Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

کچھ تجربات کچھ مشاہدات عبقری کے گزشتہ رسائل میں سبحان اللہ خان کا عمل یعنی اول و آخر 3 بار درود شریف ایک بار سورة فاتحہ اور تین بار سورة اخلاص پڑھیں۔ اس عمل پر بندہ نے ایک پورا مضمون تحریر کیا پھر اس کے بعد بے شمار لوگوں نے اس کے تجربات کیے جس نے بھی کسی بھی مقصد کیلئے دن میں کئی بارمسلسل یہ عمل کیا اس کا مقصد جلدی یا کچھ دیر میں ضروربالضرور ملا ہے۔ آج تک کوئی شخص نامراد نہیں رہا۔ ناممکن ممکن ہوا۔ عمل مختصر لیکن اس کا نفع پہاڑوں سے بھی زیادہ ہے۔ اس طرح انمول خزانہ کے تجربات بھی خوب ملے۔ مدینہ منورہ کی ایک نومسلم صالح اور خوب اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے والی بہن کا فون آیا کہ میں اپنے وطن انڈیا گئی تو 5صوبوں میں انمول خزانہ پھیلایا۔ صوبہ دہلی‘ صوبہ حیدرآباد‘ صوبہ راجھستان وغیرہ اور وہاں یہ وظیفہ خوب چھپوا کر لوگوں میں دیا جارہا ہے اور مخلوق خدا کو نفع ہورہا ہے۔ ایک صاحب کہنے لگے کہ انمول خزانہ سے میرا وہ مسئلہ حل ہوا کہ ساری دنیا مجھے کہتی تھی کہ میرا مسئلہ کوئی حل نہ کرسکے گا اور دنیا کا کوئی آدمی اس نامراد شخص سے مسئلہ حل نہیں کراسکتا۔ بس میں نے دن رات انمول خزانہ پڑھا اور اسی انمول خزانے کو وسیلہ بناکر اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہا۔ ناممکن ایسے ممکن ہوا کہ وہی شخص خود چل کر آیا اور اس نے کام کردیا۔ کتاب کلونجی کے کرشمات میں کلونجی کا قہوہ ایسے ایسے امراض میں مفید ثابت ہوا ہے کہ عقل انسانی خود حیران ہوتی ہے‘ کبھی نہ اترنے والے بخار کیلئے‘ جوڑوں کے درد‘ دل کے بندوالو ہونے کیلئے‘ جسم کے اکڑائو اور کمزوری کیلئے‘ اعصابی کھچائو اور جسمانی فٹنس کیلئے مسلسل تجربات آرہے ہیں۔ اگر بخار اور جسم میں درد ہو تو درود شریف 3 بار‘ سورة فاتحہ‘ آیت الکرسی اور چاروں قل تین ، تین بار پڑھ کر مستقل ہر نماز کے بعد دم کریں لاعلاج امراض تک کو فائدہ ہوتا ہے مکمل شفایابی تک یہ عمل کریں۔ نظربد کسی کو بار بار لگ جاتی ہو اور کسی عمل سے اترتی نہ ہو تو سورة مجادلہ 11 بار عصر کی نماز کے بعد خود یا دوسرا پڑھ کر پلائے۔ 40 دن سے بھی کم عرصے میں نظر ہمیشہ کیلئے اتر جاتی ہے۔ سفر میں یا گھر میں بخار آجائے تو اذان 7بار‘ اقامت 7 بار پڑھ کر دم کریں‘ بخار اتر جائے گا۔قارئین! ان تجربات کو کرنے کے بعد ان کے نتائج سے ضرور آگاہ کریں۔ آپ کا صدقہ جاریہ ہوگا۔ ٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 108 reviews.