Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پولن الرجی کا خاتمہ صرف دو کورس میں ہوگیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہر سال سردی کے آغاز پر مجھے پولن الرجی ہو جاتی تھی جس وجہ سے دائمی نزلہ ہو جاتا ہر وقت چھینکیں آنا تو معمول کی بات تھی اس لیے ہر وقت ٹشو کا ڈبہ میرے ساتھ رہتا تھا۔ مہینہ میں صرف دس دن آفس جاتا تھا باقی دن چھٹی کرتا تھا۔ کیونکہ کورونا وباء کے پیش نظر دو چھینکیں یا ہلکی سے بھی کھانسی ہو جاتی تو لوگ مجھے بار بار دیکھتے تھے اس لیے میں اکثر آفس سے چھٹی کرلیتا تھا۔ اچھے سے اچھے ڈاکٹرز کو چیک کروانے میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی تھی صرف یہ کہہ کر دوائی دے دیتے کہ آپ کو موسمی الرجی ہے دو ماہ میں خود بخود چلی جائے گی۔ اکثر ڈاکٹرز تو دوائی بھی نہیں دیتے تھے اور کہتے تھے خود ہی ٹھیک ہو جائے گی۔ پر انہیں کیا پتہ میں کس درد سے گزر رہا ہوں۔ ہمیشہ ہی نیٹ پر الرجی کا توڑ استعمال کرتا رہتا اس کے لیے بہت سے نسخے بھی استعمال کیا لیکن کوشش بیکار گئی اب تو کوئی معجزے ہی کی تلاش تھی کہ کوئی ایسی دوائی ہو جس کو ایک بار استعمال کرنے سے ہی بیماری راتوں رات ختم ہو جائے۔ ایک روز میں صبح آفس پہنچا تو گیٹ پر سکیورٹی آفیسر نے مجھے سلام کیا میں نے اس سے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے تو اس نے بتایا کہ سر یہ عبقری رسالہ ہے میں نے کہا اس رسالے میں کیا ہے جو تم پڑھتے ہو اس نے کہا سر اس میں بہت اچھے اچھے نسخہ جات اور ٹوٹکے ہوتے ہیں میں نے اس سے رسالہ لیا اور کہا شام کو جاتے ہوئے تم کو واپس کردوں گا۔ آفس میں دوپہر کو کھانے کے ٹائم میں رسالے کا مطالعہ کرنا شروع کیا واقعی اس میں بہت سے چھوٹے چھوٹے اور آسان سے ٹوٹکے اور نسخہ جات تھے ایک اور بات میں نے نوٹ کی کہ اس رسالے میں کوئی اشتہار نہیں تھا جس طرح دوسرے رسالوں میں مختلف کمپنیوں کے برانڈز کے اشتہار ہوتے ہیں۔ واقعی یہ رسالہ خدمت خلق کے جذبہ سے نکالا گیا ہے۔ کافی صفحات پڑھنے کے بعد مجھے ایک جگہ الرجی ، نزلہ کورس دوائی کے بارے لکھا نظر آیا میں نے سوچا کہ میں بھی تو الرجی کا شکار ہوں کیوں نہ یہ دوائی استعمال کرکے دیکھ لی جائے۔ تو رسالے میں درج نمبر پر میں نے فون کیا تو عبقری آفس والوں نے جواب دیا کہ آپ دوائی اپنے شہر سے بھی لے سکتے ہیں تو میں بہت خوش ہوا کہ پارسل کا انتظار میں بھی نہیں کرنا پڑے گا اسلام آباد میں موجود عبقری ایجنسی کا نمبر لیا شام کو میں ایجنسی پر پہنچ گیا اور الرجی کورس خرید کر گھر لے آیا۔ دوائی کا استعمال میں نے باقاعدگی سے کیا ماشاء اللہ سے 60فیصد مرض میں فرق پڑ گیا اب بھی میں کورس کا استعمال کررہا ہوں ان شاء اللہ جو تھوڑا سا مرض رہ گئے اس وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔ (محمد جمشید، اسلام آباد)

 

جسم درد دور کرنے والی دوائی کسی کرشمے سے کم نہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں مستریوں کا کام کرتا ہوں بہت مشقت والا کام ہے سارا دن کام کرکے رات کو جسم بالکل لاغر سا ہو جاتا۔ پین کلیئر گولیاں استعمال کرتا درد تو چلا جاتا لیکن بے چینی ساتھ نہیں چھوڑتی تھی۔ ایسے جیسے جسم میں آگ سی لگی ہو۔ دو دن چھٹی کے بعد جب میں تیسرے دن کام پر گیا تو مکان مالک نے پوچھا کہ آپ دو دن چھٹی پر تھے خیریت تھی تو میں نے ان کو اپنا مسئلہ بتایا تو انہوں نے کہا یہ بھی کوئی مسئلہ ہے کمرے میں گئی اور ’’زرغوانی نقرائی‘‘ نام سے دوائی میرے ہاتھ میں تھمادی اور کہا یہ تمام جسم کی دردوں کے لیےہے جب میں نے دوائی کی قیمت بارے بات کی تو انہوں نے کہا یہ میری طرف سے ہدیہ ہے اگر تمہیں اور چاہیے ہو تو مزنگ چونگی قرطبہ چوک میں عبقری دواخانہ ہے وہاں سے تمہیں یہ دوائی مل جائے گی۔ خیر میں شام کو دیہاڑی لگا کر گھر پہنچا اور رات کو سونے سے قبل زرغوانی نقرائی کی ایک گولی استعمال کی ہلکےگرم دودھ کے ساتھ پھر مجھے نہیں پتہ میں ساری رات کہاں سویا ہوا ہوں جسم میں کوئی درد نہ رہا میں حیران تھا کہ کتنی کمال دوائی ہے اس دن کے بعد اب میں جتنا بھی تھکا ہوں زرغوانی نقرائی کا استعمال کرتا ہوں۔ (محمد فیصل، ملتان چونگی)

 

کمر درد جوڑوں کے درد کا جسمانی و روحانی علاج

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!والدہ کو عرصہ دراز سے کمر، جوڑوں کا درد تھا۔ زیادہ چل پھرنہیں سکتی تھیں۔ زیادہ کام چارپائی یا کرسی پر بیٹھ کر ہی کرلیتی تھیں۔ کمر، جوڑوں کی درد کے باعث رات سو بھی نہیں سکتی تھیں رات کا آدھا پہر جاگ کر ہی بسر ہوتا تھا۔ میں والدہ کی یہ حالت دیکھ کر بہت پریشان ہوتا تھا۔ اتنی ادویات کا استعمال کروایا کہ اب دوائی لینے کو دل نہیں کرتا تھا۔ ایک روز صبح گھر کے پاس پارک میں میں ورزش کرنے گیا وہاں تقریباً 70سال کے باباجی نظر آئے پہلے دن ان کو سلام کیا ۔ دوسرے دن پھر سلام کیا تیسرے دن انہوں نے اپنے پاس بلا لیا اور بات وغیرہ کرتے رہے پھر ڈیلی جب بھی ورزش کرنے جانا ان سے بات چیت ہوتی رہتی کبھی کسی ایشو پر کبھی کسی ایشو پر تو باتوں باتوں میں میں نے ان سے والدہ کی کمر اور جوڑوں کے درد کے بارے میں ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں تمہیں میں ایک روحانی عمل بتاتا ہوں اور ایک دوائی بتاتا ہوں استعمال کروائو ان شاء اللہ والدہ صحت یاب ہوں جائے گی انہوں نے روحانی عمل یہ بتایا کہ باوضو حالت میں شیشے کی پلیٹ پر ایک مرتبہ سورئہ فاتحہ لکھ کر روغن بلسان خالص سے، اس کو پانی کی طرح دھولیں۔ پھر اس تیل پر ستر(۷۰)مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر کسی شیشی میں تیل محفوظ کرلیں۔ کمر اور جوڑوں پر روزانہ رات سوتے وقت اس تیل سے مالش کریں۔کریں۔ ان شاء اللہ، درد سے آرام آجائے گا۔اس کے علاوہ عبقری دواخانے کی دوائی ’’کمردرد جوڑوں کا درد کورس‘‘ کے دو کورس استعمال کریں۔ میں نے ان کی دونوں باتوں پر عمل کیا ماشاء اللہ سے اب والدہ خود میرے ساتھ صبح واک کے لیے پارک میں جاتی ہیں۔ اورمیںان باباجی کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے صحیح مشورہ دیا۔(ظہور احمد،رائیونڈ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 818 reviews.