ماہنامہ”عبقری“ کے شمارہ ماہ2006جون، جولائی میں ایک نسخہ کمر درد اور جوڑوں کے درد کا نظر سے گزرا جو کہ ہندوستان کے پروفیسر صاحب کا تجویز کردہ تھا۔ بندہ نے اس کو تیار کرکے تین مریضوں کو استعمال کرایا ان کی کیفیت سنیے۔
l حافظ محمد رمضان صاحب سبزی منڈی کے آڑھتی ہیں، عمر رسیدہ بزرگ ہیں، جوڑوں کے درد نے چارپائی پر لگا دیا۔ دس برس سے اوپر گزر گئے تھے۔ داماد سرکاری ہسپتال میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے بھی بہت تگ ودو کی مگر یہ زندہ لاش کی طرح چارپائی کے ہو کر رہ گئے تھے۔ میں یونہی طبیعت پوچھنے گاہے بگاہے جاتا تھا مگر اس نسخہ کے زیر نظر آنے کے بعد مجھے ان سے دلی ہمدردی پیدا ہو گئی چنانچہ میں نے ان کو نسخہ استعمال کرانا شروع کر دیا اللہ پاک نے فضل فرمایا کہ تقریباً ایک ہفتہ کے بعد وہ اپنی ضرورت اور حاجت کیلئے نقل و حرکت کے قابل ہو گئے۔ اب اللہ پاک کے فضل سے صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہیں۔ مجھے دعائیں دے رہے ہیںمگر ذریعہ تو آپ ہی ہیں۔
l ایک بھائی پی ٹی سی ایل میں آفیسر ہیں ان کو کمر میں تکلیف تھی، ریڑھ کی ہڈی کے دو آپریشن کرا چکے ہیں۔ اس نسخہ کے استعمال سے کمر اور جوڑوں کے درد میں بہت افاقہ محسوس ہو رہا ہے۔
l میری اہلیہ کو شوگر کا عارضہ ہے اس کی وجہ سے جسم میں اور جوڑوں میںدرد کی وجہ سے معذوری کی سی کیفیت پیدا ہو چکی تھی۔ تکلیف خاصی تھی۔ میں نے ان کو بھی یہ دوا شروع کرا دی۔ تین دن کے بعد حیران کن فوائد سامنے آئے۔ اس سے شوگر بھی بہت کنٹرول ہو گئی ہے بلکہ اس نے شوگر کی دوائی کی مقدار بتدریج کم کرناشروع کر دی ہے۔ ابھی ایک خوراک کم کی ہے۔ اٹھنے بیٹھنے اور چلنے کی تکلیف میں 60فیصد افاقہ ہو گیا ہے۔
دار چینی پیس کر ماتھے پر لیپ کریں اور سر پر روغن کدو کی مالش کریں۔ مغز بادام تل کے تیل میں پیس کر پیشانی پر لگانے سے سر کا درد جاتا رہتا ہے۔ (محمدرضوان‘ تلہ گنگ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 309
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں