Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تیز نظر اوردماغی طاقت کا صدری راز

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

ذہنی صلاحیت کی کمی
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میرا بیٹا شادی کے تین سال بعد پیدا ہوا تھا، اس کی نظر کمزور ہے۔ ہم نے شہر کا کوئی ڈاکٹر نہیں چھوڑا جسے بیٹے کی نظر نہ دکھائی ہو۔بچے کو ذہنی طور پر باتوں اور معاملات کی عقل ہے‘ شرارتیں بھی کرتا ہے لیکن خود سے کچھ نہیں کھاتا جب تک میں اسے خود نہ کھلائوں‘ اسے راستے یاد رہتے ہیںاورسب رشتوں کی بھی پہچان ہے لیکن پڑھائی میں ذہن بالکل کام نہیں کرتا۔ اس کو حاجت کی ضرورت ہو تو کہیں بھی بیٹھ کر کر لیتا ہے۔میرے اس بچے کے لئے کوئی علاج تجویز فرمادیں۔(ثنا خرم، راولپنڈی)
مشورہ: زرشک شیریں ایک بڑا چمچ ایک گلاس دودھ میں ڈال کر رات کورکھ دیں اور صبح ناشتے میں نیم گرم کر کے بچے کو زرشک کھلا کر دودھ پلا دیں۔گرمیوں میں دودھ کی جگہ آدھا کپ خالص عرق گلاب میں رات بھر زرشک بھگو کر صبح استعمال کروائیں۔ نظر‘ دماغی قوت‘حافظے اور بچوں کی نشو ونما کے لئے بے حد مفید نسخہ ہے۔
ریڑھ کی ہڈی کا درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میر ی بیوی کو ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ ہے‘ ہڈی میں درد ہوتی ہے‘ کمزوری بہت زیادہ ہے‘ سر میں درد رہتا ہے ۔ میں اہلیہ کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ مہربانی فرما کر کوئی علاج تجویز فرمائیں۔بڑی امید سے آپ کو اپنا مسئلہ لکھ رہا ہوں۔(عبد الخالق، بہاولپور )
مشورہ: آپ انہیں عبقری دواخانہ کاکمر، جوڑوں اور پٹھوں کا درد کورس استعمال کروائیں۔ قدرت کی انمول جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ یہ کورس آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔اس کے ساتھ کراماتی تیل کی مالش کریں۔
مَردوں کے پوشید ہ امراض
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں ‘ شادی سے قبل قطروں کا مسئلہ تھا‘ یہ مسئلہ اب مزید بڑھ گیا ہے۔پانچ سال سے اس مرض نے مجھے بے چین کر رکھا ہے۔ پیشاب کے ساتھ قطرے بھی آجاتے ہیں۔ میرے پائوں کی ایڑھیوں میں درد ہو تا ہے کمر میں بھی درد ہو تا ہے ۔علاج کروا کروا کر میں تھک گیا ہوں۔جب تک دوا کھاتا ہوں فائدہ ہوتا ہے دوا چھوڑتا ہوں تو پھر مسئلہ شروع ہو جاتا ہے۔ آج کل شوگر کا بھی مسئلہ شروع ہو چکا ہے۔ تھکاوٹ بہت ہوتی ہے اور جسم میں خون کی بھی کمی ہے۔اس مسئلے کا حل تجویز فرما دیجئے۔(محمد ایاز ، میر پور خاص )
مشورہ: سونف، زیرہ سفید، اندر جو شیریں، کباب چینی اور چھلکا اسپغول ہموزن کوٹ پیس کر محفوظ کر لیں۔ آدھا چمچ دن میں چار بار پانی کے ہمراہ مستقل استعمال کریں۔مردوں کے پوشیدہ امراض کے لئے بہت مفید ہے۔ تقویٰ ‘طہارت اختیار کریں اور نماز کی پابندی کریں۔ ہر وقت با وضو رہنے کی کوشش کریں ۔
سر میںخشکی اور بالوں کے مسائل کا حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم ! میری چھوٹی بہن کے سر میں بہت عرصے سے خشکی ہے بہت دوائی اور ٹوٹکے استعمال کر چکے ہیں لیکن فرق نہیں اور بڑی بہن کے بازو پر چنبل ہے۔یہ بچپن سے ہے اب اس کی عمر بیس سال ہے اور وہ بھی دوائیاں استعمال کرتی ہے لیکن وقتی فائدہ ہوتا ہے برائے مہربانی کوئی ٹوٹکہ یا دوائی تجویز فرمائیے۔(عابدہ)
مشورہ: سر کی خشکی کے لئے عبقری دواخانہ کا طب نبویؐ ہئیر آئل اور انمول ہربل پائوڈر ملا کر رات سوتے وقت اچھی طرح سر پر لگائیں ۔بالوں کے مسائل اور سر کی خشکی میں فائدہ ہوگا۔چنبل کے لئے عبقری دواخانہ کی سکونی مرہم استعمال کروائیں۔سکونی مرہم چنبل کے علاوہ بھی بے شمار جلدی بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔
گلٹی کی تکلیف
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میرے بائیں چھاتی میں گلٹی بنی ہوئی ہے ۔ گلٹی میں درد بھی ہے چند دن پہلے ہی یہ گلٹی نمودار ہوئی ہے۔(ہما کلثوم ، گوجرانوالہ)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا گلٹیوں اور رسولیوںسے نجات کورس استعمال کریں۔بہت سی خواتین جنہیں گلٹیوں اور رسولیوں کے مرض نے ناا مید کر دیا تھا‘ان کے لئے یہ کورس نئی زندگی ثابت ہوا ہے۔جسم میں کسی بھی جگہ گلٹیاں رسولیاں ہوں‘ جسم میں کسی بھی جگہ ہوں‘ اس کا کچھ عرصہ استعمال آپ کو مکمل شفاء دلائے گا ۔
معدہ ‘ جگر اور آنتوں کے مسائل کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !گذارش ہے کہ میں بیس بائیس سال سے بیمار ہوں جس وجہ سےگھر کا نظام بھی خراب ہے۔ میں بخار، معدہ، جگر، بڑی آنت اور چھوٹی آنت کے عارضہ میں مبتلا ہوں۔ بیماری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ آنتوں میں اور جسم میں سوزش بھی ہے۔(نذر حسین، سیالکوٹ)
مشورہ:معدہ، جگر اور آنتوں کے لئے چار مغز لے کر روزانہ صبح ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ لیں۔ شام کو شربت بنفشہ کودو اونس پانی میں حل کرکے پئیں ۔ مرچ مسالحے سے پرہیز کریں۔ ساگو دانہ ، دلیہ، سوجی کا حلوہ، گاجر کا حلوہ ، کدو، لوکی، شلجم ، گاجر بغیر مرچ مصالحے کے پکا کر روٹی یا کچچھڑی سے کھائیں ، ان شاء اللہ افاقہ ہو گا
دماغ میں پانی ‘ جسم مفلوج
میری بھتیجی کی عمر چار سال ہے ‘جب وہ پیدا ہوئی تو بالکل ٹھیک تھی لیکن تین ماہ بعد بخار ہوا ‘پھر اس کےساتھ جھٹکے لگے اور ساتھ ہی دماغ کا مسئلہ بھی ہوا‘ معائنہ کروانے سے معلوم ہوا کے دماغ میں پانی ہے ، آپریشن بھی کروائے لیکن مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ بچی نہ اٹھ سکتی ہے نہ بیٹھ سکتی ہے‘ بس لیٹی رہتی ہے ‘اس کی دائیں طرف کا حصہ کام نہیں کرتا ۔ (نایاب فاطمہ، شکر گڑھ)
مشورہ: آپ بچی کو عبقری دواخانہ کی تیار کردہ روحانی پھکی کی چند ڈبیا استعمال کروائیں‘ اس کے استعمال سے بے شمار لاعلاج مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ‘ان شاءاللہ شفاء ہو گی

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 047 reviews.