نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے جس نے دین کا ایک باب سیکھا اسے ہزار رکعت نفل پڑھنے کا ثواب ملتا ہے
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک کا مفہوم ہے کہ جس نے قرآن مجید کی ایک آیت سیکھی اسے سو رکعت نفل نماز پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ قرآن مجید میں 6666 آیات مبارکہ ہیں اس لحاظ سے ایک حافظ قرآن کو حفظ کرنے پر (6666x100=666600) رکعت نوافل پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ آج ہم اپنے بچوں کو دنیا کمانے کی لالچ میں حفظ قرآن جیسی عظیم نعمت سے محروم رکھتے ہیں۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے جس نے دین کا ایک باب سیکھا اسے ہزار رکعت نفل پڑھنے کا ثواب ملتا ہے تو ایک عالم سات آٹھ سال میں سینکڑوں ابواب دین کے سیکھتا ہے۔ اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
اس لیے آئو میرے بھائیو اور محترم دوستو!
ہم اپنے بہن‘ بھائیوں‘ بچوں اور رشتہ داروں میں سے کسی کو حافظ اور عالم بنانے کیلئے کوشش کریں‘ اللہ کی قسم تمہیں بھی اس حافظ اور عالم جتنا ثواب ملے گا۔
محترم بہنو اور بھائیو!
آج ہم اگر اس دنیا کی مختصر زندگی میں اپنے معصوم پھولوں کی جدائی برداشت کریں گے تو وہ رب ذوالجلال نہ صرف ہماری زندگی خوبصورت بنادے گا بلکہ ہماری قبر بھی ٹھنڈی کردے گا اور آخرت کا ہمیشہ ہمیشہ کا چین و سکون بھی نصیب ہوگا۔ گھبرائیے نہیں: اپنے معصوم پھولوں کو اللہ اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک و روشن دین کی اشاعت فروغ کیلئے وقف کردیجئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے دین کی خدمت کیلئے قبول فرمائے۔ آمین!
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 136
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں