Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

ہونٹوں کا مسئلہ میرے ہونٹ بہت پھٹے ہوئے ہیں جن میں چھلنے کی وجہ سے بہت درد ہوتا ہے‘ یہ مسئلہ شروع سے ہے‘ میری عمر 20 سال ہے‘ کوئی کریم بتائیں جس سے میرے پھٹے ہونٹ ٹھیک ہوجائیں‘ میرا دوسرا مسئلہ منہ پر بے حد پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے چہرہ ہر وقت رگڑ کا شکار رہتا ہے۔ خون کی گردش پیروں اور ہاتھوں میں تو ٹھیک سے ہوتی ہے لیکن چہرہ پھر بھی مرجھایا ہوا رہتا ہے جبکہ منہ اور آنکھوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے سفید دانے بھی نکلتے ہیں۔ (ک‘ ساہیوال) مشورہ: شربت عناب استعمال کرکے دیکھیں۔ صبح شام ایک دو چمچے پانی میںملا کر پئیں۔ مچھلی‘ انڈا‘ مرغی‘ گرم مصالحہ‘ گائے کا گوشت‘ ڈرائی فروٹ سے پرہیز رکھیں۔ چھلے ہوئے ہونٹوں پرحسن وجمال کریم لگالیا کریں یا گائے کا تازہ مکھن لگائیں۔غذا نمبر 4-5 استعمال کریں دن بدن کمزور ہورہی ہوں میں نے جگر سمیت ہر ٹیسٹ کروایا ہے سب ٹھیک ہیں‘ اس کے باوجود میں دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہوں اور رنگت بھی کالی اور پیلی ہوتی جارہی ہے جبکہ میری خوراک بالکل ٹھیک ہے اس کے باوجود جگر خون نہیں بناتا‘ خوراک جتنی زیادہ کھاتی ہوں اتنی ہی زیادہ صحت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ نیند بھی کم آتی ہے اور گرمیوں میں اجابت ٹھیک طرح نہیں ہوتی۔ اسپغول کا چھلکا اور گل قند قبض ہونے پر کھاتی ہوں۔ ان چیزوں کے ساتھ اور قبض ہوجاتی ہے۔ میری عمر 20 سال ہے۔ شادی نہیںہوئی۔ اگر طاقت کی دوائی یا خوراک لیتی ہوں تو اجابت میں مروڑ شروع ہوجاتے ہیں۔ معدہ بھی وزنی رہتا ہے۔ گیس بھی ہے‘ یہ مرض مجھے پانچ سالوں سے ہے۔ (ارم سلطانہ) مشورہ: آپ نے جو ٹیسٹ کروائے ہیں ان کی رپورٹ نہیں لکھی۔ ہمارے خیال میں آپ کی آنتوںمیں سوزش ہے‘ اسپغول کا استعمال جاری رکھیں‘ اصلی گل قند غذا کے بعد کھائیں۔ صبح و شام بیلگری کا مربہ کھائیں۔ مرچ مصالحے‘ انڈا‘ مرغی مچھلی‘ آلو ‘ دالوںاور کھٹائی‘ مرچ‘ مصالحے سے پرہیز رکھیں۔ غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔ پیٹ بڑھ گیا میری عمر 54 سال ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ بڑھ گیا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ پیٹ میں چربی آگئی ہے الٹرا سائونڈ بھی کروایا رپورٹ ٹھیک ہے۔ آپ نے پہلے جوارش کمونی کبیر لکھی تھی مگر مجھے شوگر بھی ہے۔ اس لیے نہیں کھائی‘ شوگر کی وجہ سے بہت دبلی ہوگئی ہوں اس کی دوا روزانہ کھاتی ہوں‘ شوگر ٹیسٹ کرواتی رہتی ہوں عموماً تو نارمل رہتی ہے لیکن کبھی کبھی یہ کم بھی ہوجاتی ہے۔ قبض بہت رہتا ہے میں چاہتی ہوں کہ جسم پر گوشت چڑھ جائے اور شوگر کی وجہ سے زیادہ نقصان نہ ہو‘ اس کی بھی کوئی دوا بتادیں‘ آپ موٹا ہونے کیلئے بکرے کا گوشت‘ دیسی گھی‘ مکھن اور دوسری چیزیں بتاتے ہیں اگر کوئی یہ چیزیں خریدنے کی قوت نہ رکھ سکے تو وہ کیا کرے۔ چائے میٹھی نہیں پیتی شوگر کیلئے پرہیز بھی کرتی ہوں۔ (فہمیدہ۔ نیو کراچی) مشورہ: شوگر کے مریضوں کیلئے ہمارا مشورہ ہے کہ وہ مناسب وقفوں سے اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق خون میں شوگر یا باقاعدہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں جس میں وہ سرنج میں خون لیکر شوگر ٹیسٹ کرتے ہیں۔ شوگر کے مریضوں کو باقاعدہ واک یا ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے معالج کی زیرہدایت لازمی کرنی چاہیے۔ پیٹ چھوٹا کرنے کیلئے ورزش یا واک بہت مفید ہے۔ جسم کی نشوونما اور تعمیر میں صرف غذا کا کردار ہے۔ دوا کا اس سے کوئی تعلق نہیں جسم کا میٹریل غذا اور صرف غذا ہے۔غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔ پتے میں پتھری میری والدہ کی عمر 56 سال ہے‘ انہیں شوگر‘ بلڈپریشر‘ دل کاعارضہ اور پتے میں پتھری ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہیپاٹائٹس بی کی بھی مریضہ ہیں‘ ہفتے میں دو مرتبہ ان کا ڈائیلسز بھی ہوتا ہے۔ چار مہینوں سے شدید خارش کا مسئلہ درپیش ہے۔ پورے جسم میں خارش ہوتی ہے‘ خارش کی وجہ سے خون بھی نکل آتا ہے زخم سوکھتے بھی نہیں کہ دوبارہ خارش ہوتی ہے‘ ڈاکٹر دوائیں بدل بدل کر تھک گئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا جب تک امی ٹھنڈی ہوا میں رہتی ہیں تب تک خارش کم ہوتی ہے خارش کرنے سے امی کی انگلیاں اور بازو میں تکلیف رہنے لگی ہے۔ (زہرہ۔جھل مگسی) مشورہ: اصلی سفید صندل کا پائوڈر جو اسی مقصد کیلئے ہوتا ہے جسم پر خارش کی جگہ پرملیں‘ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ گرم چیزیں نہ کھائیں۔ سفید سوتی لباس پہنیں۔ کیمیکلز سے دور رہیں۔ باقی علاج جو کررہے ہیں وہ کرتے رہیں۔ ایسے پیچیدہ امراض میں مقامی معالج سے روبرو مشورہ مفید ہے۔ سانس میں پریشانی گرمی میں سانس آنا بند ہوجاتا ہے۔ چھاتی میں بلغم ہے۔ اس کا ایکسرے بھی کروایا تھا‘ ڈاکٹر نے کہا سب ٹھیک ہے مگر چھاتی میں بلغم ہے جس کی وجہ سانس لینے میںمشکل ہوتی ہے کوئی ایسا علاج بتادیں جس سے بلغم باہر آجائے۔ میرے جسم میں گرمی برداشت کرنے کی طاقت بہت کم ہے‘ ٹھنڈی چیزیں میں استعمال نہیں کرسکتا۔ (رانا محمدفرقان‘ ملتان) مشورہ: ایک چمچی سالم اسپغول ایک کپ پانی میں بھگو دیں شربت بنفشہ ایک اونس ملا کر پی لیں۔ غذا میں بکرے کا گوشت‘ کدو‘ تری‘ لوکی‘ شلغم میں سے کسی سبزی میں ڈال کر پکا کر روٹی سے کھالیں۔غذا نمبر 4-5 استعمال کریں۔ بانجھ ہوں سات سال شادی کو ہوگئے۔ ہماری محبت کی شادی ہے۔ تعلیم یافتہ ہوں‘ خوبصورت سمارٹ ہوں۔ ایتھلیٹ رہی ہوں۔ شوہر مجھ سے بھی زیادہ خوبصورت سمارٹ ہیں‘ کھلاڑی رہے ہیں۔ بڑے ادارے کے مالک ہیں۔ ہماری بدنصیبی یہ ہے کہ میں بانجھ ہوں‘ ڈاکٹروں گائناکولوجسٹ اسپیشلسٹ کی یہی رائے ہے باہر بھی گئے ہیں وہاں سے بھی یہی رائے ملی ہے۔ (ثانیہ محمود....لاہور) مشورہ: ایک بہت مفید اور اکسیری نسخہ آپ کی اور قارئین کی نذر ہے۔ قلب حجراصلی‘ بیخ مرجان عمدہ ہم وزن پہلے الگ الگ ہاون دستے میں سفوف بنالیں پھر سماق کی کھرل میں بھی ہم وزن دونوں کو ڈال کر عرق گلاب میں اس قدر کھرل کریں کہ پشٹہ بن جائے۔ ہفتہ بھر کھرل کرنا کافی ہے۔ پھر وزن کرکے چار چار رتی کی پڑیاں بنالیں۔ ایام سے فراغت کے بعد صبح و شام ایک ایک پڑیا پانی سے پھانکیں مگر صرف سات دن تک۔ نیلے ناخن میرے ناخن خاص طور پر پیروں کے ناخن نیلے رہتے ہیں۔ جب میں کراچی یا لاہور جاتا ہوں تو یہ ٹھیک ہوجاتے ہیں مگر جب نتھیا گلی واپس آتاہوں تو پھر نیلے نیلے ہوجاتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے۔ (محمدعباس.... نتھیاگلی) مشورہ: معلوم ہوتا ہے آپ میں خون کی مقدار کم ہے یا جسم میں سردی کی کیفیت زیادہ ہے۔ لونگ عمدہ قسم کی ایک حصہ دار چینی دو حصہ کوٹ چھان کر سفوف بنا کر ایک چٹکی دن میں تین بار غذا کے بعد کھائیں‘ چاول‘ دودھ‘ دہی لسی‘ سبزی نہ کھائیں۔غذا نمبر 3-2 استعمال کریں۔ گلے میں گلٹیاں میری تین بیٹیاں ہیں‘ ایک بیٹا ہے‘ بیٹے کی عمر سات سال ہے۔ بیٹیاں ٹھیک ہیں۔ بیٹے کے گلے میں گلٹیاں ہیں۔ ڈاکٹر ٹی بی گلینڈ بتاتے ہیں۔ حکیم لوگ کنٹھ مالا ہجیراں بتاتے ہیں۔ ان میں پہلے پانی کی طرح کا چیپ ساتھا اب کچالہو اور پیپ بہنے لگی ہے۔ ڈاکٹری علاج جاری ہے۔ آپ کوئی لگانے کا مرہم بتادیں۔ (جمال آفریدی ۔کوٹ ادو) مشورہ: مرہم سکونی زخموں کو صاف کرکے دن میں ایک بار لگائیں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل کریں گے۔ بادی بواسیر اور قبض دائمی بحری جہاز پر ملازم ہوں۔ ہفتوں‘ مہینوں سمندر میں ہوتا ہوں۔ سال بعد گھر واپسی ہوتی ہے جب سے جہاز پر چڑھا ہوں قبض ہے‘ کوئی دوا لیتا ہوں تو قبض ختم ہوجاتا ہے مگر پھر دوبارہ ہوجاتا ہے۔ بادی بواسیر بھی ہے‘ مسے ہیں‘ کوئی دوا بتائیں جو میں جہاز میں ساتھ رکھوں اور کھاتا رہوں‘ قبض اور بواسیر کو مفید ہے۔ (عبدالرحمن‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ) مشورہ: جوہر شفائے مدینہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ہاضم خاص بھی لیں تو فوائد زیادہ ہوں گے۔غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 120 reviews.