Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موسم تبدیل ہوا! ہرکوئی بیمار! مگر آپ نہ ہوں گے!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

 موسم تبدیل ہوا! ہرکوئی بیمار! مگر آپ نہ ہوں گے! 

موسم کی تبدیلی سے عموماً لوگ نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ شاید ہی کوئی شخص یہ دعویٰ کرسکے کہ وہ ان موسمی عوارض سے محفوظ رہتا ہے۔ بہت سے لوگ معمولی نوعیت کی ان بیماریوں سے نمٹنے کے لیے گھروں میں ضروری دوائیں بھی محفوظ رکھتے ہیں تاہم آج ہم آپ کو عام نزلہ زکام اور کھانسی میں برس ہا برس سے استعمال ہونے والے آزمودہ دیسی نسخوں کے بارے میں بتائیں گے۔ یہ گھریلو نسخے باورچی خانوں میں عام استعمال ہونے والی چیزوں پر مشتمل ہیں جو جسم پر کوئی مضر اثرات نہیں ڈالتے۔ بلغم اور دیگر جسمانی رطوبات کی پیداوار کو کنٹرول کرکے جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں معاونت کرتے ہیں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے والا قدرتی نظام فعال رہتا ہے۔ نزلہ زکام رکھنے والا قدرتی نظام فعال رہتا ہے۔ نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات کے لیے آپ بھی یہ نسخے آزماسکتے ہیں:
ادرک کی چائے
اگر آپ کی ناک مسلسل بہہ رہی ہے اور آنکھیں بھی ڈبڈبانے لگی ہیں تو کچلی یا کتری ہوئی ادرک کو گرم پانی میں جوش دے کر نیم گرم نوش کریں یا چاہیں تو ساری چائے میں ادرک کو شامل کرکے یہ خوشبودار چائے نوش جان کرسکتے ہیں ۔ یہ چائے آپ کی سانس کی نالیوں سے بلغم اور دیگر لیس دار رطوبات کو باہر نکال لائے گی۔ ادرک کے استعمال سے نزلہ زکام سے صحت یابی کی رفتار بھی تیز ہوتی ہے۔
دودھ اور ہلدی
کھانسی کا مقابلہ کرنے کے لیے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی کا سفوف شامل کرکے اسے پی لیں۔ ہلدی ملا ہوا یہ دودھ بڑوں کے ساتھ چھوٹے بچوں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔ ہلدی اور دودھ ویسے بھی صحت بخش غذائیں ہیں جو جسم کو صحتمند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
لیموں، دارچینی اور شہد
نزلہ زکام سے بچائو کے لیے لیموں، شہد اور دارچینی کا شربت تیار کریں۔ اس مقصد کے لیے برتن میں تھوڑا سا شہد ڈال کر اس میں آدھا پانی ملائیں۔ پھر اسے خوب گرم کریں، یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔ پھر اس پر چٹکی بھر دارچینی کا سفوف چھڑکیں اور لیموں کا رس نچوڑ کر استعمال کریں۔ اس شربت کے استعمال سے جسم نزلہ، زکام کا مقابلہ کرنے کے قابل رہتا ہے۔
غرارے سے علاج
کھانسی سے چھٹکارا پانے کے لیے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک شامل کرکے اس سے غرارہ کریں۔ یہ نسخہ صدیوں سے استعمال ہورہا ہے ۔ آپ چاہیں تو اس میں ہلدی کا سفوف بھی شامل کرسکتے ہیں۔ نمک اور ہلدی دونوں کھانسی کو بھگانے میں مدد دیتے ہیں۔
پانی پئیں لیکن گرم
عموماً دیکھا گیا ہے کہ ٹھنڈے ۔کولڈ ڈرنکس کی بوتلیں یا بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایتیں سامنے آتی ہیں۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ نزلہ،زکام، کھانسی اور گلے کی خراش سے بچنے کیلئے نیم گرم پانی پئیں۔ گرم پانی سے حلق کی سکائی بھی ہو جاتی ہے جس سے سوزش کم ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں پانی سے جسم میں سیال مادوں کی کمی پوری ہوتی رہتی ہے اور انفیکشن کی صفائی ہو جاتی ہے۔
آملہ بے مثال
جسم کے مدافعتی نظام کو متحرک اور چست رکھنے میں آملہ بے مثال ہے۔ یہ کھٹا، سبز بیری نما پھل اگر باقاعدگی سے کھایا جائے تو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جس میں نزلہ زکام اور کھانسی بھی شامل ہیں۔ آملہ سے جگر صحت مند رہتا ہے اور دوران خون کا نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔
جڑی بوٹیوں والی چائے
تلسی ویسے تو ہندوئوں کے لیے ایک مقدس پودا ہے لیکن یہ خوشبودار پودا ہمارے گھروں اور گملوں میں بھی اکثر لگایا جاتا ہے۔ تیز خوشبو والے اس کے ارغوانی رنگ کے پھول جب سوکھ جاتے ہیں تو اسے جھاڑنے سے کلونجی جیسے سیاہ دانے نکلتے ہیں جسے عرف عام میں ’’تخم بالنگا‘‘ کہتے ہیں۔ اگر آپ نزلہ زکام میں مبتلا ہوں تو چائے تیار کرتے وقت اس میں تلسی کی چند پتیاں، کٹی ہوئی ادرک اور سیاہ مرچ چائے کی پتی کے ساتھ شامل کردیں۔ یہ جڑی بوٹیوں والی چائے عام نزلہ زکام اور کھانسی میں بہت فائدہ دے گی۔
شہد، لیموں، اور گرم پانی
بدہضمی اور دوران خون کا نظام بہتر کرنے میں لیموں پانی کی افادیت مسلم ہے۔ اگر آپ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر اس میں شہد بھی شامل کردیں تو اس شربت کے پینے سے نزلہ زکام اور کھانسی میں بھی افاقہ ہوگا۔
السی کے بیج
السی کے تھوڑے سے بیج کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر اس وقت تک ابالیں جب تک کہ یہ گاڑھا نہ ہو جائیں پھر اس کو چھان لیں اور اس میں چند قطرے لیموں کا رس اور شہد ملا کر نوش کریں۔ نزلہ زکام اور کھانسی میں آرام ملے گا۔
ادرک اور نمک
ادرک کے ایک ٹکڑے کو چھیل کر اس کی باریک قاشیں کرلیں پھر اس پر تھوڑا سا نمک چھڑک کراس چاٹیں۔ اس سے نزلہ، زکام اور کھانسی کے علاوہ گلے کی خراش میں بھی افاقہ ہوگا۔
ادرک اور تلسی کا مکسچر
ایک پیالی میں ادرک کو کچل کر اس کا عرق نکالیں پھر اس میں تلسی کے پتوں کو کچل کر شامل کریں اور اس میں شہد ملا کر استعمال کریں۔ اس سے کھانسی میں آرام ملے گا۔
لہسن کا تیل
عام طور پر دال کو بگھار دینے کیلئے تھوڑے سے تیل یا گھی میں لہسن کے چند چھیلے ہوئے جوئوں کو ڈال کر انہیں گرم کیا جاتا ہے اور پھر اسے دال کے برتن میں انڈیل دیا جاتا ہے۔ اگر لہسن والا تیل چند قطرے نیم گرم پی لیا جائے تو اس سے نزلہ زکام اور کھانسی سے بچائو میں بھی بہت مدد ملی سکتی ہے۔
گڑ کا شربت
سینہ اگر جکڑا ہوا ہوتو بلغم کے اخراج کے لیے پتیلی میں پانی ڈالیں پھر اس میں تھوڑا سا گڑ، کالی مرچ اور زیرہ ڈال کر اسے خوب کھولائیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس شربت کو نوش کریں۔
گاجر کا رس
گاجر کے رس میں وٹامن اے اور اینٹی اکیسڈنٹس کی زیادتی اسے بینائی کے لیے مفید بناتی ہے۔
اسی کے ساتھ نزلہ زکام کھانسی سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 747 reviews.