Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خدارا میرے شوہر پر بندش لگادیں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

کاشی ناتھ ‘آکاش بنگالی ‘کوکا پنڈت جیسےنام نہاد عاملوں کی چھٹی ‘ گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کیجئے! 

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میںاپنے شوہر کی وجہ سے سخت پریشان ہوں کیونکہ ان کی عمر 60 سال ہے مگر وہ غیر عورتوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس عمر میں بے راہ روی کا شکار ہیں۔اسی وجہ سے وہ گھر پر اور بچوں پر کوئی توجہ نہیں کرتے۔جب گھر پر ہوں تو سارا دن موبائل پر مصروف رہتے ہیں‘پھر جب موبائل سے جی بھر جائے گا تو باقی دن دوسرے کام میں مشغول ہو جاتے ہیں جس کا تذکرہ کر چکی ہوں۔ان کی عدم توجہگی کی وجہ سے گھر میں نا اتفاقی ہے‘مجھ سے اور بچوں سے چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا کرتے ہیں جس وجہ سے گھرکا ماحول خراب رہتا ہے۔میں چاہتی ہوں میرے شوہر پر ایسی بندش لگادیں کہ وہ نا محرم عورتوں کے ساتھ رابطہ ختم کردیں اور اچھے انسان بن جائیں۔(ف‘ج۔مانسہرہ)
عمل:آپ روزانہ طلوع آفتاب سے پہلے یا غروب آفتاب کے بعد کسی بھی وقت اپنے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کےبالکل درمیان میں اپنے شوہر کا تصور کرتے ہوئے ارد گرد یعنی چاروں طرف گول دائرے کی صورت میں شہادت کی انگلی گھمائیں اور اس دوران اول وآخر تین بار درود پاک کےساتھ 21 مرتبہ سورئہ بنی اسرائیل کی آیت وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًاo کا ورد کریں اور تصور کریں کہ آپ کے شوہر کےتمام برے افعال پر بندش لگ چکی ہے‘پھر اپنی ہتھیلی پر پھونک مار لیں۔یہ عمل مسلسل چالیس روز تک کریں۔یہ عمل ہر حالت میں کرسکتے ہیں۔چالیس روز مکمل ہو جائیں توگیارہ یا اکیس بندوں میں حسب توفیق کوئی بھی شیرینی تقسیم کر دیں‘ تمام برے افعال پر بندش لگ جائے گی ‘ان شاءاللہ۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور تاریخ پیدائش‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔ اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔ اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیں مگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 994 reviews.