Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برسوں کا آزمودہ نسخہ! دو دن میں بیمار جانور صحت یاب!

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

برسوں کا آزمودہ نسخہ! دو دن میں بیمار جانور صحت یاب
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے عبقری کے ساتھ منسلک ہوں‘ہر ماہ عبقری کا رسالہ باقاعدگی کے ساتھ پڑھتا ہوں۔الحمدللہ تمام باقی گھر والے بھی اس رسالہ میں شائع ہونے والے وظائف اورٹوٹکوں سے مستفید ہوتے ہیں۔میرا تعلق راولپنڈی کے قریب ایک گائوں سے ہے۔ہم نے گھر میں کافی زیادہ مویشی پال رکھے ہیں۔آج عبقری سے جڑے مویشی پال حضرات کے لئے اپنا آزمودہ تجربہ لےکر حاضر ہوا ہوں۔

بعض اوقات کسی حادثہ کی صورت میں بھینس کی کھیری(تھن والی جگہ) پر چوٹ لگ جاتی ہے جس سے خون آنا بھی شروع ہو جاتا ہے۔اس تکلیف دہ صورت سے نجات کے لئے مختلف ادویات اور ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود اس مسئلے کو حل ہونے میں کافی دن لگ جاتے ہیں۔خون نکلنے کی وجہ سے بھینس بھی کمزوری کاشکار ہونے لگتی ہے اور دودھ دینے میں بھی کافی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسی تکلیف دہ صورت سے نجات کے لئے میرے پاس نہایت مجرب نسخہ ہے جو میں نے کئی بار آزمایا ہے۔اس نسخے کو استعمال کرنے سے صرف دو دن میں بھینس کی کھیری سے خون آنا بند ہوجاتا ہے اور تکلیف بھی ختم ہو جاتی ہیں۔یہ نسخہ نہایت آسان ہے۔آدھا کلو دودھ لیں‘اسے اچھی طرح ابال لیں۔جب دودھ ٹھنڈا ہو جائے تو آدھی چھٹانک ہلدی لے کر دودھ میں مکس کر کے بھینس کو کھلا دیں۔یہ ٹوٹکہ دن میں دو مرتبہ استعمال کر وائیں‘ ان شاءاللہ دو دن کے اندر خون آنا بند ہوجائے گا ا ورشفاء مل جائے گی۔

اس کے علاوہ ایک اور مجرب نسخہ بھی قارئین کی خدمت پیش کرنا چاہوں گا جو ہر مویشی پال گھرانے کی ضرورت ہے۔اکثر اوقات بھینس یا گائےکا تھن کمزور ہونے لگتا ہے یا کسی اور وجہ سےدودھ دینا کم کردیتی ہے۔حتیٰ کے چارہ بھی پورا کھاتی ہو مگر پھر بھی دودھ میں اضافہ کی بجائے کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔اس مرض سے نجات کے لئے بھی بارہا کا آزمودہ نسخہ ہے ۔اس نسخے سے بے شمار لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ان شاءاللہ جو بھی استعمال کرے گا اسے نفع ہو گا۔بھینس میں دودھ کی کمی ختم کرنے کے لئے آدھا کلو دیسی لہسن لیں‘اسے صاف کر کے ہاون دستے میں کوٹ لیں۔ پھر ایک کلو دودھ لے کر اس میںڈال دیں اور آگ پر پکا کر کھیر بنا لیں۔رات کو بھینس کو کھلا دیں۔ان شاءاللہ ایک دن یہ نسخہ استعمال کروانے سے بھینس میں دودھ کی کمی ختم ہو جائے گی۔اگر ایک دن میں فائدہ نہ ہوتو دو دن مزید یہی نسخہ استعمال کروائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 972 reviews.