Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ (آئندہ حلقہ کشف المحجوب 24 اپریل بروز اتوار کو ہوگا) شیخ نے فتنوں کا دور اور اس کی علامات بیان کی ہیں۔ شیخ نے کچھ لوگوں کے نام لکھے ہیں کہ انہوں نے دین کو گانے بجانے کا نام دیدیا ہے اور دین کو مرضی کے مطابق ڈھال کے اپنی مرضی کا نام دیدیا ہے جس دین میں سجدہ صرف ایک رب کو ہے اس سجدے کو جگہ جگہ کروا دیا ہے۔ شیخ لکھتے ہیں کہ شریعت کے ترک کا نام طریقت اور اہل زمانہ کی آفت کا نام مجاہدہ یہاں تک کہ اس علم کو جاننے والے یعنی معرفت الٰہی کو سمجھنے والے اس جہان سے بالکل الگ ہوگئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو تو الگ کردیا گیا اور جنہوں نے جھوٹ کو‘ فریب کو اور گانے بجانے کو دین کا نام دیا اور دین کی حقیقتوں کو چھوڑ کر فتنوں کو‘ شریعت کو چھوڑ کر شرک اور بدعت کو اپنی زندگی کا ساتھی بنالیا تھا لوگ ان کی طرف گئے اور جو عارف تھے وہ اپنی عزت بچا کر ایک طرف ہوگئے۔ یہ ہے اصل حقیقت۔ آپ کو ایک واقعہ سناتا ہوں۔ پیرعلی ہجویری نے سنا کہ ایک درویش آئے ہیں اور لوگ ان سے فیض یاب ہورہے ہیں وہ راوی کے دوسرے کنارے پر رہتے ہیں۔ آج سے ہزار سال پہلے راوی بھی راوی تھا اور دریا میں طغیانی زوروں پر تھی۔ اس وقت دریا پار کرنے کیلئے پل وغیرہ تو ہوتی نہیں تھیں اور نہ کوئی ایسا جدید نظام تھا کہ آسانی سے دریا پار کیا جاسکے۔ شیخ کو تجسس ہوا اور ملاقات کا شوق پیدا ہوا۔ شیخ بڑی مشقت سے‘ بڑی تکالیف سہتے ہوئے وہاں تشریف لے گئے کہ بڑے اللہ والے ہیں‘ بڑی شہرت سنی ہے جوآئے وہی بتائے تو چلو زیارت کرآئیں۔ شیخ بھی تشریف لے گئے جب وہاں پہنچے تو لوگ بیٹھے تھے اور ایک مجمع لگا تھا۔ شیخ بھی کونے میں بیٹھ گئے‘ بیٹھے رہے‘ لوگ آہستہ آہستہ سرکتے رہے اپنے مسائل بتاتے رہے اور حل لے کر جاتے رہے۔ شیخ بھی آہستہ آہستہ آگے ہوتے رہے۔شیخ کیساتھ دو درویش بھی تھے۔ پھر شیخ کی باری آگئی۔ وہ درویش پوچھنے لگے جی فرمائیے! کیسے آنا ہوا؟ شیخ فرمانے لگے یہ دل کا برتن خالی ہے اس برتن کیلئے آیا ہوں کہ اس دل میں اللہ کی معرفت کا کوئی موتی ڈال دیں۔ درویش فرمانے لگے ٹھیک ہے اور کوئی کام؟ فرمانے لگے نہیں بس اسی کیلئے آیا ہوں۔ پوچھا کہاں سے آئے؟ بتایا کہ میں لاہور سے آیا ہوں۔ پوچھا کیا نام ہے؟ بتایا علی بن عثمان۔ پوچھا شیخ کون ہیں؟ بتایا شیخ ابوالفضل رحمة اللہ علیہ ایک اور بات بتاتا چلوں۔ حضرت علی ہجویری رحمة اللہ علیہ اپنے زمانے میں مشہور نہیں تھے اور یہ بھی نکتہ بتاتا جائوں تاریخ نے ہر اس شخص کو مشہور کیا ہے جو اپنے دور میں زیادہ مشہور نہیں تھا جبکہ سلاطین اس وقت مشہور ہوتے تھے لیکن تاریخ نے ان کو بھلا دیا جو اللہ کا نام لینے والا ہے وہ ضروری نہیں کہ شہرت پائے لیکن اللہ بعداز وصال منوا کردیتے ہیں کہ میرا نام زندہ رہے گا اور نام لینے والا بھی زندہ رہے گا۔ اصل اللہ کی بارگاہ میں قبولیت ہے۔ وہ بزرگ شیخ علی بن عثمان ہجویری رحمة اللہ علیہ سے فرمانے لگے کہ بہت عرصے بعد کسی انسان سے ملاقات ہوئی ہے دنیا کے کتے میرے پاس ادنیا مانگنے آتے تھے میں ان کو دنیا کی ہڈی ڈال دیتا تھا۔ تم پہلے شخص ہو جودل کی دنیا آباد کروانے آئے ہو۔ میرے پاس آتے رہا کرو تمہارا روحانیت کا حصہ میرے پاس پڑا ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 147 reviews.