قارئین! زیر نظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ، تجربہ، کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں یہ جوابات ہم رسالے میں شائع کرینگے۔ کوشش کریں آپ کے جوابات 20تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔
جنوری کے جوابات
جواب:۔ بھائی آپ جو کے سرکے میں پیاز کاٹ کر ڈال دیجئے۔ دو دن دھوپ میں رکھئے‘ نمک کالی مرچ ڈالئے اور کھانے کے ساتھ تھوڑی سی پیاز کھا لیجئے۔ ہاضمہ ٹھیک ہو گا‘ پیٹ میں گیس نہیں بنے گی۔ کھانا ہمیشہ بھوک رکھ کر کھائیں۔
جواب :۔ بہن کھردری جلد سے نجات کےلئے دو چھوٹے چمچ پپیتے کا گودا لیں اور اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کراچھی طرح مکس کر لیں پھر چہرے اور گردن پر لیپ کر کے پندرہ منٹ بعد دھولیں۔ اس کے علاوہ پپیتے کے گودے میں شہد کی جگہ بغیر بالائی کا دہی ملا کر لگائیں تو دھبوں اور کیلوں سے نجات بھی مل جاتی ہے۔ (حکیم نذیر‘ ملتان)
جواب:۔ ایک بڑی مولی لے کر اس کی چار قاشیں کر لیں اور اس پر چھ ماشہ پھٹکڑی کا سفوف چھڑک کر رات بھر شبنم میں پڑا رہنے دیں۔ صبح کو یہ مولی کھا کر پانی پی لیںتو سوزاک کو آرام آجاتا ہے۔ نسخہ پتھری کے اخراج کےلئے بھی مفید ہے۔ مجرب و آزمودہ ہے۔ (عافیہ‘ پشاور)
جواب:۔ میرے بھائی آپ کا تائب ہونا ہی گناہوں کا ازالہ ہے مزید ترقی کےلئے آپ حضرت آدم ؑ کی وہ دعا پڑھیں جو انہوں نے توبہ کرتے ہوئے پڑھی تھی۔ آیت یہ ہے رَبَّنَا ظَلَمنَا اَنفُسَنَا وَ اِن لَّم تَغفِر لَنَا وَ تَرحَمنَا لَنُکَونَنَّ مِنَ الخٰسِرِینَ۔ جو روزانہ تین بار اس آیت کو 3 مرتبہ پڑھے تو اس کے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
جواب:۔ آپ صبح اٹھتے ہی آیت الکرسی تین بار پڑھ کر بچے پر پھونک دیا کریں اس کی برکت سے انشاءاللہ بچہ سارا دن نظر بد سے محفوظ رہے گا‘ آزمودہ ہے۔
جواب:۔ بہن! قرآن کو اللہ پاک نے شفاءکہا ہے اور یہ واقعی شفاءہے‘ بس ہمارے یقین کی کمی ہے۔ ہر مشکل اور پریشانی کا علاج قرآن میں ہے۔ آپ کھانے کو خراب ہونے سے بچانے کےلئے یہ آیت رات کو تین مرتبہ پڑھ کر دم کریں پھر احتیاط سے رکھ دیں۔ انشاءاللہ کھانا سڑنے سے محفوظ رہے گا‘ آیت مبارکہ یہ ہے۔ فَانظُراِلٰی طَعَامِکَ وَ شَرَابِکَ لَم یَتَسَنَّہ۔(سورةبقرہ) (قاری حماد علی‘ کراچی)
جواب: ہر قسم کی گھبراہٹ اور دل کی اضطرابی کے موقع پر اَلاَ بِذِکرِ اللّٰہِ تَطمَئِنُّ القُلُوبُکا پڑھنا نہایت مفید و مجرب ہے۔ آپ بھی یقین سے یہ عمل کریں۔ (حاجی بوٹا‘ جڑانوالہ)
فروری کے سوالات
1)ہماری شادی کو ابھی صرف 2سال ہوئے ہیں شروع شروع میں میرے شوہر بہت محبت سے رہتے تھے بیٹے کو پیار کرتے گھر والوں سے ہنسی مذاق بھی کرتے تھے چند ماہ سے ان کا رویہ بہت تلخ ہے رات دیر سے آتے ہیں کھانا کھا کر فوراً سونے کی کوشش کرتے ہیں بہت پوچھا مگر کوئی وجہ نہیں بتاتے ہیں مہربانی فرمائیں کوئی ذکر بتائیں تاکہ میری ازدواجی زندگی دوبارہ پہلے والی ہو جائے۔ (یاسمین، اوکاڑہ)
2)میری عمر 18سال ہے میر چہرے پر تل بہت ہیں بہت کریمیں لگائی ہیں مگر جاتے ہی نہیں ہیں اب تو مسے بھی گردن پر نکل رہے ہیں۔ مجھے بہت خوف آتا ہے۔ لڑکیاں مذاق اڑاتی ہیں کوئی دوا اور حل بتائیں لاکھوں دعائیں دونگی۔ (حمیرا، ساہیوال)
3) میں کالج میں پڑھتا ہوں 21سال عمر ہے صفائی کا خاص خیال رکھتا ہوں مگر میری گردن کا پچھلا حصہ کالا سیاہی مائل ہے صابن سے، نائیلون کے جھاویں سے رگڑتا ہوں مگر صاف نہیں ہوتا اسی طرح بغل کا اندرونی حصہ بھی بہت سیاہ ہے بدبو بھی بہت آتی ہے۔ پریشان ہوں لڑکے چھیڑتے ہیں، کوئی حل بتا دیں۔ (انور فراز ملتان)
4)میں بلڈنگ انجینئر ہوں بیرون ملک ابوظہبی میں کام کرتا رہا ہوں وہاں 20,15 منزلہ عمارتوں پر دھوپ میںکام کرنا پڑتا ہے وہاں کی دھوپ سے جلد سیاہ ہو جاتی ہے میری جلد حساس ہے اور وہ جگہ جگہ سے جھلس گئی ہے گہرے سیاہ بھورے نشان پڑ گئے ہیں جسم دو رنگا ہو گیا ہے کوئی حل بتائیں عبقری کا پرانا قاری ہوں اچھے مشورے ملتے ہیں اس لیے عرض کررہا ہوں۔ (مشتاق احمد، آزاد کشمیر)
6- میں حفظ کررہا ہوں،2سال ہو گئے ہیں صرف 15پارے ہوئے ہیں۔ پڑھنے میں دل نہیں لگتا جو پڑھتا ہوں بھول جاتا ہوں۔ دل چاہتا ہے کہ جو یاد کروں وہ یاد رہے، بھولے نہیں۔ بہت پریشان ہوں گھر والے بھی پریشان ہیں بتائیں کیا کروں، روحانی محفل میں دعا بھی کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 303
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں