Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کروڑوں کمانے کا خواب پورا‘مختصر عمل آپ بھی کیجئے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

کس کو کتنا رزق ملنا ہے یہ تقدیر میں لکھا جا چکا ہے۔ لیکن یہ بات بھی حق ہے کہ دعائیں تقدیر بدل سکتی ہیں۔ میں اپنی آپ بیتی بتا رہی ہوں جس کے بعد اس جملے پر میرا یقین حد سے بڑھ گیا کہ دعائیں تقدیر بدل دیتی ہیں۔ اپنے بچپن سے لے کر آج جب میرے بچے جوان ہیں میں نے غربت تنگدستی کی زندگی گزاری۔زندگی حسرتوں میں گزر گئی۔ پھر عبقری رسالہ سے تعارف ہوا تو زندگی کو نیا رخ ملا اور خوشحالی کی کرنوں نے زندگی میںاجالا کر دیا۔عبقری سے بہت فیض پایا اور بہت سے وظائف کی برکتوں کا آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔
بنیادی ضروریات پوری ہونا مشکل
ہم تنگدستی سے کیسے نکلے اس کے پیچھے بھی ایک وظیفے کا کمال ہے۔ میرے بچے نوکریاں کرتے تھے اور آمدن اتنی کم تھی کہ بنیادی اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے تھے۔ میں نے رسالے میں ایک عمل دیکھ کر کرنا شروع کیا۔ جب بھی بچوں کی تنخواہیں آتیں ان پیسوں پر اول آخر تین مرتبہ درود شریف اور تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کردیتی۔جب بھی پیسے خرچ کرنے ہوتے تونکالتے وقت انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتی ۔ جب بھی پیسے لیتی تو پوری بسم اللہ پڑھتی۔بس ان اعمال کی برکت سےہمارے دن بدلنے لگے اور خوشحالی کے اسباب بننے لگے‘ بچے جہاں نوکری کرتے تھے ان کے ساتھ کاروبار میں حصہ داری مل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہم ککھ سے لکھ پتی ہو گئے ۔
خواب حقیقت بن گئے
میں نے ساری زندگی غربت تنگدستی اور محرومی دیکھی تھی اور میری اولاد بھی اسی محرومی کی زندگی گزار رہی تھی لیکن اس عمل نے ہمیں رنگ لگا دیے ۔جب سے یہ عمل رسالے میںپڑھا ہے تب سے کر رہے ہیں اور دن بدن رزق میں، عزت میں اور دنیاوی نعمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جن چیزوں کے کبھی خواب دیکھتی تھی اور ان کو حاصل کرنا ناممکن تھا آج ہر چیز تک میری رسائی ہے۔گھر میں سکون‘ زندگی میں برکت اور خوشحالی نصیب ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ جب میں نے شیخ الوظائف کی روحانی محفل میں آمدن کا اڑھائی فیصد حصہ نکال کر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا عمل سنا تو وہ بھی کرنا شروع کر دیا۔ اس سے برکت میں مزید اضافہ ہو گیا ‘ اس کے بعد ہم نے بہت سی زمین ،جائیداد خرید لی۔ میرے بچے بہت فرمانبردار ہیں‘ جو کمائی ہوتی ہے مجھے دیتے ہیں۔ انہیں احساس ہے کہ ان کی والدہ نے کتنی مشکل سےزندگی گزاری ہے ‘ میرا بہت احساس کرتے ہیں۔ہمارے گھر کی آمدن ہزاروں میں تھی جو لاکھوں میں ہوئی اور پھر اب کروڑوں ہو چکی ہے۔
اکثر ایسا ہوتا تھا کہ گھر میں کسی چیز کی ضرورت ہوتی تھی لیکن پرس میں پیسے نہیں ہوتے تھے اور اب میرے پرس میں لاکھوں روپے ہوتے ہیں‘ اللہ نے ایسا دیا ہے کہ ہم حیران ہیں اللہ نے ہم پر خزانے نچھاور کر دیے ہیں۔ الحمد للہ ۔ پہلے بچوں کی تنخواہ چند ہزار ہوتی تھی اب ماشاء اللہ اب ذاتی کاروبار ہے۔بے حد خیریں برکات مل رہی ہیں۔ اللہ کریم سے امید ہے یہ برکتیں رحمتیں عافیتیں میری قیامت تک کی نسلوں میں رہیں۔ دولت کے ساتھ ساتھ صحت اور برکت کا لاجواب عمل ہے اس سے اللہ کی لا محدود رحمتیں متوجہ ہو جاتی ہیں اور جن کاموں کے لئے پہلے بہت زیادہ محنت کوشش اور تگ و دو کرنی پڑتی تھی اب وہ آسانی سے ہو جاتے ہیں۔ یہ سب اس عمل کا کمال ہے۔ (ام اسامہ‘حیدر آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 965 reviews.