Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جمادی الاولیٰ کے مقبول وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

اسلامی سال کے پانچویں مہینہ کا نام جمادی الاولیٰ ہے۔اسی مہینہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش مکہ میں واقع ہوئی تھی۔اس مہینہ میں قرآن پاک کی پاک و صاف لباس پہن کر صاف اور آہستہ آہستہ سمجھ کر تلاوت کرنا بہت زیادہ ثواب اور فائدہ کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ترتیل کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت بہت پسند ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی قرآن پاک کی ترتیل کے ساتھ قرات بہت پسند تھی ۔ اس ماہ میں نوافل پڑھنا اور دیگر عبادات کرنا بہت سی فیوض وبرکات کے حصول کا باعث ہے۔ پہلی شب جو کوئی اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم اس کو بے شمار ثواب سے نوازے گا اور اس کو گناہوں کی معافی عطا فرمائے گا۔ دو نفل جمادی الاولیٰ کی پہلی شب نماز عشاءکے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھنی چاہئے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ جمعہ پڑھے جبکہ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ مزمل پڑھے۔ چار نوافل اس ماہ کی یکم تاریخ کو نماز ظہر کے بعد چار رکعت اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورة النصرپڑھے۔ تیسری شب جمادی الاولیٰ کے مہینہ کی تیسری شب کو نماز عشاءکے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کے ساتھ اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ سورہ قدر پڑھے اور سلام پھیرتے ہی یعنی تمام نوافل کی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں ہی قبلہ رخ بیٹھ کر فجر کی اذان تک یہ کلمات بکثرت پڑھتا رہے۔ یَاعَظِیمُ تَعَظَّمتَ بِا لعَظمَةِ وَالعَظمَةُ فِی عَظمَةِ عَظمَتِکَ یَاعَظِیمُ انشاءاللہ تعالیٰ ثواب عظیم حاصل ہو گا اور جو بھی نیک حاجت ہو گی پروردگار عالم وہ ضرور پوری فرمائے گا۔ نفلی روزے اس ماہ کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو نفلی روزے رکھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ اکیسویں شب اس مہینہ کی اکیسویں شب کو نماز عشاءکے بعد چھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد ایک سو مرتبہ درود پاک پڑھے۔ ستائیسویں شب اس شب کو نماز عشاءکے بعد آٹھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورة والضحیٰ پڑھے۔ اس کے بعد بکثرت سُبُّوح قُدُّوس کا ورد کرتا ہوا باوضو حالت میں سو جائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بہت سی برکات حاصل ہوں گی۔ عظمت والی دعا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ حضرت ذوالقرنین ؑسے ملے اوران سے پوچھا کہ سارے زمانہ کو تو نے کس طرح سے دیکھااور شرق سے لیکر غرب تک کاکیسے مالک ہو گیا انہوں نے جواب دیا قُل ہُوَ اللّٰہُ اَحَد سے اوران چند کلمات سے کہ جو انہیں پڑھے گا اللہ پاک اس کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھے گا اور اس کے دس لاکھ گناہ بخش دیگا اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کرے گا۔ حضرت ابراہیم ؑ نے فرمایا مجھے بتلاﺅ وہ کیا ہیں انہوں نے چند کلمات بتلائے۔ سُبحٰنَ مَن ہُوَ بَاقٍ لَا یَفنٰی سُبحٰنَ مَن ہُوَ عَالِم لَایَنسٰی سُبحٰنَ مَن ہُوَ قَیُّوم لَایَنَامُ سُبحٰنَ مَن ہُوَدَائِم لَا یَسہُو سُبحٰنَ مَن ہُوَ وَاسِع لَایَتَکَلَّفُ سُبحٰنَ مَن ہُوَ قَائِم لَایَلہُو سُبحٰنَ مَن ہُوَ عَزِیز لَایُظلَمُ۔ (ترجمہ: وہ ذات پاک ہے کہ جس کو بقا ہے اور فنا نہیں، وہ ذات پاک ہے جس کو علم ہے اور ذرا نسیان نہیں وہ ذات پاک ہے جس سے ہرشے برقرار ہے اور جس کو کبھی خواب نہیں آتا، وہ ذات پاک ہے جس کو دوام ہے اور اسے کچھ سہو نہیںہوتا وہ ذات پاک ہے جو وسعت والی ہے اور جسے کچھ تکلف نہیں ہوتا وہ ذات پاک ہے جو ہمیشہ قائم ہے اور جسے غفلت نہیں ہوتی وہ ذات پاک ہے جو صاحب عزت ہے اور اس پر کوئی ظلم نہیں کر سکتا۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 116 reviews.