Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وادیٔ جن کے جنات کی مہمان نوازی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

نزہت نسیم‘ لاہور

اگر یہ علاقہ جنوں کا ہے تو اس میں یقیناً جنوں کے سردار بھی ہوں گے اور پھر میں نے ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر آپ یہاں ہیں تو ہم آپ کے مہمان ادھر سے گزر رہے ہیں اور میرے دل میں تازہ اور میٹھی کھجور کھانے کی خواہش پیدا ہوئی ہے کیا آپ کچھ کھجوریں ہمیں کھلا سکتے ہیں؟

مدینہ پاک سے مکہ شریف روانہ ہوئے تو راستے میں ایک بورڈ لکھا ہوا نظر آیا جس پر لکھا تھا وادی جن کو راستہ ادھر سے جاتا ہے۔ میں نے اپنے داماد سے پوچھا کہ کیا یہ وہی جگہ ہے جہاں سے نبی کریم ﷺ نے جنوں کو آگے مدینہ کی طرف جانے سے روک دیا تھا اور اسی جگہ کہ بارے میں سعودی عرب کے اکثر لوگ کہتے ہیں کے وادی جن میں سے گاڑی گزرتے ہوئے گاڑی بغیر گئیر کے چلتی ہے بلکہ ٹیلیویژن میں ہمارے کچھ عزیزوں نے تصاویر فیس بک پر لگائیں کہ ہم وہاں گئے تو ہماری گاڑی ڈھلان سے پیچھے کی جانب جارہی تھی ایک بس بھی دکھائی جو کہ بغیر گئیر کے پیچھے اونچائی کی طرف جارہی تھی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہ اگروہاں سڑک پر پانی ڈالا جائے تو وہ ڈھلان کی بجائے چڑھائی جانب جاتا ہے۔
بہرحال جب ہم اس علاقے کے قریب ہائی وے سے گزرے تو ہم نے دیکھا کہ یہاں تو بے شمار کھجور کے درخت ہیں اور کھجوروں سے لدے ہوئے ہیں۔ ہر قسم کی کچی اور پکی کھجوریں ہی کھجوریں ہر طرف نظر آرہی تھیں۔ میرے دل میں خیال آیا کہ اگر یہ علاقہ جنوں کا ہے تو اس میں یقیناً جنوں کے سردار بھی ہوں گے اور پھر میں نے ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر آپ یہاں ہیں تو ہم آپ کے مہمان ادھر سے گزر رہے ہیں اور میرے دل میں تازہ اور میٹھی کھجور کھانے کی خواہش پیدا ہوئی ہے کیا آپ کچھ کھجوریں ہمیں کھلا سکتے ہیں؟ خیر ہم وہاں سے گزر کر مکہ معظمہ کی طرف عازم سفر ہوگئے۔ اگلے دن ہم عمرہ کیلئے خانہ کعبہ میں حاضر ہوئے طواف کے بعد دو نفل مقام ابراہیم پر پڑھے ظہر کی نماز کا وقت ہوگیا تو نماز ادا کرنے کے بعد ہم نے عمرہ شروع کیا۔ عمرہ ختم ہوگیا تو ہم کچھ دیر آرام کرنے کیلئے وہیں سائیڈ پر بیٹھ گئے کہ عصر کی نماز بھی ادا کرکے واپس جائیں گے۔
ابھی ہم کو بیٹھے پانچ دس منٹ گزرے ہونگے کہ ایک خاتون آب زم زم کے گلاس میں کھجوریں بھری ہوئی لے کر میرے پاس آئی کہ یہ لو کھالو میں نے پوچھا کس نے بھیجی ہیں؟ یا کس نے دی ہیں؟ کہنے لگی وہاں کچھ لوگ کھجوریں دے رہے تھے انہوں نے دی ہیں اورانہوں نے کہا کہ وہاں ہمارے مہمان بیٹھے ہیں ان کو دے آؤ۔ خیر میں نے شکریہ ادا کیا اور کھجوریں لے لیں جو نہایت تازہ اور بے حد لذیذ اور میٹھی تھیں۔ یہ کھجوریں میں نے اپنی بیٹی اور اپنی بہن کو بھی دیں جو میرے ساتھ تھیں۔ دل میں کچھ خیال آیا کہ شاید راستے میں خواہش کی تھی یا جنات کی طرف سے مہمانوں کو پیش کی گئیں ہیں اپنے رب کا اور جنات کابہت شکر ادا کیا اوراللہ کی نعمتوں کا تہہ دل سے شکر ادا کیا کہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف مجھے بہترین شرف میزبانی بخشا بلکہ مجھ پر بے شمار کرم نوازیاں اور نوازشیں کیں حالانکہ میرا تو کوئی عمل اس قابل نہ تھا اور مجھے احساس ہوا کہ میرا رب العزت اپنے بندوں کا کس قدر قدر شناس ہے۔

شوگر کیلئے آسان گھریلو نسخہ
کیکرپھلی‘ برگ جامن‘ برگ آم‘ اسگندناگوری تمام اشیاء 300 گرام لیکر کر کوٹ چھان کر ایک چمچ صبح پانی کے ساتھ استعمال کریں اور رات کو سوتے وقت ایک چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں۔مکمل پرہیز کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں‘ پھر ایک ماہ بغیر پرہیز کیساتھ استعمال کریں‘ پھر ایک ماہ اور استعمال کریں۔ اس طرح کل تین ماہ استعمال کریں۔ فائدہ پہلے ماہ سے ہی شروع ہوجائے گا۔(سید قاسم رضا‘ مردان)

درس سننے سے رزلٹ زبردست
فقیر نے شہادۃ العالمیہ کا امتحان 2009ء میں دیا تھا۔ اس سے قبل امتحان سہ ماہی میں مکمل ناکام اور امتحان شش ماہی میں بخاری شریف کا پرچہ نہ دے سکنے کی وجہ سے نتیجہ روک دیا تھا۔ سالانہ امتحان سے قبل ہی میں نے ارادہ کرلیا تھا کہ امتحان سے فراغت پر مرکز روحانیت و امن تسبیح خانہ میں چالیس دن گزاروں گا اور رمضان کے سارے درس سنوں گا۔ الحمدللہ رمضان الکریم کے پہلے عشرےمیں نتیجہ برآمد ہوا اور فقیر تمام کتابوں میں اور مکمل امتحان میں بہت اچھے نمبرز سے کامیاب ہوا۔ بعدازاں میں نے 40 کے بجائے 60 دن حضرت محترم حکیم صاحب کی خدمت میںگزارے۔ (فقیر آزادؔ قریشی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 619 reviews.