Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت (مصباح اسلم)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایاک نعبدو ایاک نستعین کے سوا لاکھ کے سات نصاب پڑھ چکی ہوں۔ نصاب پڑھنے کا یہ سلسلہ ایک سال پہلے شروع ہوا تھا۔ روزانہ کے دو نفل اور فجر اور عشاءکی نماز کا سورہ فاتحہ والا عمل بھی باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ ان کی برکات سے بھی بہت مستفید ہورہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے سر سے پائوں تک ایسا حیران کن فرق پڑا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ یہ میں ہی ہوں جو کہ بستر مرگ پر پڑی تھی۔ چلنے پھرنے سے کیا بلکہ ہاتھ ہلانے سے بھی قاصر تھی۔ حکیم صاحب آپ کے لیے تو میرے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ اس کے علاوہ میرے خواب اور میری سوچوں میں بھی زبردست تبدیلی آئی ہے ایک بات جو میں نے مشاہدہ کی کہ نصاب تو میں اپنی پریشانیوں کیلئے پڑھتی ہوں مگر اس کا فائدہ گھریلو معاملات میں بھی نمایاں ہے۔ میرے والد محترم جو عرصہ سے بیروزگار تھے اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایسے انوکھے انداز سے انہیں جاب ملی ہے جو ان کی ڈیمانڈ تھی۔ ہمارے کئی معاملات ایسے تھے جو کہ حل ہونے کا نام ہی نہ لیتے تھے اور جن سے ہمیں بہت اذیت مل رہی تھی وہ بھی اسی طرح سے حل ہوئے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی۔ حکیم صاحب میرا پڑھنا ایک طرف مگر جس اخلاص اور شفقت و محبت سے آپ نے ہمارے لیے دعائیں کی ہونگی اصل میں یہ ان کا اثر ہے۔ میں اب عبادت کرنے میں بھی فرق محسوس کرتی ہوں۔ میرا پہلے دل عبادت کی طرف نہیں آتا تھا۔ دماغ میں شیطانی اور مکروہ قسم کے خیالات رہتے تھے ہر وقت کا غصہ بھی تھا۔ بس اللہ تعالیٰ نظربد سے بچائیں کہ سب معاملات حل ہوجائیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 126 reviews.