Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہجویری فیض نےہمارا سارا گھرانہ رنگ دیا!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!دو سال پہلے میرا عبقری سے تعارف ہوا‘زندگی اس وقت بہت سی مشکلات میں پھنسی ہوئی تھی۔عبقری کے ذریعے اعمال والی زندگی نصیب ہوئی اور رب سے تعلق قائم ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے میری جلد ہی فریاد سن لی اور آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی‘اب تک ٹوکن کے ذریعے آپ سے چار بار ملاقات ہو چکی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی ذات میں ایسی روحانیت‘ خیریں اور برکتیں رکھی ہیں کہ جب بھی میری آپ سے ملاقات ہوئی ‘ہر بار کسی نہ کسی بڑی آزمائش سے نجات ملی ہے۔جب پہلی بار آپ سے ملاقات ہوئی اس وقت تنگدستی کا مسئلہ تھا جو اللہ پاک نے جلد ہی حل کر دیا اور بھائی کے روزگار میں وسعت و برکت نصیب ہوئی۔دوسری بار جب ملاقات ہوئی تو اس وقت میری بہن کی نوکری کے ٹرانسفر کا مسئلہ تھا جو نا ممکن نظر آتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا کی برکت سے تھوڑے ہی عرصہ میں ایسے غیبی اسباب عطا فرمائے کہ اس کایہ مسئلہ حل ہو گیا۔دوسری بہن کے رشتہ کا مسئلہ تھا‘اس کی شادی نہیں ہو رہی تھی‘ کوئی بھی اچھا رشتہ نہیں مل رہا تھا‘آپ نے دم کیا اور دعا کی ‘اللہ تعالیٰ نے ایسا کرم کیا کہ ہم جیسا رشتہ چاہتے تھے اسے ویسا رشتہ مل گیا اور شادی بھی ہو گئی۔ہمارے گھر والوں کو عبقری تسبیح خانہ اور آپ پر مزید یقین پختہ ہو گیا۔آپ کےساتھ جن نیک بزرگ ہستیوں اور اولیاءکرامؒ کا فیض ہے اس کا ہمیںبھی حصہ ملا‘ہماری محرومیاں‘ پریشانیاںاور مصیبتیں ختم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔گھر والے میری شادی کے حوالے سے کافی پریشان تھے کہ کسی اچھی جگہ پر شادی ہو جائے۔جب میری کچھ عرصہ پہلے آپ سے کلینک میں آخری بار ملاقات ہوئی تو آپ نے مجھے دم فرمایا اور دعا دی کہ اللہ کریم بہت جلد ان شاءاللہ خیر و عافیت والا معاملہ فرمائیں گے۔آپ نے روحانی اعمال کو جاری رکھنے اوریقین کے ساتھ اللہ سے مانگنے کی تلقین کی اور بہت سی دعائوں سے نوازا۔آپ کی یہ دعائیں رنگ لے آئیں اور چند ہی ماہ میں ایسی جگہ سے رشتہ آیا جو ہمارے وہم گمان میں بھی نہ تھا۔شادی کے تمام معاملات خیر و عافیت کے ساتھ طے پا گئے اور جلد ہی میری شادی بھی ہو گئی۔میرے شوہر امریکہ میں کام کرتے ہیں۔آپ کی دعائوں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے نیک‘عزت اور قدر کرنے والا شوہر عطا کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ہم پر اب خاص کرم ہے‘برکت والی روزی ہے‘تمام نعمتیں مل رہی ہیں‘جتنا اللہ کی ذات کا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو سدا کامیاب اور خوش رکھے‘آپ کی نسلوں میں بھی خیریں عطا فرمائے‘آمین

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 990 reviews.