Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برباد اور ویران زندگی میں قرآن کی سفارش کام آگئی

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عبقری کے تمام نظام ‘آپ کی اور آپ کی نسلوں کی غیب سے حفاظت‘ کفایت اور کفالت فرمائے‘دنیا وآخرت میںکامیابی و کامرانی عطا فرمائے ‘آمین!۔
اختلافات شدت اختیار کر چکے تھے
آج کی مصروف ترین زندگی میں لوگ قرآن اور مسنون اعمال سےدور ہوتے جار ہے ہیں مگراس پُرفتن دور میں جس طرح آپ مخلوقِ خدا کو قرآنی و مسنون اعمال سے روشناس کروارہے ہیں اور ان اعمال سے پلنے ‘بننے اور بچنے کا یقین دلا رہے اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی۔عبقری اور آپ سے تعارف سےپہلے اس طرح قرآن اور اعمال کی پابندی نہیں تھی۔رب سے دوری کی وجہ سے مختلف مسائل میں الجھی ہوئی تھی جن میں دھنستی چلی جارہی تھی۔شادی کے بعد بہت سی آزمائشوں کا سامنا تھا جس وجہ سے زندگی اجیرن ہو چکی تھی۔شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کرتے چلے جار ہے تھے اور آئے دن کسی نہ کسی بات پر جھگڑا ہو جاتا ۔آہستہ آہستہ یہ معاملات اتنے شدت اختیار کر گئے کہ شوہر نے مجھے گھر سے نکال دیا۔میں نے اپنی طرف سے گھر بسانے کی بھر پور کوشش کی مگر نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ ایسا معاملہ ہوجاتا جس سے ہماری آپس کی نفرتیں اور فاصلیں بڑھتے چلے جار ہے تھے۔گھر والے بھی میرے اس مسئلے کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار تھے۔انہوں نے بھی صلح کے لئے کوششیں کیں مگر اس بار خاوند اور سسرال والے اس حد تک بدظن ہو چکے تھے کہ انہوں نے کوئی بھی بات سننے سے انکار کردیا۔
طلاق کا نوٹس
چند ہفتوں بعد جب شوہر سے رابطہ ہوا تو جان میں جان آئی مگر یہ خوشی بھی صرف چند لمحوں کے لئے ثابت ہوئی کیونکہ شوہر نے بتایا کہ وہ جلد مجھے طلاق کا نوٹس بھیج دے گا‘اب آخری حل یہی ہے۔یہ بات سن کر میرے پائوں تلے زمین نکل گئی۔میں نے انہیں منانے کی انتھک کوشش کی مگر انہوں نے میری کوئی بھی بات سننے سے انکار کر دیا۔اب میرے پاس کوئی چارہ اور کوئی سبب موجود نہ تھا جو مجھے اس آزمائش سے باہر نکالتا۔میری تمام تر کوششیں اور ترکیبیں ناکام ہو چکی تھی‘اندرسے پوری طرح ٹوٹ چکی تھی۔
غلطی کا احساس اور سخت ندامت ہوئی
ایک دن آپ کی روحانی محفل سن رہی تھی‘اس دن آپ نے قرآن کی سسکیوں والا اورکئی واقعات سنائے جنہیں سُن کر دل دہل گیا اور مجھے احساس ہوا کہ زندگی میں آنےو الی مشکلات اور مصائب کی وجہ قرآن سے دوری ہی ہے۔مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور سخت نادم ہوئی۔پھر اس کا حل بھی آپ نے اسی محفل میں بتایا کہ قرآن سے معافی مانگیں اور اس کی تلاوت کر کے اللہ تعالیٰ سے سفارش کرنے کا عرض کریں‘ان شاءاللہ بگڑے کام بن جائیں گے۔بس میں نے فیصلہ کیا کہ اب قرآن کو اور قرآن کے ذریعے اللہ کو راضی کروں گی اور اسی سے میرے سارے بگڑے کام بن جائیںگے۔اس سے پہلے کبھی کبھار کسی موقع پر قرآن کی تلاوت کرتی تھی۔مگر اس دن کے بعد میں نے باقاعدہ اور مسلسل قرآن پاک کی تلاوت کرنا شروع کر دی۔دل ہی دل میں قرآن سے معافی مانگتی اور تلاوت کلام پاک کے دوران بے ساختہ رونا شروع کر دیتی۔ان دنوں میں نے بہت زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کی‘ حتیٰ کے چند دنو ں میں قرآن پاک مکمل پڑھ لیا اور یہ میری زندگی میں پہلی بار ہوا تھا۔آخر میں رو رو کر قرآن پاک سے اللہ تعالیٰ کے ہاں اپنے حق میں سفارش کا عرض کرتی کہ میرا اجڑا گھر بس جائے اور ویران زندگی آباد ہو جائے۔اس دوران میں نے اپنےشوہر یا سسرال والوں سے رابطہ نہ کیا کیونکہ وہ مجھے چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے تھے ۔میں نے بس قرآن کے ذریعے اپنے روٹھے ہوئے رب کو منانے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی پر عمل کرتی رہی۔اس عمل کو کرتے ہوئے ابھی چند دن ہی گزرے تھےکہ سسرال والوں نے خود رابطہ کیا‘پھر شوہر سےبھی رابطہ ہوا ‘پرانی باتوں اور اختلافات کو بھلا کرمجھے اپنے ساتھ لے گئے اور یوں الحمدللہ میرا گھر اجڑنے سےبچ گیا ۔اب سکون کی زندگی جی رہی ہوں۔قارئین سے بھی گزارش کروں گی کہ اگر آپ بھی اپنی اجڑتی زندگی میں بہار لانا چاہتے ہیں تو قرآن سے دوستی کر لیں‘ان شاءاللہ سدا سکھی رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 979 reviews.