Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درودموت کے منہ سے واپس کیسےکھینچ لایا!پڑ ھ لیجئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

ڈاکٹر سے ٹائم لیا ہوا ہے اس نے کہا کہ فوراً لاہور لے آئو‘ میں نے کہا چچا ڈاکٹر بڑا ہے یہ اللہ اس نے کہا اللہ تو میں نے کہا پھر پریشان نہ ہو میرے پاس اس کا حل ہے تو فوراً گھر فون کر اور اپنی بیٹی تک یہ بات پہنچا کہ جب بھی لیٹے سینے پر دایاں ہاتھ رکھ کریَامُبْدِیُٔ کھلا پڑھے

روزانہ سو مرتبہ درود ابراہیمی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!حضرت میری عمر اس وقت 30سال کے لگ بھگ ہے تقریباً 14سال کی عمر میں میں نے درود ابراہیمی کی فضیلت کچھ انوکھے انداز میں سنی اور مجھے شوق پیدا ہوا میں نے اپنے اوپر فرض کرلیا کہ ہر روز 100مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کرحضور نبی کریم ﷺکو ہدیہ کروں گا تب سے اب تک پڑھ رہا ہوں پانچ یا چھ سال پہلے کی بات ہے کہ میں اپنی سائیکل پر اپنے گھر سے اپنے بھائی کے گھر جارہا تھا جو بائی پاس کے قریب تھا بائی پاس کے ساتھ نہر تھی سائیکل چلاتے چلاتے میں درود ابراہیمی بھی پڑھتا جارہا تھا جب بائی پاس پر پہنچا تو آگے سے موٹر سائیکل آرہی تھی اور اس کے ذرا پیچھے بڑی کوسٹر آرہی تھی اور دونوں بہت سپیڈ سے آرہے تھے میں سڑک پر نہر کے ساتھ ساتھ جارہا تھا درمیان میں موٹر سائیکل تھی اور اس کے پیچھے نہر والی سائیڈ پر کوسٹر تھی جو میرے سامنے لارہا تھا جس طرف میں سائیکل چلا رہا تھا اسی طرف آرہی تھی میں دیکھ کر گھبرا گیا اور اچانک میرا سائیکل سڑک کے درمیان آگیا موٹر سائیکل سیدھی فیس ٹو فیس میرے ساتھ ٹکرا گئی‘ موٹر سائیکل اور اس پر سوار دو آدمی کافی دور تک گھسٹتے گے اور کوسٹر والا اگر سڑک کے اوپر بریک لگاتا تو گھسٹتی ہوئی وہ بھی میرے اوپر آجاتی اور آج میں آپ کو یہ واضح نہ لکھ رہا ہوتا کیونکہ وہ اتنی قریب آگئی تھی مجھے نہیں پتہ کیسے وہ کوسٹر نہر کے ساتھ جو ریت وغیرہ نکالی ہوئی تھی اور کافی مقدار میں تھی اس طرف دھنس گئی اور اس کے ایکسل وغیرہ ٹوٹ گے۔
مجھے خراش تک نہ آئی
جو میرے ٹکر موٹر سائیکل کے ساتھ ہوئی تھی میرا سائیکل کا اگلہ پہیہ بالکل ختم ہوگیا تھا کسی طاقت نے سائیکل میرے نیچے سے نکال دیا تھا اور میں سڑک پر کھڑا تھا اور یقین جانیے مجھے خراش تک نہیں آئی وہ سائیکل میں ادھر چھوڑ کر گھر چلا گیا کیونکہ اب سائیکل کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی جب میں نے گھر جاکر بھائی کو بتایا تو بھائی وہاں آیا اور اس نے دیکھا تو وہ رونے لگا کہ میں بچ کیسے گیا۔
امراض میںمبتلا حاملہ خواتین یہ عمل پڑھ لیں!
محترم حضرت حکیم صاحب! ایک اور واقعہ پیش خدمت کرنا چاہتا ہوں میرا ایک دوست خیبرپختونخوا میں رہتا ہے اس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ‘پیدائش کے ایک گھنٹے بعد اس کی بیوی کو تکلیف ہوئی اور اس کو پشاور کے بڑے ہسپتال لے گئے‘ وہاں ٹیسٹ وغیرہ ہوئے‘ ڈاکٹروں نے کہا گردوںمیں پانی پڑ گیا ہے اور بھی بہت کچھ بتایا‘ دو تین ماہ کے عرصے میں بقول میرے دوست انہوں نے 5 تا 6لاکھ لگادیا تھا اور بہت مشکل سے اس کو شفاء ملی تھی‘ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ پانچ چھ سال اب دوسرے بچے کا سوچنا بھی نہیں لیکن تین یا چار سال بعد پھر اس کی بیوی ماں بننے والی ہوگئی۔ ایک دن اس کا مجھے فون آیا اور پریشان تھا کہہ رہا تھا میں کراچی میں ہوںیار پتہ نہیں کیا ہوگا۔ میں نے اسے کہا پریشان نہ ہوں تو اپنی بیوی سے کہہ دے کہ جب وہ بستر پر لیٹے ‘ اپنا دائیں ہاتھ سینے پر رکھ کریَامُبْدِیُٔ پڑھے کچھ نہیں ہوگا۔ اللہ کریم مددفرمائیں گے۔ اس نے ایسا ہی کیا پھر دو تین ماہ بعد اس نے مجھے بتایا کہ بیٹی ہوئی ہے اور وہ بھی گھر میں‘ اللہ تعالیٰ نے سب کچھ ٹھیک کردیا ۔ الحمدللہ بچی بھی ٹھیک ہے اور اس کی ماں بھی صحت مند ہے۔
ہر حاملہ عورت تک میرا آزمودہ عمل پہنچادیں
میں اعظم مارکیٹ لاہور میں کام کرتا تھا ابھی تقریباً چھ ماہ پہلے کی بات ہے ایک چچا جی ہمارے پاس آئے جو مارکیٹ میں کام کرتے تھے اور ہمارے پاس آکر رات گزارتے تھے بدوملہی کے رہنے والے تھے‘ ایک دن بہت پریشان تھے تو میں نے پوچھا چچا کیا بات ہے کچھ پریشانی ہے؟ پہلے تو کہنے لگا: کچھ نہیں ‘پھر میرے اصرار پر کہنے لگا :یار تو بیٹے جیسا ہے بات یہ ہے کہ میری بیٹی کا پہلا بچہ بڑے آپریشن سے ہوا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ دو سال کا کم از کم وقفہ ضروری ہے ورنہ ماں کی جان جاسکتی ہے ابھی ایک سال ہوا نہیں کہ دوسرے بچے کی پیدائش ہونے والی میں نے پوچھا چچا جی اور کتنی دیر ہے کہنا لگا پانچ یا چھ دن بعد ہے۔ شاہدرہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لیا ہوا ہے اس نے کہا کہ فوراً لاہور لے آئو‘ میں نے کہا چچا ڈاکٹر بڑا ہے یہ اللہ اس نے کہا اللہ تو میں نے کہا پھر پریشان نہ ہو میرے پاس اس کا حل ہے تو فوراً گھر فون کر اور اپنی بیٹی تک یہ بات پہنچا کہ جب بھی لیٹے سینے پر دایاں ہاتھ رکھ کریَامُبْدِیُٔ کھلا پڑھے اس نے فوراً ایسا ہی کیا‘ ابھی دو تین دن گزرے تھے کہ وہ میرے پاس آیا اور بہت خوش تھا میں نے پوچھا چچا کیا بات ہے؟ کہنے لگا: اللہ کریم نے نواسہ دیا ہے اور گھر پر دیا ہے‘ میں نے کہا چچا اللہ کریم تو فرماتا ہےتو مجھے یاد کر چاہے مصیبت میں کر میں تجھے خالی نہیں لوٹاؤںگا۔ اس کا ایمان اور یقین پہلے سے مضبوط ہوگیا الحمدللہ! اس واقعہ کے بعد اس چچا نے پانچ وقت کی نماز شروع کردی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 301 reviews.