Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نومولود بچے کا خطرناک مرض!دربدر ہو گئے مگر شفاء نہ ملی

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنا ایک آزمودہ نسخہ عبقری قارئین کے لئے تحریر کررہا ہوں جس سے مجھے بہت زیادہ نفع ہوا اور بہت بڑی پریشانی اور مشکل سے نجات ملی۔
چند سال پہلے اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا۔پیدائش کے وقت اس کے خصیے بہت زیادہ سُوجے ہوئے تھے‘یہ بیماری کوئی خاندانی نہیں تھی بلکہ پہلی مرتبہ کسی بچے میں یہ مسئلہ ہوا تھا۔ہم نے سوچا شاید چند دن بعد یہ مسئلہ خود ہی حل ہو جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا اس لئے پریشانی بڑھتی گئی۔بچوں کے ماہر امراض کے ایک ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو انہوں نے پوری طرح معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اس بچے کے مرض کا آخری علاج آپریشن ہی ہے لیکن بچہ ابھی بہت چھوٹا ہے اس لئے جب اس کی عمر سے سات سے آٹھ سال ہو گی تب ہی آپریشن کیا جاسکے گا۔ڈاکٹر نے ساتھ یہ بھی خبردار کر دیا کہ اس کی بہت زیادہ دیکھ بھال کرنا پڑے گی کیونکہ اگر اس کی اپنی ٹانگوں کی چوٹ سےیا نیچے گرنے سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔ایک طرف بیٹا ہونے کی خوشی تھی مگر دوسری طرف اس مرض نے راتوں کی نیندیں اڑا دی۔میں نے ہمت نہ ہاری اور ایک جاننے والے ڈاکٹر جو ایک بڑے ہسپتال میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے انہیں بچے کا معائنہ کروایا۔انہوں نے بھی یہی بتایا کہ اس کا آپریشن کے علاوہ کوئی حل نہیں جو آٹھ سال کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔
ان دنوں بہت زیادہ پریشانی اور مشکل میں دن گزر رہے تھے۔چند دن بعد میری اہلیہ اپنے میکہ چلی گئی۔وہاں اس کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تو وہ اپنے قریب ہی ایک پرانے حکیم صاحب کے پاس علاج کی غرض سے گئی جن کی عمر تقریباً سو سال تھی۔وہ حکیم صاحب یونانی علاج کے علاوہ‘ایلو پیتھک اور ہومیو پیتھک علاج سے بھی اچھی طرح واقف تھے۔ان کے پاس جو بھی مریض آتا تو اسے اس کےمرض کی نوعیت کے حساب سے ادویات اور علاج تجویذ کرتے تھے۔میری اہلیہ کو بھی انہوں نے کچھ ادویات دیں‘بیٹا بھی ساتھ ہی تھا اس لئے اس کے مرض کے متعلق بھی بتایا۔حکیم صاحب نے تسلی دی اور کہا کہ ان شاءاللہ آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی بس یہ نسخہ آزما لیں۔ہم نے بچے کو چند دن وہ نسخہ استعمال کروایا الحمدللہ حیران کن طور پر بغیر آپریشن کے چند ہی دن مین بچہ بالکل صحت مند اور تندرست ہو گیا ۔ ٹوٹکہ یہ تھا کہ بیس روپے کی ماش کی دال لیں۔اسے دو جگ پانی میں ڈال کر ابال لیں۔جب پانی پک جائے تو دال کو علیحدہ کر لیں پانی چھوٹے پانی والے ٹب میں ڈال دیں۔جب پانی نیم گرم ہو جائے تو اس میں دس منٹ کے لئے بچے کو بٹھا دیں۔ہم نے صرف دو مرتبہ یہ ٹوٹکہ آزمایا اور الحمدللہ بچہ بالکل ٹھیک ہو گیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 056 reviews.