Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت ابو تراب بخشی ؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

بینائی کے لئے
اگر کسی کی نگاہ کمزور ہو گئی اور کم دکھائی دیتا ہو تو اس کے لئے ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ یہ آیت پڑھ کر انگلیوں کے پوروں پر دم کر کے آنکھوں پر لگالے‘ ان شاءاللہ تعالیٰ بینائی تیز ہو جائے گی۔ آیت درج ذیل ہے۔
فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَـآءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْدٌo
علم میں ترقی اور کامیابی
جو شخص یہ چاہتا ہو کہ علم میں بڑی ڈگریاں حاصل کرے اور علم میں ترقی و اضافہ ہو اور ہر قسم کی رکاوٹیں چاہے مالی یا دماغی ہوں ختم ہو جائیں تو ایسے شخص کو چاہیے کہ مندرجہ ذیل عمل کرے‘ ان شاءاللہ تعالیٰ علم میں ترقی ہو گی اور جملہ رکاوٹیں بھی ختم ہوں گی۔عمل یہ ہے کہ ہر فرض نماز کے بعد اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ تین مرتبہ یہ آیت پڑھے۔
سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُo
دشمن سے نجات
اگر دشمن ہر وقت ستاتا ہو یا کسی نے ناجائز مکان‘دکان یا مال پر قبضہ کر رکھا ہو اور کسی طرح قبضہ واپس نہ دیتا ہو یا بلا وجہ مختلف طریقوں سے تنگ کرتا ہے۔ ایسے دشمن سے نجات کے لئے سورۃ العصر(پارہ 30)ا کیس اکیس مرتبہ پڑھ کر نمک کی ایک ڈلی پر دم کرے‘اسی طرح نمک سات ڈلی لے اور سورۃ العصراکیس اکیس مرتبہ پڑھ کر ہر ڈلی پر دم کرے اور آگ میں ڈالے‘ ان شاءاللہ تعالیٰ دشمن اپنی حرکتوں سے بازآجائے گا۔
چوری شدہ مال کی واپسی
اگر کوئی شخص بھاگ جائے یا غائب ہو جائے یا مال چوری ہو جائے تو اس کی واپسی کے لئے یہ سارا دن لا تعداد پڑھے اور اللہ سے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دعا کرلےمثلاًمال کی بازیابی کی دعا یا کھوئے ہوئے آدمی یا غائب ہونے والے جانور کے دوبارہ آنے کے لئے دعا کرے‘ان شاءاللہ مقصدحاصل ہو جائے گا۔آیت یہ ہے۔رَبَّنَآ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَo
غمو ں سے نجات
اگر کوئی شخص کسی دکھ یا ذہنی تکلیف میں مبتلا ہو اور غم کی شدت کی وجہ سے ذہن پریشان ہو تو اس کے لئے اول وآخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ 41 مرتبہ سورئہ نصر(پارہ 30) پڑھے‘ان شاءاللہ تمام دکھ اور ذہنی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔
مال و دولت کی فراوانی
اگر کوئی شخص تنگدستی کا شکار ہو‘غربت اور فاقہ کشی کا عالم ہو اور ہرطرح سے حالات نے جکڑ رکھا ہو‘نجات کی کوئی راہ نہ نظر آرہی ہو تو ایسے مشکل اور کٹھن حالات سے نکلنے کے لئے اسے چاہیے کہ روزانہ صبح و شام تین تسبیح اول و آخر درود پاک کےساتھ اس آیت مبارکہ کی پڑھیں‘ ان شاءاللہ غیبی طور پر مدد ہوگی‘ رزق ‘دولت اور مال میں بے بہا برکت اور فراوانی ہو گی۔آیت یہ ہے۔ رَبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَo
مرادوں کا حصول
اگر کسی کی کوئی مراد پوری نہ ہوتی ہو تو ایسے شخص کے لئے بہت ہی مجرب عمل ہے۔روزانہ ایک وقت مقرر کر کے 786 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ لے‘اس عمل کی بدولت ان شاءاللہ چند دنوں میں ہی مراد مل جائے گی۔بس یقین کامل اور توجہ کے ساتھ اس عمل کو کچھ عرصہ مسلسل کرنا ہے یعنی ناغہ نہیں کرنا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 028 reviews.