Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کاسنی سے جسمانی طاقت‘ اولاد ذہین و خوبصورت پائیں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

فرمان حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ
 کاسنی بہترین سبزی ہے ۔کاسنی کھائوتاکہ تمہارا خون زیادہ ہو ‘ جسم خاص طاقت سے سرشار ہوجائےاور تمہاری اولاد خوبصورت ہو۔
طبی ماہرین کے تجربات
کاسنی کی تعریف میں امام کا یہی بیان کافی ہے کہ یہ سبزی خاص طاقت کو بڑھاتی ہےاور بچے میں خوبصورتی پیدا کرتی ہے۔کیونکہ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق جب تک طبیعت سالم،خون صاف اور جسم قوی اور جسم کا نظام ترو تازہ و کامل نہ ہو۔بچہ ہر گز خوبصورت اور صحت مند نہیں پیدا ہو سکتا ۔اس لئے کاسنی کا استعمال جہاں صحت کو چار چاند لگاتا ہے وہیں پیدا ہونے والی اولاد میں خوبصورتی اور صحت مندی کا باعث بھی بنتا ہے۔
کاسنی کے پتے پالک کی طرح چوڑے اور کٹاؤ دار ہوتے ہیں۔اس کے تازہ پتے سلاد کے طور پر کھائے جاتے ہیں۔کاسنی کے پتے قبض کو رفع کرتے ہیں۔ ان کو چبانے سے منہ سے خون نکلنا بند ہو جاتا ہے۔جدید طب میں بھی کاسنی کی ادویہ سے ورم، یرقان کا علاج کیا جاتا ہے۔ جبکہ دل کی دھڑکن اور دمہ کے لئے انتہائی مفید جڑی بوٹی ہے،دمہ کے مریض اگر گاجر، اجمود اور کاسنی کے جوس ملا کر نوش کریںتو دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ تاہم دوران علاج بہتر رزلٹ کے لئے نشاستہ دار غذائیں اور دودھ ترک کرنا ہوگا۔ خون کی کمی کے مرض میں مبتلا افراد کاسنی کو اجمود اور اجوائین کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو صحت مند خون پیدا ہوگا۔
گردوں کے امراض میں مفید
کاسنی کا عرق گردوں اور معدہ کی سوزش کیلئے مفید ہے ا س کے پینے سے پیشاب کے ساتھ آنے والاخون بند ہو جاتا ہے۔اگر کاسنی کو پکا کر سرکہ کے ساتھ کھایا جائے تو پیٹ کی بیماریوں کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے ۔ اگر پیشاب کی وجہ سے گردوں پر ورم آجائے اور زہریلے مادے صاف نہ کریں اور آنکھوں میں بھی ورم کے آثار ہوں تو ان سب کے لئے کاسنی کے پتوں کا پانی ایک چھٹانک سے تین چھٹانک تک شکر سرخ یا شربت بزوری ملا کر صبح کے وقت پلانے سے ایک دو ہفتوں میں فائدہ ہو گا۔
زائل شدہ طاقتوں کو بحال کرنے میں معاون
کاسنی اعصاب کو مضبوط،جسم کی زائل شدہ قوتوں کو بحال ‘دل و جگر اور گردوں کو ترو تازگی عطا کرتی ہے۔رحم کیلئے بہت مفید ہےاور طبیعت میں اعتدال پیدا کرتی ہے۔جس سے انسانی جسم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
سینےکی بیماریوں میں مفید
اگردل کی دھڑکن تیز ہو تواس وقت کاسینی کو برادہ صندل سفید کے ساتھ دل کے مقام پر لیپ کرنے سے فوراً تسکین ہو جاتی ہے۔ حیض کی بندش کاسنی کے بیجوں کا جوشاندہ پینے سے عورتوں کے خاص ایام میں باقاعدگی پیدا ہوتی ہے۔ کاسنی کی خشک جڑوں کا سفوف نصف چائے کا چمچ شہد کے ساتھ ملا کر روزانہ تین بار کھانے سے سانس کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ خون کی کمی کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے کاسنی کو اجمود اور اجوائن کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ مرض ختم ہو جاتا ہے اور صحت مند خون پیدا ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 983 reviews.