Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مرادیں پانے کےلئےسالہا سال کے آزمودہ تجربات

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!مخلوق خدا میں جو آپ خیریں اور برکتیں پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کے اس کار خیر میں دن دگنی اور رات چگنی ترتی عطا فرمائے۔آج اپنے کچھ مجرب وظائف عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوںجو بچپن سے آزمودہ ہیں‘ان شاءاللہ قارئین کو اس سے بہت نفع ہو گا۔
گمشدہ چیز کی تلاش
اگر کسی شخص کی کوئی چیز گم ہو جائے اور تلاش کرنے کے باوجود بھی نہ مل رہی ہو تو اسے چاہیے کہ مسلسل لا تعداد اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنo کا ورد کرتا رہے۔ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی گمشدہ چیز واپس مل جائے گی۔
مشکلات سے نجات
اگر کوئی سخت مشکل آن پڑے یا کسی کام میں کوئی رکاوٹ پیش آجائے یا پھر کوئی شخص جان بوجھ کر آپ کے کام میں بلا وجہ دخل اندازی یا پریشانی کا سبب بن رہا ہو تو اس سے چھٹکارے کے لئے سارا دن درج ذیل درود پاک کثرت سے پڑھیں‘ا ن شاءاللہ مشکلات ختم ہوجائیں گی۔
دورد پاک :صَلَّی اللّٰہ عَلَیْکَ یَا مُحَمّدُ نُوْرٍمِّنْ نُوْرِاللّٰہ
حاجات منوانے کا مجرب عمل
عبقری سے ملنے والا عمل دو انمول خزانے جو کتابچہ کی صورت میں عبقری دواخانہ لاہور عبقری ایجنسی ہولڈر سے بھی مل جاتا ہے اسے زندگی کے مختلف معاملات میںآزمایا اور مجرب پایا۔شادی میں رکاوٹ ختم ہوئی۔بہت سی پریشانیاں ختم ہوئیں۔دل سے نفرتوں کا بوجھ ختم ہوا۔امت کے لئے مانگنےکا جذبہ پیدا ہوا اورحاجات پوری ہوئیں۔جھوٹ‘غصہ‘ غیبت سے چھٹکارا ملا۔دو انمول خزانہ پڑھنے سے انوکھی حفاظت ہوتی ہے ‘اگر کوئی بہت زیادہ خطرناک حادثہ پیش آبھی جائے تو معمولی سی چوٹی آتی ہے ۔
چوری شدہ مال بازیاب
اگر کسی گھر میں جنات چوریاں کرتے ہوں ‘اچانک سامان غائب ہو جاتا ہو ایسے حالات میں گھر کے چند افراد مل کر ایک ہی نشست میں 29 مرتبہ سورئہ طٰہٰ(پارہ 16) او ل آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ لیں تو ان شاءاللہ چوری شدہ سامان واپس مل جاتا ہے۔ہمارے گھر سے قیمتی سامان چوری ہو گیا تھا جو جنات نے چُرایا تھا۔اسی عمل کی وجہ سے الحمدللہ سامان واپس مل گیا۔
بُرے اور ڈرائونے خوابوں کا خاتمہ
اگر کسی کو بُرے اور ڈرائونے خواب آتے ہوں تو اسے چاہیے کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ یَا لَطِیْفُ یَا خَبِیْرُ پڑھنا شروع کردے۔اس عمل کی بدولت نیک اور اچھے خواب آنا شروع ہو جاتے ہیں۔میں خود کئی سال سے یہ عمل کر رہا ہوں۔اس عمل کی وجہ سےنیک درویش اللہ کے ولیوں سےخواب میں ملاقات نصیب ہوئی۔ان سے باتیںاور عنایتیں نصیب ہوئیں‘بہت ہی مجرب عمل ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 051 reviews.