Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قوت مدافعت اور حسن و جمال کا وٹامنز سے بھرپورنبویؐ راز!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

تلبینہ ’’جو‘‘ کے آٹے سے تیار ہوتا ہے‘ اس کی افادیت احادیث میں بیان ہوئی ہے۔’’جو‘‘ میں وٹامنز کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہےجیسے آئرن، وٹامن بی، میگنیشم، زنک، فاسفورس،کاپر، کرومیم وغیرہ۔ جو میں اینٹی آکسیڈینٹ مواد بھی موجود ہوتا ہے جو جسم کے اندر فری ریڈیکلز کو (جو جلد کی بیماری، دل کے امراض یا کینسر کا باعث بنتے ہیں) روکتا ہے۔اس کے علاوہ جو میں کافی مقدار میں معدنی مواد پایا جاتا ہے ۔اس لئےمیں ایک عرصے سے صبح ناشتے میں اور شام کے وقت عبقری دواخانہ کا’’جو‘‘ کے آٹےسے تیار کردہ تلبینہ بنا کر کھاتی ہوں‘ نہ جسم میں تھکاوٹ ہوتی ہے اور نہ ہی جسم میںبوجھل پن ہوتا ہے۔ اس سے پہلے میرا جسم ہر وقت بوجھل رہتا تھا۔اب میرا جسم چست اور بھرپور صحت مند رہتا ہے‘ چہرے پر رونق ہے چہرہ مرجھایاہوا نہیں ہے جسم کی رنگت نکھر گئی ہے اور بالوں کی صحت بہت اچھی ہوئی ہے‘ بال نرم و ملائم بہت خوبصورت ہو گئے ہیں۔ تلبینہ ایک ایسی غذا ہے جس کے کھانے سے آپ سر کے بالوں سے پائوں کی انگلیوں تک صحت مند ہو جاتے ہیں اور زندگی کا حقیقی لطف محسوس کرتے ہیں۔ یہ نبویﷺ غذا اور شفاء ہے اس کا استعمال زندگی کو مایوسیوں سے نکال کر شادو آباد کر دیتا ہے۔یہ ہماری زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے۔
میری بھانجی کو موسمی بخار ہوا‘ بخار نے جسم کو کمزور اور نچوڑ کر رکھ دیا۔پہلے گھر پر ہی علاج کرتے رہے پھر ہسپتال میں داخل کروانا پڑا۔ بچی سے کچھ بھی کھایا نہیں جاتا تھا اوردوائیاں استعمال کرنے سے معدہ پر بھی برااثر پڑا ۔میں بھانجی کا پتہ لینے گئی تو ساتھ عبقری کا تلبینہ بھی لے گئی‘ تلبینہ کے طبی روحانی رازوں کے بارے میں بہن کو بتایا تو وہ بھی سن کر حیران ہوئی ۔بھانجی کو بنا کر کھلایا تو اس کے کمزوراور ناتواں جسم میں جان پڑ گئی‘ چند روز مسلسل تلبینہ بنا کر کھلانے سے اس کی جان میں جان آئی ورنہ اس کی صحت بہت کمزور ہو چکی تھی۔ اس کی افادیت دیکھ کر بہنوئی عبقری ایجنسی سے اور بھی عبقری تلبینہ لے آئے اور بچی کو وقفے وقفے سے کھلاتے رہے ‘ دن بدن صحت میں واضح فرق محسوس ہونے لگا۔ حدیث شریف میں بھی بیماروں کو تلبینہ کھلانے کی نصیحت کی گئی ہے۔ ہمارے آقا نبی کریم صلی اللہ علہ وسلم کا فرمان ہے ’’تلبینہ غمگین کے دل کو سکون دیتا ہے اور بیمار دل کو صاف کرتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی پانی سے اپنے چہرے کی گندگی صاف کرتا ہے‘‘۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تلبینہ آج کے دور کی مشہور بیماری ڈیپریشن اور اینگزائٹی اور دل کے امراض کا بھی علاج ہے۔(آسیہ نواز،میانوالی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 999 reviews.