Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات پیسے چرا لیتے ہیں (ایک بہن)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

میرے شوہر کا کاروبار بالکل ختم ہوگیا ہے۔ بے چارے دن رات کوششوں میں لگے رہتے ہیں پھر بھی بس اتنا ہورہا ہے کہ اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ عزت سے روٹی کھارہے ہیں۔ قرضے ہیں کہ بڑھتے جارہے ہیں۔ پلیز آپ میری مدد کریں السلام علیکم حکیم صاحب! میں ایک پریشان حال عورت ہوں آج کل پتہ نہیں ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے مستقل پریشانیاں ہمارے پیچھے لگ گئی ہیں۔ 2008ءکے نومبر میں میری چھوٹی نند جوکہ کنواری تھی اس کا اچانک انجانی بیماری سے انتقال ہوگیا سب کہتے ہیں کہ اس پر جادو ہوا یا اثر ہوا جس کی وجہ سے وہ دو مہینے میں فوت ہوگئی۔ اس کے انتقال کے بعد میری دوسری بیٹی پیدا ہوئی اس کے بعد تو جیسے لائن لگ گئی پریشانیوں کی۔ اس کے انتقال کے 15دن بعد ہمارے گھر میں چوری ہوئی۔ 3 موبائل15 ہزار روپے جو کہ کمیٹی کے تھے وہ گئے‘ میری چھوٹی نند نے کمیٹی ڈالی ہوئی تھی اس کے پیسے غائب ہونے لگے۔ میرے دیور کی جاب ختم ہوگئی اور آج تک بہت کوشش کے باوجود دھکے کھارہا ہے۔ گھر سے چیزیں غائب ہونے لگیں۔ کمیٹی کے پیسے رکھے تھے اس میں سے دس ہزار غائب۔ میری بڑی نند (جن کو طلاق ہوئی ہے وہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں) کے بونڈز رکھے تھے وہ غائب۔ حتیٰ کہ اگر ہم تھوڑے بہت 1000,500 بھی دراز میں رکھ دیں تو وہ غائب ہوجاتے ہیں۔ 2009ءپورا ایسا گزرا کہ آئے دن چیزیں غائب اور فروری 2010ءمیں سونے کی انگوٹھی اوربالیاں غائب ہوگئیں۔ کمیٹی کے ہزاروں روپے کم ہوگئے ہم تو ایک بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔ میرے شوہر ہی گھر کا سارا خرچہ چلاتے ہیں ان کا کاروبار بھی بالکل ختم ہوگیا۔ زمینیں لے رکھی ہیں۔ گندم‘ چاول یا سبزی لگاتے ہیں لیکن ہمیشہ نقصان ہوجاتا ہے۔ ابھی اسی ہفتے میں نے اپنا سامان (سونے کا) اکٹھا کرکے ایک جگہ رکھا اس میں سے سونے کی دو چینیں اور ایک لاکٹ غائب ہوگیا ہم پانچوں وقت کی نماز پڑھتے ہیں درود استغفار اور دعائیں پڑھتے ہیں لیکن جیسے اثر ختم ہوگیا ہے۔ ہماری کوئی غلطی ہے جس کی یہ سزا ہے یا امتحان؟ میرا دیور جاب کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے مگر کوئی راستہ نہیں بن رہا۔ نند کے انتقال کے بعد سے گھر ایسا ہوگیا ہے کہ اس میں اکیلے نہیں رہ سکتے سب کو ڈر لگنے لگا ہے۔ مختلف آوازیں آتی ہیں۔ میرا دیور پہلے الگ کمرے میں سوتا تھا لیکن اب نہیں سوتا۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی اسے دبا رہا ہے۔ پائوں پکڑ کر کھینچ رہا ہے۔ مجھے بھی بہت آوازیں آتی ہیں۔ جنات تنگ کرتے ہیں کوئی ہماری بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں حتیٰ کہ میرے شوہر ان باتوں کو نہیں مانتے کہتے ہیں تم لوگوں کا وہم ہے۔ میرے شوہر کا کاروبار بالکل ختم ہوگیا ہے۔ بے چارے دن رات کوششوں میں لگے رہتے ہیں پھر بھی بس اتنا ہورہا ہے کہ اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ عزت سے روٹی کھارہے ہیں۔ قرضے ہیں کہ بڑھتے جارہے ہیں۔ پلیز آپ میری مدد کریں کچھ پڑھنے کو بتادیں کوئی وظیفہ بتادیں کہ ہمارے کھوئے ہوئے پیسے اور چیزیں مل جائیں ہم لوگ حلال حرام کی بہت احتیاط کرتے ہیں پھر بھی پتہ نہیں ہم سے کیا غلطی ہوئی اللہ ہماری مدد فرمائے۔ آمین! ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 135 reviews.