Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیٹھا کدوکے فوائد

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

پیٹھا کدوکے فوائد
موسم سرما میں ہمارے ہاں پیٹھا کدو تحفتاً آتا ہے۔ سات آٹھ کلو وزنی ہوتا ہے لیکن گھر والے پسند نہیں کرتے ۔ اسے کیسے پکاتے ہیں؟ اس کے فوائد بھی بتائیے۔ (ارم، لاہور)
مشورہ: موسم سرما میں پیٹھا کدو ضرور کھائیے۔ بدن کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوتی ہے۔ بڑھاپے میں اسے کھانے سے غذائیت ملتی ہے۔ جسم کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے۔ بلند فشار خون والے مریض اسے کھا کر محفوظ رہتے ہیں۔ باہر کے ممالک میں اس کے بیج بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ یہ نمکین ہوتے ہیں اور سادہ بھی۔ پیشاب کی تکلیف میں روزانہ مٹھی بھر بیج چھیل کر کھانے سے فرق پڑتا ہے۔ کمزور خواتین بھی پیٹھا کھا کر صحت بناسکتی ہیں۔ ہفتے میں دو بار کھائیے۔ اس کی مٹھائی بڑی لذیذ ہوتی ہے۔ کچھ خواتین ابتدائے حمل میں پیٹھے کا مربہ یا مٹھائی کا ٹکڑا کھاتی ہیں یوں بچہ صحتمند اور خوبصورت ہوتا ہے۔ پیٹھے کے بہت فوائد ہیں۔ آپ اسے بکرے کے گوشت میں پکائیے۔ گوشت بھون کر اس میں کٹا پیٹھا ڈال دیں۔ گل جانے پر ادرک، ہری مرچ ڈال کر اتارلیں۔ لذیذ سالن بنے گا۔ اس کی سبزی بڑے مزے کی ہوتی ہے۔ ٹکڑے کاٹ لیں۔ ایک پیاز ہلکی بادامی کرکے نمک مرچ، ہلدی، لہسن، ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں پیٹھا ڈالیں۔ گلنے لگے تو ٹماٹر یا کھٹائی ڈال کر بھون لیں۔ پھر پودینہ، ہری مرچ، ادرک وغیرہ ڈال دیں۔ اس کی بھاجی بنانے کے لیے سفید زیرہ، ثابت لال مرچ، ہلدی، لہسن کاٹ کر گھی میں ڈالیں۔ کلونجی ملاکر پیٹھے کے ٹکڑے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس میں ٹماٹر یا کھٹائی بھی ڈالتے ہیں۔صبح ناشتے میں پراٹھے کے ساتھ یہ سبزی بہت اچھی لگتی ہے۔ ہرادھنیا اور ہری مرچ بھی ڈالتے ہیں۔ دماغ اور جسمانی کمزوری پیٹھا کھانے سے دور ہوتی ہے۔ آپ قدرت کے اس تحفے کو ضائع نہ کیجیے۔ یہ خراب بھی نہیں ہوتا، آپ اسے ضرور پکائیے۔ اس کا حلوہ اور مربہ بھی بنتا ہے۔ بیج بھی ضائع نہ کریں۔ انہیں باریک پیس کر رات کو سوتے وقت ہونٹوں پر لگائیے۔ پھٹے ہونٹ صحیح ہو جائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 788 reviews.