Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صحت کو چار چاند لگائیں‘لاجواب اور بے مثال ٹانک

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

میرے بیٹے کی عمر ڈیڑھ سال ہے‘ پیدا ہوا تو پہلے بالکل ٹھیک تھا لیکن جیسے جیسےبڑا ہواکمزور ہوتا گیا‘ دودھ بھی نہیں پیتا تھا کچھ کھلاتے تو وہ بھی قے کی صورت میں اگل دیتا۔ میں نے اسے عبقر ی دواخانہ کا بےبی ٹانک استعمال کروا یا‘ اس کے ہاضمے کا مسئلہ حل ہو گیا او ر اس نے دودھ پینا شروع کر دیا۔ صحت میں بھی بہتر ی آ گئی ہے۔بچوں کو پالنا مائوں کے لئے بہت بڑا محاذ ہوتا ہے کیونکہ وہ خود بول کر تو بتا نہیں سکتے ‘ ان کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ٹھنڈ میں تو بچےکا خیال گرمیوں سے زیادہ رکھنا پڑتا ہے‘ رات اوپر کمبل نہیں ڈالنے دیتا اور بیمار ہو جاتا ہے ۔ بخار ہونے پر بھی میں بے بی ٹانک دیتی ہوں ۔ اس سے بخار ٹھیک ہو جاتا ہے۔بے بی ٹانک کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جتنا مفید بچوں کے لئے ہے اسی طرح بڑوں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے‘ بس بڑوں کے لئے مقدار زیادہ کر لیں۔ مجھے جب بھی اپنی طبیعت خراب ہوتی محسوس ہو‘ نزلہ‘ زکام اور بخار ہو جائے تومیں بھی بےبی ٹانک استعمال کرتی ہوں‘ بیماری ختم ہو جاتی ہے۔ میری جتنی بھی سہیلیاں ہیں سب کو عبقری رسالے کا تعارف کرواتی ہوں اور ساتھ بے بی ٹانک کا ہدیہ بھی ضرور کرتی ہوں کیونکہ سب میری ہم عمر ہیں‘ ان میں اکثر کے چھوٹے بچے ہیں‘ میرے اس ہدیےسے وہ بے حد خوش ہوتی ہیں۔ بچوں کی نوے فیصد بیماریوں کا علاج تو اس بے بی ٹانک میں موجود ہے اور اس کے ہوتے ہوئے کسی بھی دوا کی ضرورت نہیں رہتی۔ ہاضمہ کا مسئلہ ہو یا موشن لگے ہوں اس کا بہترین علاج بے بی ٹانک سے ہو جاتا ہے۔
اگر سردی کی وجہ سے نمونیہ کا مسئلہ ہو تو بھی بے بی ٹانک سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ میں جن دوستوں کو بے بی ٹانک دیتی ہوں‘کبھی کوئی بے بی ٹانک کے فائدے سے محروم نہیں رہاان کے تجربے میں جو فائدے آتے ہیں وہ بھی مجھے بتاتی ہیں۔ ایک دوست بتانے لگی کہ اس کے بچے کو گلے میںٹانسلز تھے‘ بہت پریشانی بنی ہوئی تھی ‘ بے بی ٹانک استعمال کروایا تو بچے کے ٹانسلز ختم ہو گئے۔ اس کے علاوہ بے بی ٹانک کا کچھ عرصہ استعمال بچے کی صحت کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ہمارے پورے خاندان میں بے بی ٹانک استعمال ہوتا ہے‘ اس کی وجہ سے ہماری ڈاکٹروں کی فیسیں اور ادویات کا بہت خرچہ بچ جاتا ہے‘ جو پریشانی اور فکر ہوتی ہے اس سے بھی چھٹکارا ملا ہے۔(رئیسہ خضر، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 012 reviews.