Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خبیث جنات نے جسم نوچ ڈالا

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!دو سال پہلے میرا رشتہ ہوا‘اس دن سے عجیب مسائل کا شکار ہونا شروع ہو گئی۔جب میں چل رہی ہوتی تو اپنے پیچھے کسی کا سایہ محسوس ہوتا اورسوتے ہوئے بعض اوقات ایسے محسوس ہوتا جیسے کانوں میں کوئی سرگوشی کر رہا ہو۔میں بہت زیادہ ڈر گئی مگر ہمت کر کے گھر والوں کو بتایا تو انہوں نے کہیں سے دم وغیرہ کروایا جس سے کچھ افاقہ ہوا۔
شوہر پر بھی حقیقت آشکار ہو گئی
چند ماہ بعد میری شادی ہو گئی‘اس دن کے بعد کوئی بھی دن سکون سے نہیں گزرا۔رات کو اکثر شیطانی جنات میرے ساتھ خباثت بھری حرکتیں کرتے ‘جس کے بعد شدید سر درد شروع ہوتی ‘جسم ایسے ساقط ہوتا ہے جیسے کسی نے جکڑ لیا ہو۔اپنے گھر والوں کو اس متعلق بتایا تو انہوں نے دوبارہ دم وغیرہ کروایا مگر معاملہ ختم ہونے کی بجائے مزید شدت اختیار کر گیا۔ان خبیث جنات نے میرا جسم نوچ ڈالا ‘میں نے حتیٰ الامکان کوشش کی کہ اپنے شوہر کو اس متعلق نہ بتائوں مگر حالات اس قدر خراب ہو چکے کہ انہیں ان تمام معاملات کے بارے میں بتانا پڑا۔کیونکہ میں بہت سے پوشیدہ مسائل کا شکار ہو چکی تھی‘ایک بیماری ختم ہونے سے پہلے ہی دوسری شروع ہو جاتی تھی۔اپنی طرف سے تمام تر کوششیں کر کے دیکھ لیں مگر ان سے کسی بھی طرح چھٹکارا نہ مل سکا۔
راکھ کے عمل سے شیطانی طاقتیں راکھ بن گئیں
کسی مخلص نے عبقری رسالہ دیا‘وہاں دیکھ کر سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِیْ الْعٰلَمِیْنoکا ورد شروع کیا توا ن شیطانی جنات نے اس ورد سے منع کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دی مگر میں نے عمل جاری رکھا۔اس دوران چند بار میری حالت بھی کافی خراب ہو گئی۔اس کا حل بھی عبقری سےہی ملا‘میں نے نومبر 2023ء کے شمارہ میں شائع ہونے والے کالم’’ ماہانہ تحفظ جان کا عمل‘‘ سے دیکھ کر راکھ (عبقری کی تیار کردہ ’’چمک‘‘ ) والا عمل کیا اور ساتھ ساتھ مذکورہ بالا وظیفہ بھی جاری رکھا۔اس کے بعد الحمدللہ ایسا حفاظتی حصار ملا کہ وہ خبیث جنات جیسے ہی میرے قریب آنے کی کوشش کرتے تو کوئی قوت انہیں پیچھے دکھیل دیتی۔تھوڑے ہی عرصہ میں الحمدللہ ان شیطانی اور خبیث جنات سے نجات مل گئی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 043 reviews.