Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب کے کلونجی پر ذاتی مشاہدات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

کلونجی اور معدہ کے امراض لمبی لمبی ڈکاریں، بدہضمی، کھایا پیا منہ کو آنا، گیس، تبخیر، دائمی قبض وغیرہ کےلئے کلونجی کا استعمال اتنا مفید اور اکسیر ہے کہ اس کی وضاحت کےلئے ایک نہیں ہزاروں واقعات بیان کئے جاسکتے ہیں۔ ایک صاحب بتانے لگے کہ میرے گھر میں کھانے کے بعد گھر کے تمام افراد جب تک ہاضمے کےلئے گولی، سیرپ یا کوئی سوڈے کی بوتل استعمال نہ کرتے کھانا ہضم نہ ہوتا۔ لیکن جب سے ہم نے کلونجی کا استعمال شروع کیا حیرت انگیز طریقے سے تمام ادویات چھوٹ گئیں اور معدہ میں گیس اور بادی کے تمام امراض سے نجات مل گئی۔ ٭ایک خاتون نے بتایا میں نے اپنے جسم اور پیٹ کو کم کرنے کے لئے بہت قیمتی ادویات استعمال کیں لیکن ان کے مضر اثرات تو بہت ہوئے افاقہ نہ ہوا۔ کسی نے کلونجی کے بارے میں بتایا میں نے کلونجی استعمال کرنا شروع کی کچھ ہی دنوں میں دےگر ملنے والی عورتیں مجھے پہچان نہ سکیں۔ کلونجی کتے کے کاٹنے کا حتمی علاج میں ایک علاقے میں مرےض دیکھنے گیا وہاں سینکڑوں مرےض دیکھے۔ ایک صاحب نے بتایا کہ یہاں پر ایک ان پڑھ آدمی کے پاس ایک دم ہے وہ کلونجی پر دم کرکے ایسے مرےضوں کو دےتا ہے جن کو کتے نے کاٹ لیا ہو حتیٰ کہ وہ لوگ جنہوں نے کتے کاٹے کی ویکسین لگوائی تھی پھر بھی ان پر باﺅلے پن کا حملہ ہوگیا لیکن جب انہوں نے وہ دم شدہ کلونجی چالیس دن استعمال کی تو تندرست ہوگئے۔ شام کو وہ صاحب مجھے ملنے آئے اور اپنی صحت کے بارے میں مشورہ چاہا۔ میں نے تمام لوگوں کو ایک طرف کرکے اس سے وہ دم پوچھا تو ہنس کر کہنے لگے یہ ایک راز ہے اور آج تک میں نے کسی کو نہیں بتایا لیکن آپ کا نام بہت سنا اس لئے آپ کو بتائے دےتا ہوں کہ یہ ٹوٹکا دراصل مجھے ایک فقیر سائل نے دیا تھا کہ کتے کاٹے کے مرےض کو دن میں کئی دفعہ کلونجی پانی سے استعمال کرائیں تو مرےض زندگی بھر باﺅلے پن سے محفوظ رہے گا۔ (اقتباس”عبقری فائل 1) ٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 157 reviews.