حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم میں پل صراط پر سب سے زیادہ ثابت قدم ہو وہ گا جو میرے اہل بیت اور میرے صحابہ سے زیادہ محبت رکھتا ہو گا۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں پل صراط پر سب سے زیادہ ثابت قدم وہ ہو گا جو میرے اہل بیت اور میرے صحابہ سے زیادہ محبت رکھتا ہو گا۔
ابن سعد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ مجھے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ جنت میں پہلے میں‘ حضرت فاطمہ اور حضرت حسنین کریمین داخل ہوں گے۔ میں نے عرض کی ہم سے محبت کرنیوالوں کا کیا ہوگا؟ فرمایا وہ تمہارے پیچھے آئینگے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ ! یہ جبرائیل ہیں جو تمہیں سلام کہتے ہیں میں نے کہا وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ، پھر کہا میرے آقا! آپ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھتی۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حیدر کرارحضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا اللہ کی قسم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قرابت داروں سے حسن سلوک کرنا مجھے اپنے قرابت داروں کے سلوک سے بھی زیادہ پیارا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا اللہ کی قسم! آپ کا اسلام لانا مجھے اپنے والد خطاب کے اسلام لانے سے زیادہ اچھا لگا کیونکہ آپ کا اسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کے اسلام لانے سے زیادہ محبوب تھا یہ روایت لکھ کر علامہ ابن کثیررحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت رضی اللہ عنہ کے ساتھ وہی معاملہ رکھے جو سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ کا ان کے ساتھ تھا یعنی اہل بیت اطباءکے ساتھ حسن ادب اور حسن عقیدت سے پیش آنا چاہیے۔
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے حسن رضی اللہ عنہ و حسین رضی اللہ عنہ سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے مجھ سے بغض رکھا وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مبغوض ہو گیا اور جو اللہ کے نزدیک مبغوض ہوا اللہ نے اسے آگ میں داخل کر دیا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 324
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں