۂ فلق سات بار، سورۂ والناس سات بار پڑھ کر اسی طرح پھونک ماردیں پھر درود شریف سات بار پڑھ کر پھونک ماریں آپ کا عمل ایک دن کا مکمل ہوگیا۔ تمام گھر والوں نے تین تین گھونٹ پانی کے اور ایک ایک چٹکی سونف(باقی صفحہ نمبر)
اور چینی کی لے لینی ہے اگر گھر کا فرد دوسرے شہر میں یا ملک میں گیا ہوا ہے تو اسسکا تصور کرکے اسکا حصہ آپ خود لے لیں اور باقی پانی سے گھر کے تمام کمروں کی دیواروں پر چھینٹے ماریں۔ اس میں باتھ روم و لیٹرین شامل نہ ہو۔ مزید چھت پر چار دیواری پر بھی جگہ جگہ پانی سے چھینٹے مارے جائیں۔ اس میں میرا تو روزانہ1½گھنٹہ لگ جاتا تھا آپ کا آدھ گھنٹہ مزید زیادہ لگ جائے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ دوران وظیفہ گھر میں خوشبو بھی محسوس ہوگی جو اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا یہ عمل اللہ تعالیٰ نے قبول کرلیا ہے اور آپ کی تکلیف پریشانی جلد ختم اور پوری ہونے والی ہیں۔ اسی وظیفہ کے دوران میری بیماری ختم ہوگئی اور اب میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بالکل تندرست ہوں اور تعویذوں کے اثر سے آزاد ہوں۔ دوسری طرف ٹھیک 41دن کرایہ دار مکان کا کرایہ اور ایڈوانس لیکر آگیا اور مکان بھی کرایہ پر چڑھ گیا ہم دونوں میاں بیوی نے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نفل پڑھے‘ یہ وظیفہ میں لگاتار سات ماہ تک پڑھتا رہا یہاں تک کہ ہم دونوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضور اکرمﷺ کا روضہ مبارک پر حاضری کی توفیق فرمائی اور اپنا گھر دیکھنے کی سعادت فرمائی۔ کچھ عرصہ بعد پھر مجھے اپنی کسی تکلیف کے سلسلہ میں سورۂ بقرہ پڑھی اسکا درد البتہ سات ماہ لگاتار تھا۔ 41دن ایک کمرہ ایک جگہ اور ایک جائے نماز لیکن جب کسی دوسرے شہر 41دن کے بعد جاتا تھا وہاں پربھی اپنا وظیفہ نہ چھوڑا۔ آپ سے بھی التماس ہے کہ اوپر دیئے گئے پرہیز اور اللہ تعالیٰ پر یقین کامل رکھ کر پڑھیں پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ آپ کو کیا کچھ آسانیاں مہیا کرتا ہے۔ اس کتاب کا نام ’’جادو‘ جنات اسلام اور جدید سائنس‘‘ ہے جو کہ عبقری پبلی کیشنز کی چھپی ہوئی ہے۔ جس وقت مجھے کتاب ملی میں ماہنامہ عبقری کو نہیں جانتا تھا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 288 reviews.