Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قرض اور سود سے نجات کی انوکھی دعا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

(خالد محمود اعوان‘ کراچی)
محترم حکیم صاحب میرا ایک دوست ہے طاہر وہ پلمبرنگ اورٹائلز وغیرہ کا ٹھیکے پر کام کرتا ہے وہ ایک دن میرے پاس آیا کہ میرا سارا کام بندہوگیا ہے اور کسی قسم کا کوئی ٹھیکہ یا کام نہیں ملتا۔ محترم حضرت شیخ صاحب میں نے آپ کی کتاب کالا جادو سے کاروبار کی بندش دور کرنا صفحہ نمبر  545 اور پورا عمل بتا کر اور دو عدد نقش بھی بنا کر اس کو دے دئیے اور 15 یا بیس دن کے اندر اس کو چھوٹے موٹے ٹھیکے پر کام ملنا شروع ہوگیا اور ابھی بھی وہ کام کررہا ہے۔
حکیم صاحب طاہر کا یہ کام کرنے کے بعد جان محمد بروہی گوٹھ میں ہی میری بیوی کی خالہ کا گھر بھی ہے وہ خالہ بہت بیمار تھیں اس لیے اس کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا اور خالہ کے گھر میں خالو اور اس کے تین بچے اکیلے تھے اس لیے میں اور میری بیوی ان کے گھر چلے گئے تاکہ میری بیوی صبح کا ناشتہ‘ دوپہر کا اور رات کا کھانا ان کو بنا کردے۔ طاہر کو جب یہ نقش بنا کردئیے تھے اس کے دو تین دن کے بعد خالہ کے گھرمیں میری بیوی مغرب سے قبل برتن دھورہی تھی اور برتن دھونے کی جگہ کے ساتھ ہی اٹیچ باتھ ہے۔ اچانک ہی اٹیچ باتھ کی چھت جو عام ٹین کی چادروں کی ہے اس پر پانچ انچ کے بڑے بلاک رکھے ہوئے تھے وہ بلاک اور چھت ایک دم میری بیوی کے قریب آکر گرے مگر اللہ تعالیٰ نے میری بیوی کو بچالیا اور اس کو آنچ بھی نہیں آئی اور پھر اسی رات کو میری بیوی کا بستر پاؤں کی طرف سے نیچے بچھانے والی تلائی وہ بھی جل گئی اور بہانہ مچھر کوائل کا بن گیا اور پھر جب خالہ ہسپتال سے واپس اپنے گھر آگئیں تو ہم اپنے گھر چلے گئے اور پھر دو تین دن کے بعد ہم اپنے کچے مکان میں سورہے تھے کہ اس رات کو بھی یہی ہوا۔ مچھر کے کوائل کو لگا کر ہم سوگئے اور صبح  میری آنکھ اذان سے قبل کھل گئی اور بہت گھٹن محسوس ہورہی تھی اور جب غور سے دیکھا تو پورا تکیہ اور فوم کی گدی جل گئی تھی میں نے فوراً تکیہ اور گدی صحن میں پھینکی کمرے کے پردے اوپر کیے سارا دھوا ہوا میں چلا گیا اور اللہ تعالیٰ نے اس دن بھی اپنے فضل و کرم سے ہماری جان بچالی۔میں اور میری بیوی رات کو جان و مال کی حفاظت کا عمل اور پھر قرآن کی سورتیں پڑھ کر سوتے تھے اللہ تعالیٰ نے بہت حفاظت فرمائی۔
دعا نے سب کام بنادئیے
(کیپٹن حبیب اللہ‘ گوجرانوالہ)
فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد میں نے بڑے بچے کوکاروبار کرایا الحمدللہ میرے پاس کافی رقم تقریباً 16لاکھ تھی تو ساری رقم میں نے کاروبار میں لگادی اور بڑے بیٹے کا کاروبار بھی اچھا چل گیا پھر ایک آدمی نے میرے بیٹے سے کاروبار میں شراکت کی بات کی۔ میرے بیٹے نے مجھ سے پوچھے بغیر کئی لوگوں سے رقم سود پر لے لی اور پھر بینک سے بھی سود پر قرضہ لے لیا۔ اس رقم کے آتے ہی ہماری پریشانیاں بڑھ گئیں‘ سکون برباد ہوگیا‘ کاروبار تباہ ہوگیا۔ ساری رقم ختم ہوگئی‘ نقصان پر نقصان ہوا۔ اصل لاگت بھی ختم ہوگئی۔ اب جن سے رقم لی تھی اور بینک میں قسطیں جمع کرانی تھیں ان کی پریشانی الگ… میرے ایک دوست حکیم صاحب کے مرید تھے وہ مجھے حکیم صاحب کے پاس لیکر آئے اور میں نے ساری صورتحال حکیم صاحب کو بتائی تو حکیم صاحب نے بڑی شفقت فرمائی کہ آپ پریشان نہ ہوں‘ اللہ کرم کردیں گے‘ پھر حکیم صاحب نے فرمایا اس دعا کو صبح و شام دیوانہ وار پڑھیں‘پورے یقین کیساتھ۔ میں نے اور میرے گھروالوں نے اس دعا کو پورے یقین کیساتھ پڑھنا شروع کردیا۔ تھوڑے عرصہ میں اللہ نے اتنا کرم کیا کہ بینک کی قسطیں ختم اور باقی لوگوں کی رقم بھی لوٹا دی اور اللہ نے اتنا کرم کیا کہ کسی بندے کو میرے دروازے تک نہیں آنے دیا‘ الحمدللہ حکیم صاحب کی برکت سے عزت سے اس مصیبت سے نکل گیااور مجھے حکیم صاحب کے الفاظ یاد آگئے کہ ’’اللہ کرم کرے گا‘‘ اور اللہ نے کرم کردیا۔
میری قارئین سے گزارش ہے کہ اس وظیفہ میں واقعی خزانہ ہے کوئی لینے والا ہو تو۔
اس خزانے کے الفاظ یہ ہیں:۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْ۔ (بحوالہ کتاب الحج)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 839 reviews.