Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لمبی اور صحت مند زندگی پانا چاہتے ہیں تو کینو سے دوستی کر لیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی خوشبودار کینو ہر جگہ دکھائی دے رہے ہیں۔ قدرت کے اس انمول تحفے میں بہت سے قیمتی اجزا اور شفا ءکے خزانے پوشیدہ ہیں۔ تازہ تحقیق سے جائزہ لیتے ہیں کہ کینو کس طرح مختلف بیماریوں کےعلاج کے طور پرکار آمد ثابت ہوتا ہے۔
فالج اور بلڈ پریشر کے امراض میں مفید
کنو کا استعمال امراضِ قلب ‘فالج اور بلڈ پریشر کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ماہرین نے مسلسل 15 سال تک 28 ہزار افراد کا جائزہ لیا جس میں پھل اور سبزیوں کے دماغی قوت اور صحت سے تعلق کی تصدیق کرنا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اگر کوئی مرد روزانہ اورنج جوس کے ایک چھوٹے گلاس پینے کو معمول بنالے تو اس سے حافظہ متاثر ہونے کا خدشہ 47 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ہالینڈ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ نے 35 ہزا رافراد کا 15 سال سے زائد عرصے تک سروے کیا جن میں 20 سے لے کر 70 سال تک کے افراد شامل تھے۔ اس سروے کا مقصد غذا، صحت یا اس سے ہونے یا نہ ہونے والی بیماریوں کے بارے میں معلوم کرنا تھا۔تاہم تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نہ صرف کنوں کے جوس سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ دیگر اقسام کے تازہ پھلوں کا رس بھی اسے روکنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع رپورٹ کا نتیجہ یہ ہے کہ اگر ہفتے میں 8 مرتبہ نارنگی کا رس پیا جائے تو فالج کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ ایک دن چھوڑ کر ایک دن یہ رس پینے سے فالج کا خطرہ 20 فیصد تک ٹلتا ہے۔
کینو اور کینسر
کینو کے استعمال سے کئی طرح کے کینسر کے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی وسیع مقدار ہوتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلوی سطح پر بگاڑ کو روکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر فری ریڈیکلز کسی نہ کسی طرح کے سرطان کی وجہ بن سکتے ہیں۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اورنج جوس کا باقاعدہ استعمال جلد اور آنتوں کے سرطان کو روکتا ہے۔
قلبی امراض سے حفاظت
اچھی بات یہ ہے کہ اورنج جوس دل کے امراض کے خطرے کو بھی دور کرتا ہے اور اس سے دل کی شریانوں کے متاثر ہونے کا خدشہ 12 سے 13 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ اس کے رس میں ایسے طاقتوراجزاء پائے جاتے ہیں جس سے خون کے لوتھڑے بننے کی شرح کم ہوتی ہے اور یوں فالج یا لقوے کا خطرہ کم سے کم ہوتا جاتا ہے۔
خوبصورت جلد اور چہرہ شاداب
کینو میں پائے جانے والے وٹامنز اور مرکبات خون کی روانی کو بڑھاتے ہیں اوراس کا اثر پورے جسم پر ہوتا ہے۔ پھر وٹامن سی، فائبر، وٹامن بی ون اور دیگر اہم اجزا سے بھرپورکینو دیگر 80 غذائی اجزا اور کیمیکل سے بھرپور ہوتی ہیں۔
بلڈپریشر قابو میں رکھے
کینو میں پوٹاشیئم کی وجہ سے بلڈ پریشر قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ امریکا میں کیے گئے ایک سروے سے جو نتائج سامنے آئے ہیں ان سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ تک ایک گلاس اورنج جوس پینے سے بلڈ پریشر کو کئی یونٹ تک کم کرکے اسے کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 004 reviews.